Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 07 2026
Mar 30 2026 13:32:57 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ یونیکول 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کشمیر 13550 جبکہ کسان 13625 سویرا 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی گروپ کے 13400 ڈہرکی گھوٹکی 13390 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتفاق شوگر ملز 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ کے 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ زیریں سندھ میں ڈگری اور سندھڑی مل چل رہی ہے۔ اپریل فکس کے سودوں کے 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 30 2026 12:45:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گجرخان منڈی میں 4700/4750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 30 2026 12:44:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان فیصل آباد منڈی میں کچے مال 3200/3250 جبکہ پلانٹ والے مال 3400/3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر کچے مال لوڈ میں 7850/7900 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 30 2026 12:43:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار مارکیٹ ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 11800/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹس میں بیچ آجاتی ہے مارکیٹ میں ٹریڈرز تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ کررہے ہیں۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن کے 530 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ پرولائن کے 1/2 ڈبے آئے تھے وہ فروخت ہوچکے ہیں۔سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 11800/12300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 30 2026 12:38:25 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کراچی مارکیٹ میں ریگولر مال 10200 گڈ ایورج مال 10600 جبکہ مشین کلین مال 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج بھی سلو ہے۔ .
Mar 30 2026 12:32:33 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 12100/200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اچھے مالوں کی بیچ انتہای کمزور ہے۔ سارے انویسٹرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 13000 تک گاہک ہے 93.310 کلو کا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار گم کا سب سے بڑا استعمال آئل رگنگ میں ہوتا ہے اور جب آئل کی قیمتیں تیز ہوتی ہیں تو رگنگ بڑھ جاتی ہے جس سے گوار گم کی ڈیمانڈ میں اِضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق وقتی حالات کو مد نظر رکھے ہوئے آئل کی قیمتیں 150 ڈالر تجاوز کر سکتی ہیں۔ اس لیے گوارہ ان ریٹوں میں لازمی لینا چاہیے لانگ ٹرم کے لیے۔ .
Mar 30 2026 12:21:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ سرگودھا لائن بھی 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پرانے مالوں کے۔ مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے۔ ریٹ مناسب ہیں اور جن کے پاس مال پڑے ہیں وہ بیچتے نہیں ہیں ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں حالات کشیدہ ہیں۔ کروڈ آئل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر ہے۔ اور اس میں مزید تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کے خیال کے مطابق یہ جو جنگی حالات بنے ہوئے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے کروڈ آئل کی قیمت 150 ڈالر تجاوز کر سکتی ہے جو کہ سپر انفلیشن یعنی شدید مہنگائ کا سبب بن سکتی ہے۔ پہلے آئل کی قیمتیں تیز ہونگی۔ پھر کھادوں کی قیمتیں تیز ہونگی پھر فصلوں کی قیمتیں تیز ہونگی۔ یہ ساری چیزیں ایک ہی سائکل کے اندر ہیں۔ کروڈ آئل کی قیمت انجن کا کام کرتی ہیں۔ آئل سے آگے گیسسز نکلتی ہیں پھر انہی گیسسز سے کیمیکلز اور کھاد بنتی ہے اور کھاد بہت ضروری جزو ہے فصلوں کی نشو نما میں۔ اس لیے ٹریڈرز اور انویسٹرز لمبے عرصے کو ذہن میں رکھ کر ابھی سے ہی خریداری کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جن جن امپورٹ والی اشیاء کے ریٹ کم ہیں وہ ساری اشیاء ٹریڈرز اور انویسٹرز لمبے عرصے کے لیے ہولڈ کر لیں گے۔ .
Mar 30 2026 12:08:55 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ تیز ہے۔ حاضر جے ڈی ڈبلیو 13375/13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ 3 مل اپریل فکس کے سودوں کے 13230/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فارورڈ کا ریٹ کافی نیچے تھا کوورنگ کی وجہ سے مارکیٹ فارورڈ تھوڑی بہتر ہوئ ہے۔ تاہم پیداوار کافی زیادہ ہے۔ ابھی تک کے اعداد و شمار کے مطابق چینی 78 لاکھ ٹن تک کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلے تو ایکسپورٹ میں پڑتا ہی نہیں تھا لیکن ابھی انٹرنیشنل مارکیٹ 40 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 450 ڈالر کے لیول پر ہے جس کی وجہ سے پڑتا بن گیا ہے۔ لیکن ایکسپورٹ کا پروسیس لمبا ہے۔ پہلے شوگر ملز گورنمنٹ کے پاس جائیں گی۔ پھر تفتیش ہوگی پھر اگر اپروول ملتا بھی ہے تو وقت لگے گا۔ اس لیے ابھی لوکل مارکیٹ کا دارومدار ایکسپورٹ کی نیوز پر مبنی ہے۔ .
Mar 28 2026 21:06:59 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارکیٹ فارورڈ میں مزید 25 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور 13375 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں مارچ فکس کے جبکہ اپریل فکس کے سودوں کے 13210 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال فارورڈ کے سودوں کی مارکیٹ بہتر ہے۔ کوورنگ والے گاہک ہیں۔ .
Mar 28 2026 20:11:07 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 15/20 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئ ہے اور حاضر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13330/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے کوورنگ کی وجہ سے۔ اوپر جن ٹریڈرز نے مال بیچے ہیں کوور کر رہے ہیں۔ 3 مل مارچ فکس 13360/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 3 مل اپریل فکس 13170/80 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں کوورنگ ہے۔ تاہم فیصل آباد سائڈ سویرہ شوگر ملز کے 13675 میں کام ہوئے ہیں اور سورج شوگر ملز کے 13475 میں کام ہوئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott