+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 25 2026 15:11:22
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15000/15500 جبکہ گولی کوالٹی 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں انڈین گولی کوالٹی کے 400 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں لوکل تھوڑے تھوڑے مال آ رہے ہیں۔ فل حال آمدن کم ہے آگے مارچ میں سندھ سے آمدن زیادہ ہونا شروع ہو گی۔ حیدر آباد منڈی میں لوکل سندھ کے دھنیا کی آمدن شروع ہے اور آج ہزار بوری کی آمدن تھی اور 9000 سے 11200/300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آگے جہاں مارچ میں آمدن زیادہ ہو لوکل میں سندھ کے اچھے خشک مال گولی کوالٹی لینے چاہیں۔ دھنیا ثابت کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ لوکل مال خریدنے چاہیں آگے جہاں آمدن زیادہ ہو۔