Sorghum | جوار
May 09 2026
Dec 17 2025 12:13:34 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 157/158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 6700/6725 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کاؤنٹر سلو ہے۔ اندر خانے لوڈنگ ہو رہی ہے ضرورت کا کام چل رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 281/281.25 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Dec 17 2025 12:08:28 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل لائن پر 70/30 کوالٹی مالوں کے 10400/10500 روپیہ کوئنٹل 80/20 کوالٹی 10700/10800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہے جبکہ ان ریٹس میں ملرز کو وارہ ہے ملرز گاہک ہیں۔ ان ریٹس میں خشک مال لینا چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Dec 17 2025 12:00:56 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 4150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آگے ستمبر تک مال بکتے رہے گئے مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Dec 17 2025 11:59:19 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور تھل کچے مالوں کے لوڈ میں 8850/8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9650/9700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسی لائن پر 3550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی سائڈ موٹا باجرہ 9000 روپیہ کوئنٹل جبکہ باریک باجرہ 12800/13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے فلحال مارکیٹ مضبوط ہے۔ .
Dec 16 2025 23:02:59 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید کمزور ہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 14175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائ کے اور باقی ملز کے بھی جنوبی پنجاب میں یہی بھاؤ ہیں۔ گرور کے مال 14100 میں بھی جاتے ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سویرہ شوگر ملز 14500 سورج شوگر ملز 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سورج شوگر ملز فل جنوری کر کے 14100 میں مل جاتی ہے جبکہ سویرہ شوگر ملز 14200 کر کے فل جنوری مل جاتی ہے۔ ل سنٹرل پنجاب سائڈ بھی 14450/14550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ مارکیٹ زیادہ کمزور ہے 14000 کا لیول ہے۔ فل حال گاہک نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال گنے کی ایوریج اچھی ہونے کی وجہ سے پیداوار زیادہ متوقع ہے۔ ملز میں ریکوری بھی اچھی آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ان ریٹوں پر خریدار کے جزبات ٹھنڈے ہیں۔ فل حال جو روزانہ ریٹ رات کو کٹتا ہے یہ سلسلہ بھی رکنے والا ہے۔ کیونکہ ریٹ اب 30 روپیہ کلو گر چکا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی 140 والے ریٹ میں خریدار دلچسپی نہیں لے رہے ہیں نا حاضر میں اور نا ہی فارورڈ میں۔ مارکیٹ مجموعی طور پر مزید سست ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 16 2025 18:25:45 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر ریٹ رات کو کٹیں گے۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 13930/35 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 300 ڈپازٹ پر 14000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال فارورڈ میں بھی گاہکی سست ہی ہے۔ کم والیوم میں کام ہو رہا ہے۔ زیادہ تر ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ حاضر مارکیٹ مسلسل کمزور ہے۔ حاضر کہیں مارکیٹ بریک لگائے پھر کام کریں گے۔ .
Dec 16 2025 18:23:33 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ییلو پیس جو کینیڈا سے بک ہوا تھا اس میں مسور ثابت بھی تھا لیکن اس میں مزید 491 ڈالر میں 11 ہزار ٹن بک ہوا ہے جو ری سیل میں 500 ڈالر میں مل رہا ہے اور 153.69 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوکل بازار دوبارہ کمزور ہے۔ .
Dec 16 2025 17:48:44 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 157/158 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوڈنگ وغیرہ گاڑیوں کے مسائل ہیں۔ زیادہ لمبی چارمنگ فلحال نظر نہیں آرہی ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 16 2025 17:43:29 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی 4400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی 4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور دادو کوالٹی اچھے خشک مالوں کے 4100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال لوڈنگ نہیں ہے جس کی وجہ سے کھل کر کام نہیں ہو رہا ہے اور مال بھی موائسچر والے ہیں۔ .
Dec 16 2025 17:27:37 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں گڈ ایوریج مالوں کے 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تھر پارکر کوالٹی مالوں کے 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں تھر پارکر سائڈ مالوں کی بیچ کمزور ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott