+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 25 2026 14:52:48
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ نرم ہے۔ حاضر 112 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پورٹ والے مالوں کے۔ حاضر میں اب خریدار اتنی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ آگے سستا کر کے جو مل رہا ہے۔ ملرز نے آگے 15/20 دن کا جو مال بکنا ہے وہ لے لیا ہے۔ اگلے ویسل میں ایڈوانس میں ہی ملرز مال لے رہے ہیں۔ 8 روپیہ کلو ریٹ کم ہے حاضر سے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ اگلے ویسل میں 104 روپیہ کلو بھاؤ ہیں۔ اس ویسل میں تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ بکنگ بلک میں 331 ڈالر میں مال بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 104.35 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ کنٹینر میں 340/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لیکن کنٹینر کا ریٹ بھی زیادہ ہے اور آنے میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے۔ بلک ویسل میں ہی ری سیل میں مال مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی بکنگ میں نہیں جانا چاہیے۔ بکنگ کمزور نظر آ رہی ہے۔ سپلائ بہت زیادہ پڑی ہوئ ہیں انٹرنیشنل۔ اور انڈیا بھی خریدار نہیں ہے۔ انڈیا نے 2025 میں 13 لاکھ ٹن ییلو پیس امپورٹ کیا ہے جبکہ 2024 کے مقابلے میں 56% تک کم ہے۔