+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 23 2026 13:21:29
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی مال 9000/9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لائنوں پر۔ مارکیٹ 100 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور ریٹ تیز ہونے کے باوجود کریکشن آنے کا نا ہی نہیں لے رہی ہے۔ ان ریٹوں میں بھی ٹریڈرز کھل کر نفع پکا نہیں کر رہے ہیں۔ ابھی نیچے کام شروع ہو گیا ہے ملتان منڈی میں جن دکان داروں کے پاس مال ہیں اپنی دکان پر ہی فروخت کریں گے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ 

ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ جس کے پاس مال ہیں اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ کل ملتان منڈی میں 475 تک کام ہو گیا تھا نیچے پرچون میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مال پہلے ہی پائپ لائن میں کم بک تھے اور اوپر سے مال کلئر بھی کھل کر نہیں ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب اگر مزید مال بک کروانے جائیں تو وقت کافی درکار ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ جس کا مال کلئر ہوتا ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہوتا ہے۔ 

سدا بہار جوار مارکیٹ 200 روپیہ من کمزور ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج آمدن 100 گٹو تک کی تھی۔ دوسری جانب ملتان منڈی میں ان ریٹوں میں بیچ کوئ نہیں ہے۔ نیچے پرچون میں مکس ہلکی کوالٹی مال 8500/8600 میں بک جاتے ہیں ٹک پرچون میں۔