Desi Chickpeas | کالا چنا
Dec 08 2025
Jul 17 2025 18:16:39 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 20000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال گاہکی خاموش ہے۔ امپورٹرز اور دکان دار ابھی گاہک نہیں ہیں۔ نیچے ابھی ریٹیل میں مال بکنے میں بہت وقت پڑا ہے اور نیچے وکرے سے پہلے پورٹ پر جو مال لگیں گے سنبھالنے پڑیں گے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 17 2025 18:00:55 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من بہتر ہے شام کے اوقات میں اور 10300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 10550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بالکل پڑتے ساتھ ساتھ ہی ہے بلکہ 50 روپیہ من کم ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ .
Jul 17 2025 17:51:46 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 4100 روپیہ من جبکہ تھل لائن 10200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے لوڈ میں۔ مال مل بھی جاتے ہیں اور بک بھی جاتے ہیں کام ہو رہے ہیں۔ بڑے گھر جن کے پاس زیادہ مال سٹاک میں پڑے ہیں روزانہ تھوڑا تھوڑا مال بیچتے بھی ہیں۔ .
Jul 17 2025 17:51:07 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال پائپ لائن بھی خالی ہے جو بھی مال آتے ہیں ساتھ ہی بک جاتے ہیں۔ نیچے دال مونگ کی ڈیمانڈ بھی ہے۔ فل حال بارشیں ہیں۔ اکا دکا کام ہوتا ہے پھر بارشیں شروع ہو جاتی ہیں۔ جب بارشیں رک جائیں گی۔ اس کے بعد جب مال مارکیٹ میں آنا شروع ہونگے پھر صورتحال واضح ہوگی۔ دوسری جانب انڈیا میں بھی بیجائیاں تو بہت بمپر ہیں مونگ کی۔ ارجنٹینا برازیل وغیرہ کے اے گریڈ مال کے بکنگ میں 825/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10400/700 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 17 2025 17:21:10 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 212/212.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 216 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔فل حال کراچی سے حاضر میں سٹاکسٹ خریدار نہیں ہے کیونکہ اگلا پورا ہفتہ کراچی میں بارشوں کی پیشنگوئی ہے۔ اس طرح کی صورتحال میں کراچی گوداموں میں پڑے مال متاثر ہو سکتے ہیں۔ .
Jul 17 2025 16:11:41 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 16800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جے ڈی ڈبلیو گروپ کے۔ فل حال نیچے گاہک ڈرا ہوا ہے۔ سنٹرل پنجاب سائڈ سفینہ وغیرہ کے 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ میں فارورڈ میں کافی کام ہوئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں مسئلے مسائل ہو سکتے ہیں آنے والے دنوں میں۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔ مال ہولڈ رکھنے چاہیں۔ یا آگے مزید بھی خریدنے چاہیں۔ آج بھی انٹرنیشنل مارکیٹ لنڈن شوگر 10 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 493 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ اس میں بھی 30/40 ڈالر مزید تیزی لگتی ہے آنے والے دنوں میں۔ جس کی وجہ سے امپورٹ کا پڑتا مزید اوپر جا سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 2023 والا سال مختلف تھا اس وقت جب ریٹ 165 ہوا تھا تب ستمبر کا مہینے چل رہا تھا اور اس بار ابھی جولائ کا مہینہ چل رہا ہے۔ تب سپورٹنگ ریٹ 135 تک تھا اس بار سپورٹنگ ریٹ 165 تک ہے مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 17 2025 15:10:35 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 207 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم اے گریڈ مال 215 جبکہ 8 ایم ایم 245/50 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم ایم برانڈڈ مال 255/60 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 300/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 400/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ .
Jul 17 2025 15:10:03 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال بارشیں ہیں کام کاج سست ہیں۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 17 2025 14:41:54 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلوپیس کراچی مارکیٹ میں 116.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ مزے داری نہیں ہے۔ بکنگ بھی 340 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ رشیا کی کراپ بمپر ہے۔ بکنگ کم ہونے کے ڈر کی وجہ سے لوکل میں بھی ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ .
Jul 17 2025 14:41:17 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور 835 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Dec 08 2025
Dec 08 2025
Dec 08 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott