+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 28 2026 21:15:35
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سبی لائن 9500 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 9600 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 9350/9450 تک بولی ہوئی ہے۔ ملتان منڈی میں 9300/9350 تک کام ہوے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے 


ہائبرڈ جوار امپورٹڈ گنگا لائن کیوری وغیرہ ملتان منڈی میں 490 تک سودے ہوے ہیں ریٹیل میں۔ تھوک میں 480 میں مل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ جوار میں پہلے محسوس ہوتا تھا تھوڑی بہت کوریکشن آے گی تاہم ایران اور امریکہ کی جنگ کی وجہ سے فنڈا مینٹلز تبدیل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ اب نہ ہی امپورٹرز انڈیا کو ایڈوانس پیمنٹ بھیج کر مال منگوانے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور انڈیا کے ایکسپورٹرز بھی مال لوڈ کرانے میں دلچسپی نہیں لیتے اس لئے آج مارکیٹ دوبارہ مضبوط ہوئی ہے۔ عید الفطر کے بعد ہائبرڈ جوار میں زبردست ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے عید الفطر کے بعد جب ہائبرڈ کی گاہکی بھرپور نکلے گی مارکیٹ مزید شوٹ اپ ہونے کے امکانات ہیں۔