Desi Chickpeas | کالا چنا
Dec 08 2025
Jul 16 2025 14:27:01 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 300 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 13600/13900 جبکہ گولی دھنیا 14200/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 16 2025 14:26:11 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 34000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ جنوبی پنجاب میں بارشیں ہیں کوئی خاص کام کاج نہیں ہیں۔ .
Jul 16 2025 14:25:28 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 116.5 روپیہ کلو تک کی بیچ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 16 2025 14:24:45 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10250 روپیہ من تک کی بیچ ہے جبکہ بارشوں کی وجہ سے گاہکی سست ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 10700 اور چمن ماش 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 16 2025 14:00:18 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ آج 100 روپیہ کوئنٹل کمزور اوپن ہوئ ہے اور سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17700 العریبیہ 17550 رمضان 17500 سفینہ 17500 المعیز 2 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ 17450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی مارکیٹ کمزور ہے۔ حمزہ آر وی کے شوگر ملز کے 17000 فاطمہ شیخو 17050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 16900 اتحاد 17925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور ٹنڈو آباد گار میر پور خاص مہران فاران 17200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نچلے لیول پر گورنمنٹ کے ڈر کی وجہ سے کام کم ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں حکومت کے ریٹ فکس کرنے کی وجہ سے بھی کافی مسئلے مسائل ہو گئے ہیں۔ کیونکہ فارورڈ میں ملوں نے ڈیلرز کو مال بیچے ہوئے ہیں اور ڈیلرز نے آگے لوکل مارکیٹ میں مال بیچے ہوئے ہیں۔ پہلے جو سودے ہوئے ہوئے ہیں ان کے بگھتان میں مسئلے ہو سکتے ہیں۔ تاہم فل حال مارکیٹ میں چیزیں کلئر نہیں ہیں جس کی وجہ سے وقتی بازار تھوڑا سست لگ رہا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔ جو لانگ ٹرم مال سنبھال سکتا ہے مال ہولڈ کر کے ہی رکھے ہوئے ہے۔ پچھلی بار جب بازار 2023 میں تیز ہوا تھا تو تیزی والے ریٹ کچھ وقت کے لیے ہی تھا۔ پھر یک دم مارکیٹ دوبارہ گر گئ تھی۔ پچھلی بار جب مارکیٹ 165 تک گئ تھی تب سپورٹنگ ریٹ 135 تھا تو اس وجہ سے ہمیں مندہ لگتا تھا۔ اب کی بار سپورٹنگ ریٹ ہی اوپر آ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تھوڑی بہت کریکشن تو وقتی ہو سکتی ہے لیکن مندہ نہیں لگتا ہے۔ .
Jul 16 2025 12:58:57 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 16000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ میں 1500 ڈالر تک کا لیول ہے جبکہ انڈیا سے بکنگ 1600/1650 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہیں۔ پاکستان سے ایکسپورٹرز کو اچھا وارہ ہے۔ .
Jul 16 2025 12:58:19 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000/22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سندھ سائڈ ہائبرڈ کی بیجائی بھی کم ہوئی ہے اور ابھی فصل پر بارشیں بھی بہت ہیں۔ جامپور کوالٹی مال 17000/17500 جلالپور ڈنڈی کٹ 17000 جبکہ ڈنڈی والے 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مورو کوالٹی ڈنڈی والے 15000/15500 تک بھاؤ ہیں اور شہزادی ڈنڈی والے مال فیصل آباد منڈی میں 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 16 2025 12:57:26 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ اکا دکا گاہکی ہے۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 6900/7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اوکاڑہ سائڈ بارشیں ہیں کوئی کام کاج نہیں ہے۔ .
Jul 16 2025 12:34:59 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بارشیں ہیں۔ کام کاج نہیں ہے۔ تاہم سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں جیسے ہی تھوڑی بہت گاہکی آتی ہے۔ ریٹ بڑھا کر مال فروخت کرتے ہیں۔ .
Jul 16 2025 12:34:17 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لائنوں پر بارشیں ہیں جس کی وجہ سے بیچ کم ہے۔ تاہم گاہکی بھی ٹھنڈی ہے۔ بارشوں کے بعد کراپ کی صورتحال واضح ہوگی فل حال تو آگے لگاتار بارشیں ہیں۔ .
Dec 08 2025
Dec 08 2025
Dec 08 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott