Lentils | مسور ثابت
Dec 13 2025
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jul 07 2025 15:29:44 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 150 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 13700/14000 جبکہ گولی دھنیا 14200/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 07 2025 15:28:31 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ بکنگ 30 ڈالر مزید نرم ہوئی ہے اور کراچی پورٹ کے لیے 2550 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 35950 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 07 2025 14:54:16 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ کمزور ہے۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 209 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 15 جولائ پیمنٹ پر 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 07 2025 14:52:13 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 25 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10525 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل میں اچھی گاہکی نکلتی ہے تو مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں تاہم انٹرنیشنل 855 ڈالر پر رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 07 2025 14:44:29 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مال کے 198 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ حاضر میں مال تو کم ہیں تاہم آگے بلک میں مال آ رہے ہیں۔ بکنگ میں بھی گاہکی سست ہے۔ .
Jul 07 2025 14:20:00 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 118/118.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ ہفتے بعد پورٹ پر بلک میں آمدن بھی ہے کینیڈین ییلوپیس کی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ بکنگ 345 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لیکن گاہکی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کینیڈا میں اس سال پیداوار 3.1 ملین میڑک ٹن تک پیداوار متوقع ہے۔ پچھلے سال کینیڈا میں کل لوکل کھپت اور ایکسپورٹ ملا کر 2.3 ملین ٹن تک تھی۔ جس میں سے تقریباً 1.3 ملین ٹن مال سٹاک میں بقایا پڑا ہے۔ دوسری جانب رشیا میں اس سال ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔ 5 ملین ٹن تک کی کراپ ہے۔ ایکسپورٹ مہمیں رشیا کو ایک ایڈوانٹیج بھی ہے۔ رشیا کی کراپ کینیڈا سے دو مہینے پہلے شروع ہو جاتی ہے۔ کینیڈا میں بھی پرانے سٹاک پڑے ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیشنل ریٹوں میں مزید کمی کے امکانات ہیں۔ انڈیا میں بھی ییلوپیس کے کافی مال پڑے ہیں۔ 6.07 لاکھ ٹن انڈیا کے پورٹوں پر امپورٹڈ مال پڑے ہیں اس کے علاؤہ انڈیا لوکل کراپ کانپور کے علاقے میں 2 لاکھ ٹن تک مال پڑا ہے۔ انڈیا میں بھی 1.2 ملین ٹن تک ییلوپیس پڑی ہے۔ لیکن انڈیا ریٹوں میں کمی کے لیے مزید بھی مال امپورٹ کرنے کا خواہشمند ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے بکنگ کے ریٹوں میں مزید کمی کا رجحان ہے۔ احتیاط سے کام کرنا چاہیے۔ .
Jul 07 2025 13:55:39 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ہائبرڈ مال نہیں ہیں مارکیٹ میں زیادہ تر کام لودھراں اور جامپور کے ہی ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ جامپور کوالٹی مال 17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مورو کوالٹی ڈنڈی والے 15000/15500 تک بھاؤ ہیں اور شہزادی ڈنڈی والے مال فیصل آباد منڈی میں 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 07 2025 13:52:33 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہر آباد شوگر ملز کے 18000 نون شوگر ملز 17900 العریبیہ 17775 رمضان 17750 المعیز 2 17575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17725 سویرہ 17700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ 17600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وی کے شوگر ملز کے 17325 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 17225 اتحاد 17240 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 17215 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور 17450 ٹنڈو آباد گار میر پور خاص مہران فاران 17475 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ میں 17925 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک ہے۔مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 07 2025 12:57:17 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم 1200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 22200 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں 6000/7000 روپیہ نکلا ہے۔ فل حال 20500/21000 کے لیول پر اچھی گاہکی تھی جس کی وجہ سے بازار میں پیسے پڑے ہیں اور جن ٹریڈرز نے اوپر ریٹوں میں مال بیچے ہوئے تھے نیچے ریٹوں میں کوورنگ بھی کی ہے۔ .
Jul 07 2025 12:52:28 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6000 سے 6200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6400/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زیادہ تر سٹاکسٹ 4000 سے 5000 کے لیول پر پرافٹ ٹیکنگ کے کے نکل گئے ہیں۔ ابھی مال بالکل شارٹ ہیں اکا دکا گھروں کے پاس ہیں وہ بھی اکا دکا گاڑی بیچ کر ریٹ بڑھا دیتے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ لیکن خطرناک ہے ریٹ بہت تیز ہو گیا ہے۔ ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا کر کے مال فروخت لازمی کرنا چاہیے۔ ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 340 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار مارکیٹ گرم ہے۔ 500/600 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 7000 سے 7400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جو مال ڈیمیج ہو گئے ہیں یا ہلکی کوالٹی ہیں وہ 7000 ہیں باقی کھرے مالوں کے 7400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ان ریٹوں میں نفع لازمی پکا کرنا چاہیے۔ آخری ریٹ پر نہیں بیٹھنا چاہیے۔ .
Jul 07 2025 12:51:29 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں پرانے مال 12500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مالوں کے 12000/12100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 19 جون تک کے ڈیٹا کے مطابق چائنہ پورٹس پر 299100 میٹرک ٹن تک سٹاک پڑا ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 33.63٪ زیادہ ہے اور دس سالوں کی ایوریج کے مطابق ریکارڈ ہائی مال پڑا ہے جو کہ قیمتوں پر دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق افریقن ممالک میں بھی کافی سٹاک پڑا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ .
Jul 07 2025 12:32:24 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجرخان منڈی میں 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 4400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی سست ہے۔ ریٹیل میں مکئی کی گاہکی سپتمبر تک رہتی ہے آگے جہاں گاہکی نکلی بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 07 2025 12:31:42 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدرآباد منڈی میں 9650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں مون سون کی بارشیں ہیں جسکی وجہ سے فلحال نیو آرائیول کم ہے تاہم گاہکی بھی ضرورت کے مطابق ہے۔ .
Jul 07 2025 12:19:28 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی کوئنٹل 16200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15500 تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں گوار کی بیجائیاں شروع ہیں۔ انڈین مارکیٹ بھی 145 روپیہ تیز ہوئی ہے اور 5345 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں گوار کی بمپر بیجائ ہوئی ہے اور انڈیا میں اس دفعہ مون سون جلدی آ گیا تھا تاہم بیجائی ابھی جاری ہے جسکی وجہ سے سیڈ کی ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Jul 07 2025 12:18:18 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں بھی 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 4700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے کچے مالوں کے 11200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 11600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں۔ تھل کے پلانٹ والے مالوں کے راولپنڈی پہنچ میں 11900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں تھرپارکر کے باریک مال کے 106/107 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ابھی بارشیں جاری ہیں۔ تھوڑی تھوڑی گاہکی بھی ہے امید ہے آگے گاہکی مزید بھی اچھی ہوگی۔ جبکہ بیچ بھی ہے بڑے ٹریڈرز ہاتھ روک نہیں رہے ہیں۔ ہر روز تھوڑا تھوڑا کر کے مال نکالتے جا رہے ہیں کیونکہ ریٹ بھی اچھا ہے۔ .
Jul 07 2025 12:03:01 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ نمبر 1 کوالٹی مالوں کے 210.5/211 روپیہ کلو تک مارکیٹ اوپن ہوئ ہے۔ سرگودھا منڈی میں 8800 ملتان 8725 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 8650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ابھی آگے زیادہ تر لوکل میں فارورڈ کام 15 جولائ کے ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ آگے پورٹ پر بلک میں آمدن بھی متوقع ہے۔ کالا چنا تنزانیہ بکنگ 650/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کالا چنا آسٹریلیا 690 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کالا چنا رشیا سے 720 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مئ کے مہینے میں آسٹریلیا سے 13674 میٹرک ٹن کالا چنا ایکسپورٹ ہوا ہے جس میں پاکستان نے 9420 میٹرک ٹن امپورٹ کیا ہے جبکہ دبئ نے 1417 میٹرک ٹن کالا چنا امپورٹ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے اگست سے مئ 2025 تک 1853798 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں دارومدار انڈیا پر ہے۔ اور فل حال انڈیا حاضر میں خریدار نہیں ہے۔ انڈیا نے نیو کراپ کے مال خریدے ہیں آسٹریلیا سے 575 اور 590 ڈالر میں۔ .
Jul 04 2025 17:57:55 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ جوہر آباد شوگر ملز کے 18000 نون شوگر ملز 17900 العریبیہ 17800 رمضان 17750 المعیز 2 17600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17700 سویرہ 17725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ 17615 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے اور حمزہ آر وی کے شوگر ملز کے 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 17260 اتحاد 17265 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 17250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور 17480 ٹنڈو آباد گار میر پور خاص مہران فاران 17500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جولائی کے سودے 17970/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 03 2025 18:46:15 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی یونائیٹڈ 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔سنٹرل پنجاب العربیہ 17800 رمضان 17700 المعیز 2 17600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ جولائی کے سودے 30/40 روپیہ مزید بہتر ہوئے ہیں اور 18030/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Jul 03 2025 18:03:23 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا کچا مال حیدرآباد منڈی میں 6200 جبکہ پلانٹ والا مال 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم مال 210/15 جبکہ 8 ایم ایم 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم مکس مال 240/45 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 300/305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 400/405 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 03 2025 18:02:35 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ پرانے مالوں کے 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مالوں کے 12000/12100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ .
Jul 03 2025 18:01:06 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000/22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کام کاج سست ہیں۔ جامپور کوالٹی 17000/17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مورو کوالٹی ڈنڈی والے 15000 اور شہزادی ڈنڈی والے مال فیصل آباد منڈی میں 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 03 2025 17:59:54 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 208/09 جبکہ نپر کوالٹی 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مال کے 198 روپیہ کلو تک مل جاتے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی مارکیٹ محرم الحرام کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہے۔ کام کاج سست ہیں۔ .
Jul 03 2025 17:38:04 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 300/400 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن کے 21000 جیسے ریٹ بن گئے ہیں جبکہ یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن سودوں کے 20500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 03 2025 17:36:55 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 10500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں پیر پیمنٹ پر۔مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 03 2025 17:35:39 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 117.5/118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ محرم الحرام کی چھٹیوں کی وجہ سے کل کراچی مارکیٹ بند ہے۔ .
Jul 03 2025 17:34:55 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی کوئنٹل 16200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 03 2025 17:33:49 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 9700/9800 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ .
Jul 03 2025 17:32:49 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن پر 11000/11100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 11900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں کچا مال پہنچ میں 11500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن پر 4400/4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 03 2025 17:31:56 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں پیر منگل پیمنٹ پر 210.75 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ کٹنگ والے سودے زیادہ تر نپٹ گئے ہیں اور حاضر میں جن کے پاس مال ہے کھل کر بیچتے نہیں ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 03 2025 16:59:59 5 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو صبح پیمنٹ پر 40 روپیہ بہتر ہوئی ہے اور 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ جولائی کے سودے 30/40 روپیہ بہتر ہوئے ہیں اور 18000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott