Sugar | چینی
Dec 19 2025
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jul 28 2025 13:04:59 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 14200/400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15300/400 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ گوار میل کا گاہک نہیں ہے تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بی مزیداری نہیں ہے۔ .
Jul 28 2025 12:32:40 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6800/6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹس میں ضد نہیں کرنی چاہیے یہ تاریخی ریٹس ہیں ان ریٹس میں مال فارغ کرنے چاہیے۔ یہاں سے مارکیٹ میں کوئی بھی مندہ تیزی ہو آخری ریٹ کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مالوں کے 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔ نئے مالوں کی آمدن شروع ہے اور نئے مالوں کے 5600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ٹریڈرز نئے پرانے مکس کرکے 6000 روپیہ من تک فروخت کر رہے ہیں۔ .
Jul 28 2025 12:27:38 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 9300/9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکیہ گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ ابھی آگے سیالو مونگ کی آمدن شروع ہو جائے گی۔ .
Jul 28 2025 12:23:15 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد. باجرہ مارکیٹ 100 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور لالا موسیٰ لائن 3800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن بھی 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں پلانٹ والے مالوں کے 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال بک جاتے ہیں جبکہ کچے مشکل سے بکتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے ایک مہینے سے مسلسل سٹاکسٹ مال بیچی آ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں 3000 روپیہ کوئنٹل کی کریکشن آئ ہے۔ ابھی گاہکی بھی ہے جبکہ مال بھی پڑے ہیں۔ بڑے سٹاکسٹ جن کے پاس زیادہ مال ہیں۔ وہ روزانہ جو بھی ریٹ ہوتا ہے تھوڑا تھوڑا کر کے بیچتے ہیں۔ .
Jul 28 2025 12:18:26 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 211.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 217.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر دالوں کی زیادہ آمدن کی وجہ سے مارکیٹ میں پیمنٹوں کا بحران ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز فل حال رکے ہوئے ہیں۔ فل حال خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ بکنگ جولائ اگست شپمنٹ 710/720 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 710 ڈالر والا کالا چنا بھی کراچی پورٹ پر 220.17 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور یہ مال بھی ستمبر میں آئے گا۔ اس لیے اگلے دنوں اگر لوکل مارکیٹ تھوڑی بہت مزید دباؤ میں جائے تو لوکل خریداری کرنی چاہیے۔ آسٹریلیا سے اکتوبر نومبر کے سودوں کے 630 ڈالر نومبر دسمبر 610 ڈالر اور دسمبر جنوری 595 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 284.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سرگودھا منڈی میں 8750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 28 2025 12:06:58 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 4500/4550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ .
Jul 28 2025 11:57:37 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 211.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 216.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ آمدن کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ .
Jul 26 2025 18:52:06 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جن ایکسپورٹرز نے اوپر ریٹس میں مال فروخت کیے تھے وہ گاہک بن جاتے ہیں۔ .
Jul 26 2025 18:44:07 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو کے 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Jul 26 2025 18:42:12 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 26 2025 18:41:16 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سیلر آپشن مالوں کے 18800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی نہیں ہے۔ .
Jul 26 2025 18:11:41 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کرمسن مسور آمدن والے مال کے 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 192.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کرمسن کا ویسل آج کل پورٹ پر لگ جائے گا۔ پیمنٹ کے پریشر کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ .
Jul 26 2025 18:10:49 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 117/117.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 26 2025 18:10:01 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی 14000/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 26 2025 17:31:20 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 200 روپیہ مارکیٹ مزید نرم ہوئی ہے اور 9300/9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ بکنگ تنزانیہ سے حاضر شپمنٹ بی گریڈ مال 715 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 8900 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 26 2025 17:30:33 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 26 2025 17:29:45 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 212.5/213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 218 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پیر کو کالا چنا کی کراچی پورٹ پر بلک میں آمدن متوقع ہے جسکی وجہ سے فلحال ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ تھل کے مالوں کے سرگودھا منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 26 2025 17:28:38 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ شام کے اوقات میں تھل لائن 9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ہر گھر کا اپنا اپنا ریٹ ہے۔ جن ٹریڈرز کے پاس مال ہیں وہ زیادہ ریٹ مانگتے ہیں جبکہ جن ٹریڈرز کے پاس مال نہیں ہیں وہ کم ریٹ بتاتے ہیں۔ لالا موسیٰ لائن 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد ملتان کچے مال 3750 جبکہ پلانٹ والے 3950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ قصور بارش کی وجہ سے آمدن نہیں ہے۔ .
Jul 26 2025 15:41:33 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 16875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جے ڈی گروپ کے۔ ملز کی کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ آر وائی کے 16950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ نیچے بہت کم گاہک ہے۔ حکومت دکان داروں پر چھاپے مار رہی ہے جو فکسڈ پرائس سے اوپر مال بیچ رہے ہیں۔ تاہم اس پر طرح مزید صورتحال غیر یقینی بنتی جا رہی ہے ۔ کیونکہ دکان داروں کے نا مال خریدنے سے پائپ لائن میں مال ہی نہیں ہیں۔ اب جیسے ہی نیچے تھوڑی بہت گاہکی نکلے گی بازار شوٹ آپ کر جایا کرے گا۔ .
Jul 26 2025 15:39:39 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 212.5/213 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے پورٹ پر بلک میں کالا چنا کے علاؤہ اور بھی ییلو پیس مسور وغیرہ لگنا ہے۔ اس وجہ سے لوکل مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران بن سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jul 26 2025 15:06:18 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید نرم ہوئی ہے اور 213 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں پر منگل پیمنٹ پر۔ .
Jul 26 2025 14:56:15 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین گولڈن مال 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم اے گریڈ مال 215/18 جبکہ 8 ایم ایم 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 250/55 اور 8/9 ایم ایم 245/50 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 300/305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 400/405 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jul 26 2025 14:54:24 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سیلر آپشن مالوں کے 18700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ لوکل واہنڈو شیخوپورہ مارکیٹ میں 15000 سے 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 26 2025 14:30:20 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 400 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں لوڈ میں۔ لالا موسیٰ لائن بھی 3800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں 4000 روپیہ من تک کا گاہک بن جاتا ہے پلانٹ والے مالوں کا۔ راولپنڈی اور پشاور پلانٹ والے مال پہنچ میں 10000/10200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ہے۔ مال بک جاتے ہیں .
Jul 26 2025 14:26:09 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 12200 روپیہ من جبکہ کراچی مارکیٹ میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایکسپورٹرز ریٹ کم لگاتے ہیں۔ .
Jul 26 2025 14:25:22 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 26 2025 14:24:39 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 117.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے اوپر ہے جسکی وجہ سے ٹریڈرز لوکل میں مال فروخت کر کے بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں زیادہ مزیداری نہیں ہے۔ .
Jul 26 2025 14:11:53 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17400 سفینہ رمضان 17250 اور المعیز 2 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ملز نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آر وی کے شوگر ملز 16950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 16925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور مہران فاران 17100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ گورنمنٹ کی سختی کی وجہ سے کام کاج نہیں ہیں۔ .
Jul 26 2025 14:06:45 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کویٹہ منڈی میں 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکرا کوالٹی 13400/13700 جبکہ گولی کوالٹی 14200/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 26 2025 14:06:01 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 1000 روپیہ مارکیٹ کمزور اوپن ہوئی ہے اور 33000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی 34000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 40 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 2370 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہونے کی وجہ سے لوکل میں مزیداری نہیں ہے۔ ٹریڈرز آمنے سامنے ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott