Sugar | چینی
May 22 2026
Feb 25 2026 22:28:20 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں سبی کوالٹی مال 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سبی لائن 8900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں خاموشی ہے۔ گاہکی بھی سست ہے جبکہ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Feb 25 2026 22:21:43 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ مارکیٹ مزید 10/15 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے۔ فروری کے سودوں کے 13900 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14120 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Feb 25 2026 22:00:00 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 10/15 روپیہ کوئنٹل نرم ہے رات کے اوقات میں اور جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13905 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14140 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سویرہ شوگر ملز 10 مارچ پیمنٹ پر 14200 میں مل جاتی ہے۔ فل حال جزبات ٹھنڈے ہیں۔ .
Feb 25 2026 19:42:29 2 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور حاضر میں 110/111 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اگلے ویسل میں 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر گاہکی سست ہے آگے جہاز والے میں تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ .
Feb 25 2026 16:05:10 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن مارکیٹ دوبارہ سست ہے۔ تھل لوڈ میں کچے مالوں کے 7500/7600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ دوسری جانب ہائبرڈ مکئ کا بھی ریٹ کم ہوا ہے لوڈ میں 3100/3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ مل پہنچ میں 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ مکئ کا انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ریٹ کافی کمزور ہوا ہے۔ پہلے 400 ڈالر تھا ابھی 245 ڈالر ریٹ ہو گیا ہے۔ .
Feb 25 2026 15:50:49 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13880 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اتفاق 13910 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13920 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14155 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 25 2026 15:33:27 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں کچے مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین مال 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سندھ میں سٹھری چنا کی آمدن شروع ہے اور کچا مال حیدرآباد منڈی میں 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 250/260 جبکہ 9 ایم ایم 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 25 2026 15:11:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000/15500 جبکہ گولی کوالٹی 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں انڈین گولی کوالٹی کے 400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں لوکل تھوڑے تھوڑے مال آ رہے ہیں۔ فل حال آمدن کم ہے آگے مارچ میں سندھ سے آمدن زیادہ ہونا شروع ہو گی۔ حیدر آباد منڈی میں لوکل سندھ کے دھنیا کی آمدن شروع ہے اور آج ہزار بوری کی آمدن تھی اور 9000 سے 11200/300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آگے جہاں مارچ میں آمدن زیادہ ہو لوکل میں سندھ کے اچھے خشک مال گولی کوالٹی لینے چاہیں۔ دھنیا ثابت کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل مال خریدنے چاہیں آگے جہاں آمدن زیادہ ہو۔ .
Feb 25 2026 14:55:17 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ سست ہے۔ جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13880 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ مہران فاران وغیرہ 13575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 13910 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14155 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 25 2026 14:52:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ نرم ہے۔ حاضر 112 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پورٹ والے مالوں کے۔ حاضر میں اب خریدار اتنی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ آگے سستا کر کے جو مل رہا ہے۔ ملرز نے آگے 15/20 دن کا جو مال بکنا ہے وہ لے لیا ہے۔ اگلے ویسل میں ایڈوانس میں ہی ملرز مال لے رہے ہیں۔ 8 روپیہ کلو ریٹ کم ہے حاضر سے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ اگلے ویسل میں 104 روپیہ کلو بھاؤ ہیں۔ اس ویسل میں تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ بکنگ بلک میں 331 ڈالر میں مال بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 104.35 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ کنٹینر میں 340/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لیکن کنٹینر کا ریٹ بھی زیادہ ہے اور آنے میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔ بلک ویسل میں ہی ری سیل میں مال مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی بکنگ میں نہیں جانا چاہیے۔ بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے۔ سپلائ بہت زیادہ پڑی ہوئ ہیں انٹرنیشنل۔ اور انڈیا بھی خریدار نہیں ہے۔ انڈیا نے 2025 میں 13 لاکھ ٹن ییلو پیس امپورٹ کیا ہے جبکہ 2024 کے مقابلے میں 56% تک کم ہے۔ .
May 22 2026
May 22 2026
May 22 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott