+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 05 2025 12:09:55
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلوری مال 199/200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ایل ڈی سی 2 کے مال 192 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر بہتر ہوا ہے اور 279.73 تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا آسٹریلیا میں دسمبر میں ابراس نے 1887000 ٹن فصل کا تخمینہ دیا تھا 2024 کی فصل کا۔ تاہم مارچ کے ڈاٹا کے مطابق آسٹریلوی فصل کا تخمینہ 2267000 ٹن کے لگ بھگ ھے۔ آسٹریلیا میں سپلائی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلوی مارکیٹ 25 ڈالر کمزور ہوئی ھے اور 700 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 218 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ جبکہ کراچی پورٹ پر اس وقت ایل ڈی سی 2 جہاز کے مالوں کے 192/93 تک سودے ہوے ہیں۔ 192 والا کالا چنا اگر ڈالروں کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 603 ڈالر بنتا ہے۔ اس لئے کالا چنا میں ٹریڈنگ کرتے رہنا چاہیے جہاں چار پیسے مزدوری ملے وہاں بیچ کر فارغ بھی ہو جانا چاہیے۔ کیونکہ آسٹریلیا کی آج کی مارکیٹ پاکستانی لوکل مارکیٹ سے اونچی ھے۔ اس وقت کالا چنا انڈر کاسٹ فروخت ہو رہا ہے کراچی پورٹ پر۔