+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 30 2025 17:57:16
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 24500/25000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ شہزادی کوالٹی 17500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ لونگی کوالٹی ٹاپ گریڈ مال 31000/32000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مال تو اسٹاک میں اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ لیکن عید کے بعد جنوبی پنجاب کی نئی فصل شروع ہو جاے گی۔ جبکہ جولائی میں جام پور۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے شروع ہو جائیں گے۔ اس لئے دوکاندار حضرات ضرورت کے مطابق ہی مال خرید رہے ہیں۔ ان شاءاللہ چند دنوں تک ہم پاک کموڈیٹیز کے صارفین کو جنوبی پنجاب لودھراں جلال پور پیر والا۔ اور پھر جام پور کے علاقوں میں کاشت کی کیا صورت حال میں مکمل آگاہی دیں گے۔ ہماری ٹیم اعداد و شمار جمع کر رہی ہے۔ فل الحال ماہرین کا خیال ہے کہ اتنا ایک مال لیں۔ جتنا قربانی والی عید تک آسانی سے بک جاے۔