Sugar | چینی
May 22 2026
Feb 23 2026 14:40:53 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر میں 113 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پورٹ والے مالوں کے۔ فل حال رکی سی ہے۔ اوپر لیول پر امپورٹرز کو ان ریٹوں میں نفع بھی اچھا ہے ہاتھ روکتے نہیں ہیں۔ آگے بھی جو بلک میں مال لگ رہا ہے 100 روپیہ کلو پڑتے والا ہے۔ نفع اچھا ہے تھوڑا تھوڑا ہر ریٹ میں بیچ رہے ہیں۔ دوسری جانب ریٹ کم ہونے کی وجہ سے نیچے ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ اگر اگلا جہاز لگنے سے پہلے آگے جہاں کہیں نیچے فریش گاہکی نکلتی ہے تو لوکل مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ تاہم آگے لانگ ٹرم میں بکنگ میں نہیں جانا چاہیے ابھی رکنا چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ کافی زیادہ ہے اور اس بار انڈیا بھی ییلو پیس میں گاہک نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Feb 23 2026 13:50:06 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ کمزور ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور جھنگ شوگر ملز کے 13950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بھون شوگر ملز کے 13975 رمضان شوگر ملز کے 14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ فیصل آباد سائڈ بھی مارکیٹ کمزور ہے۔ کسان شوگر ملز کے 14050/75 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کمالیہ سورج 13975 کشمیر 13950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو 13870 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اتفاق 13900 آر وائے کے 13940 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ 13200/250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مہران فاران 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ بھی مارکیٹ سست ہے۔ 3 مل فروری کے سودے 13920 میں مل جاتے ہیں جبکہ مارچ کے سودے 14140 میں مل جاتے ہیں۔ ابھی کرشنگ فل پیک پر ہے۔ ٹریڈرز فل حال آمنے سامنے ہی کام کر رہے ہیں۔ .
Feb 23 2026 13:21:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی مال 9000/9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لائنوں پر۔ مارکیٹ 100 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور ریٹ تیز ہونے کے باوجود کریکشن آنے کا نا ہی نہیں لے رہی ہے۔ ان ریٹوں میں بھی ٹریڈرز کھل کر نفع پکا نہیں کر رہے ہیں۔ ابھی نیچے کام شروع ہو گیا ہے ملتان منڈی میں جن دکان داروں کے پاس مال ہیں اپنی دکان پر ہی فروخت کریں گے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ جس کے پاس مال ہیں اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ کل ملتان منڈی میں 475 تک کام ہو گیا تھا نیچے پرچون میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مال پہلے ہی پائپ لائن میں کم بک تھے اور اوپر سے مال کلئر بھی کھل کر نہیں ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب اگر مزید مال بک کروانے جائیں تو وقت کافی درکار ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ جس کا مال کلئر ہوتا ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہوتا ہے۔ سدا بہار جوار مارکیٹ 200 روپیہ من کمزور ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج آمدن 100 گٹو تک کی تھی۔ دوسری جانب ملتان منڈی میں ان ریٹوں میں بیچ کوئ نہیں ہے۔ نیچے پرچون میں مکس ہلکی کوالٹی مال 8500/8600 میں بک جاتے ہیں ٹک پرچون میں۔ .
Feb 23 2026 12:45:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 30 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور حاضر میں 13870 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری کے سودوں کے 13930 جبکہ مارچ کے سودوں کے 14140 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کرشنگ پیک پر ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق کام ہے۔ .
Feb 23 2026 12:38:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ چھانگا مانگا منڈی میں 15800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کام کاج نہیں ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 23 2026 12:37:25 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج نہیں ہے۔ خاموشی والا محول ہے۔ .
Feb 23 2026 12:14:05 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9500 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج ٹھنڈا ہے۔ .
Feb 23 2026 12:12:47 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے جبکہ گاہکی بھی سست ہے۔ .
Feb 23 2026 12:01:00 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 162 جبکہ کیش پیمنٹ پر 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ آگے جہاں نیچے ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Feb 23 2026 11:52:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن پر 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8000/8100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق رمضان المبارک میں نیچے ڈیمانڈ ٹھنڈی ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
May 22 2026
May 22 2026
May 22 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott