+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 28 2026 12:22:06
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ مزید گرم ہے۔ 200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ملتان منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں ملتان منڈی میں۔ لائنوں پر بھی 9400 روپیہ من تک بھاؤ مانگنے لگ گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ بیچ آتی نہیں ہے۔ اب جن کے پاس مال ہیں نیچے پرچون دکان پر ہی مال فروخت کریں گے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ بھی مارکیٹ گرم ہی ہے بولی میں ایک ڈھیری کے 9450 روپیہ من تک کام ہوا ہے۔ بولی میں مال بھی مکس کوالٹی ہیں۔ سدا بہار کی بھی بیچ نہیں ہے۔ نیچے جہاں پرچون میں مال بکنا شروع ہونگے ریٹوں میں مزید تیزی کا رجحان بن سکتا ہے۔ 

ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے نیچے پرچون میں 470 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ 
تمام قسم کی جواروں میں مزید تیزی کا ہی رجحان ہے۔ جب ریٹ تیز ہوتا ہے تو ٹریڈرز اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ کرتے ہیں۔ پھر بازار ہی تیز ہو جاتا ہے۔ مارکیٹ میں کریکشن ہی نہیں ا رہی ہے۔ آگے جہاں نیچے پرچون میں کام شروع ہوگا ریٹوں میں مزید تیزی بن سکتی ہے۔