Sorghum | جوار
May 09 2026
Dec 22 2025 12:59:56 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000/1500 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ نیچے مصالحہ جات کی ڈیمانڈ ہے جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ مورو شہزادی کوالٹی ڈنڈی والے مال 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 22 2025 12:29:16 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اور حیدر آباد منڈی میں 11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی کمزور ہے اور بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ امپورٹ میں بھی تھوڑے تھوڑے مال آرہے ہیں۔ ساتھ ساتھ بک رہے ہیں۔ .
Dec 22 2025 12:04:50 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 4 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 151 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر. فل جنوری کر کے 146 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کل تھل میں اچھی بارش ہوئ ہے۔ تھل بھی 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 6525 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ اچھی ہونے کی وجہ سے مزے داری نہیں ہے۔ بکنگ بھی 490 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جنوری شپمنٹ والے مالوں کے گاہک نہیں ہے۔ 490 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 150.61 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Dec 22 2025 11:58:14 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ مال مل بھی جاتے ہیں اور بک بھی جاتے ہیں۔ تھل لوڈ میں 8700/8750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ لالا موسیٰ لائن 3450/3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3500 روپیہ من جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3650/3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 22 2025 11:56:01 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 80/20 کوالٹی مالوں کے 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزید تیزی کا ہی رجحان ہے۔ ان ریٹوں میں بھی مال خریدنے چاہیں۔ سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ سبی کوالٹی مالوں کے 13000 تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 20 2025 19:40:16 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ رات کے اوقات میں مزید گرم ہوئی ہے اور 70/30 کوالٹی مالوں کے 13000/13100 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ کراچی تھر پارکر 93.310 کلو کے 12800 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 20 2025 18:06:41 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ گرم ہے اور 70/30 کوالٹی مالوں کے 12800 روپیہ کوئنٹل جبکہ 80/20 کوالٹی مالوں کے 13100 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ .
Dec 20 2025 17:52:43 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ مزید گرم ہے۔ 500 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 12700 تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال بازار تیز ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Dec 20 2025 17:42:05 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام۔ چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 14075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ جنوری کے سودوں کے 14235/14240 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر مارکیٹ سست ہے۔ .
Dec 20 2025 17:38:45 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 155 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 6600/6650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج کام کاج ٹھنڈا تھا۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott