Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Apr 15 2026
زیرہ سفید ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jan 12 2026 15:05:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 600 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 14600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500 روپیہ من اور گولی کوالٹی 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ رمضان المبارک کی وجہ سے نیچے ڈیمانڈ ہے۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 12 2026 15:02:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کویٹہ منڈی میں 500 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 35500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 37000/37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 2500/2525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مال لینے چاہیے۔ لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jan 12 2026 14:53:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 18000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لائنوں پر آمدن شروع ہے۔ .
Jan 12 2026 14:51:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 12 2026 14:49:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 156.5/157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 12 2026 14:36:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9600 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ بھی 9600 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سفید مال کی پرسنٹیج کے حساب سے ریٹ ہے۔ تھرپارکر لوڈ میں اچھے مالوں کے 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دسمبر میں پاکستان سے 18189 میٹرک ٹن تک ایکسپورٹ ہوا ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 12 پرسنٹ تک کم ہے۔ پچھلے سال دسمبر میں 20339 ٹن تک ایکسپورٹ ہوا تھا۔ تاہم پچھلے 2024 اگست سے لے کر نومبر تک ایکسپورٹ کافی ہوا تھا جبکہ 2025 میں آخری 6 ماہ میں ایکسپورٹ کافی کم رہی ہے اور ابھی لوکل سٹاکسٹ کے پاس کافی مال سٹاک میں پڑا ہے جو کہ تھوڑا تھوڑا کر کے سیل کر رہے ہیں۔ فل حال بھرپور ڈیمانڈ کے اگلے دو ماہ ہی ہیں۔ دوسری جانب چائنہ کے ٹریڈرز نے پاکستان سے 920/30 ڈالر تک مال مانگے ہیں لیکن پاکستانی ایکسپورٹرز نے مال فروخت نہیں کیے ہیں۔ ان ریٹوں میں نقصان ہے۔ وارہ نہیں ہے۔ .
Jan 12 2026 14:33:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10350/10400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ لوکل تھوڑی بہت بہتری بن سکتی ہے۔ بکنگ 860/870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 12 2026 14:23:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں 132 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 330 ڈالر والے جہاز میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 317 ڈالر والے جہاز میں 109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ امپورٹرز بھی جنہوں نے مال بک کروائے ہوئے ہیں بلکہ میں ان کو نفع اچھا ہے ساتھ سیل بھی کرتے ہیں جبکہ جہاز والے مالوں میں گاہکی بھی اچھی ہے۔ جہاز والے مال خریدنے چاہیں فل حال آگے نیچے ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ رہنے کے امکانات ہیں۔ .
Jan 12 2026 13:53:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ 14800 جھنگ شوگر ملز کے 14525 بھون 14550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 14600 جبکہ کشمیر سورج وغیرہ کے 14525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 14250 یونائٹڈ 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ مہران فاران النور آبادگار وغیرہ 14150/14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اومنی گروپ کا 14000 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14225/35 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری کے سودوں کا بھی یہی ریٹ ہے۔ فل حال فارورڈ ٹریڈرز آگے فروری اور مارچ میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب میں ملوں میں گنے کا ریٹ دوبارہ 30/40 روپیہ من بہتر ہوا ہے اور 450 سے 485 روپیہ من تک ریٹ ہے اور پنجاب بھر میں ارائول بھی 5500/6000 ٹرالی تک ہے روزانہ کی بنیاد پر۔ فل حال جنوری میں بازار مزید بہتر ہی نظر آ رہا ہے۔ ملز بھی کھل کر سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ .
Jan 12 2026 13:27:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ دوبارہ بہتر ہے۔ 200/300 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور لائنوں پر 5800/5900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ ملتان منڈی میں 6100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 7700/7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج آمدن 100 توڑے کی تھی تاہم بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سیزن آمدن بہت کم ہے اوکاڑہ منڈی میں بھی اور لائنوں پر بھی۔ اسی وجہ سے سٹاکسٹ ان ریٹوں میں بھی فل حال مال نہیں بیچ رہے ہیں جبکہ مزید بھی جو تھوڑے بہت مال آتے ہیں بک جاتے ہیں۔ .
Jan 12 2026 13:17:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 12500/12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 جبکہ لائن لوڈ 101 کلو کے 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سٹاکسٹ نے کافی مال خریدے ہیں تاہم ان ریٹس میں مزید بھی مال لے جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jan 12 2026 13:07:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ چوہدری 14375 حمزہ آروائے کے 14400 کسان 14600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ کے سودوں کے 14240 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بقیہ ملز کے ریٹ ٹہر کر آپڈیٹ کردیے جائے گئے۔ .
Jan 12 2026 12:38:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11300/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر باریک کوالٹی مونگ فیصل آباد منڈی میں 9500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ٹریڈرز ساتھ ساتھ مونگ بیچ کر دوسرے آئٹمز میں جا رہے ہیں۔ .
Jan 12 2026 12:15:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان فیصل آباد منڈی میں تھل کے کچے مال 3650 جبکہ پلانٹ والے مال 3750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تھل لائن لوڈ میں 8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھرپارکر کے مال کے بھی لوڈ میں 8900/9000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ قمر مشانی کے موٹے مالوں کے 9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں جبکہ باریک مال کے 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ شروع میں قصور سائڈ جب فصل شروع ہوئ تھی تب فیڈ ملوں نے باجرہ خریدا تھا اس وقت ریٹ 3100/3200 تھا اس کے بعد سٹاکسٹ خریدار بن گئے اور باجرے کا ریٹ تیز ہو گیا اور فیڈ ملوں نے مال پھر نہیں خریدا۔ ابھی بھی مکئ اور نکو کا ریٹ کم ہے اور وہ فیڈ کے مین آئٹم بھی ہیں۔ مکئ کے ریٹوں میں تیزی کا رجحان ہے جس کو دیکھتے ہوئے باجرے کے سٹاکسٹ نے بھی مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Jan 12 2026 12:06:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 161.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے جبکہ وائٹیرا جہاز والے مال کے 158.5/159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ٹریڈرز ساتھ ساتھ مال بیچ بھی رہے ہیں کافی بہتری آ چکی ہے۔ بکنگ 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لیکن فل حال بکنگ میں پاکستان گاہک نہیں ہے۔ بکنگ پچھلے 6 ماہ سے انڈر کاسٹ ہی مال بک رہے ہیں۔ ابھی بھی لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ دوسری جانب مال پہلے سے ہی کافی بک ہیں اور اگر فروری شپمنٹ والے مال بک کروائیں تو جب ادھر لگیں گے ساتھ ہی پاکستان کی لوکل کراپ بھی آگے شروع ہو جائے گی۔ اس وجہ سے اب پاکستانی امپورٹرز بکنگ میں نہیں جائیں گے۔ اس بار لوکل کراپ کی بیجائ پاکستان میں ہر طرف بہت اچھی ہے اور دو بارشیں بھی اچھی ہوئ ہیں۔ ایک آدھی اور بارش ہو گئ تو لوکل کراپ بھی اچھی تگڑی ہونے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 30/40 ڈالر بہتر ہوئ ہے۔ انڈیا عموماً ڈیوٹی لگانے سے پہلے اندر خانے اچھی خریداری کرتا ہے۔ تگڑا مال خرید کر پھر ڈیوٹی بڑھا دیتا ہے۔ ابھی انڈیا نے خریداری کی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل بازار بہتر ہوا ہے۔ تاہم انٹرنیشنل بھی آسٹریلیا سپلائ بہت زیادہ ہے۔ مزے داری نہیں ہے۔ .
Jan 12 2026 11:59:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 4350/4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Jan 11 2026 22:29:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کلا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 162 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔فل حال مارکیٹ بہتر ہے تاہم جن ٹریڈرز نے نیچے مال لیے ہیں اب ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں 14 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے اور جنوری میں مزید بلک میں کافی مال آنا ہے۔ .
Jan 11 2026 22:29:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جنوری فارورڈ مارکیٹ 90 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 14240/50 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال بازار حاضر سے نیچے تھا جبکہ حاضر سیلنگ کھل کر نہیں تھی جس کی وجہ سے فارورڈ مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ ملوں سے مال کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Jan 10 2026 20:14:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر پیمنٹ پر 14225 جبکہ جنوری کے سودے 14170 تک ہوے ہیں۔ پاک کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو ملز سے 20 جنوری تک کی پیمنٹ پر 14300 تک سودے ہوے تھے جبکہ اتحاد شوگر ملز کے سودے 14400 تک ہوے تھے۔ یہ سودے چند دن پہلے ملوں سے ہوے تھے فل الحال جے ڈی ڈبلیو گروپ اور اتحاد شوگر ملز ان ریٹوں میں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ دوسری جانب انڈسٹری کی ڈیمانڈ بھی اچھی ہے کیونکہ 17 فروری سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے حاضر میں جہاں تھوڑی ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ مارکیٹ 200/300 پلس ہو سکتی ہے۔ تاہم لانگ ٹرم کیلئے ابھی تصویر کا رخ کلئیر نہیں ہے کیونکہ ملوں کا موقف ہے چینی اس سال 64/65 لاکھ ٹن بنے گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کا موقف ہے چینی 70/72 لاکھ ٹن بنے گی۔ اس صورتحال میں تصویر کا صحیح رخ جنوری کے آخر میں واضح ہو گا جب جنوری کی کرشنگ کے فگر آ جائیں گے تب تقریباً 65/70 فیصد کرشنگ مکمل ہو چکی ہو گی۔ تب اندازہ بہتر لگ سکے گا کہ چینی کتنی بنے گی۔ 64/65 لاکھ ٹن اور 72 لاکھ ٹن میں 7/8 لاکھ ٹن کا فرق ہے اور یہی 7/8 لاکھ ٹن کا فرق ہی مندہ تیزی کو واضح کرے گا۔ اس لئے فل الحال ساتھ ساتھ لیتے جائیں اور جہاں روپیہ دو روپیہ مزدوری ملے وہاں بیچتے جائیں۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے 200/300 کی تیزی بن سکتی ہے ڈیمانڈ کے ساتھ .
Jan 10 2026 19:31:29 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مشین کلین مال 6 ایم ایم کے 185/190 روپیہ کلو جبکہ 7 ایم ایم 213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ اچھی ہے۔ گاہک بن جاتا ہے مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ یوکرین کے مال صاف کر کے 7 ایم ایم 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ یوکرین کے 8 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8/9 ایم ایم 250/265 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے 9 ایم ایم 285 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا کے 58/60 305 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ 42/44 کاؤنٹ کے 425 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم بغیر برانڈ والے مال 305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ برانڈڈ 355 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنوں میں نیچے اچھی ڈیمانڈ ہے۔ .
Jan 10 2026 19:29:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 156/157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ مارکیٹ کافی انڈر کاسٹ ہے۔ ان ریٹوں میں امپورٹرز کو کافی نقصان ہے۔ .
Jan 10 2026 19:26:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر میں تو ریٹ کافی اونچا ہے 131/132 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں زیادہ تر کام آمدن جہاز والے مالوں کے ہی ہو رہے ہیں۔ 317 والے جہاز کے لوکل میں 110 روپیہ کلو تک بھاؤ مانگ رہے ہیں ۔فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ اگلے دنوں جو جہاز لگنا ہے اس میں بھی گاہک ہے اور فروری والے جہازوں میں بھی گاہک ہے .
Jan 10 2026 19:08:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ .
Jan 10 2026 18:56:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن 8900/9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 10 2026 18:52:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو شام میں کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہی 10300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل بازار بہتر نظر آ رہا ہے۔ تھوڑے بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jan 10 2026 18:46:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80/20 کوالٹی 12400 70/30 کوالٹی 12000 جبکہ 60/40 کوالٹی 11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب مارکیٹ رکی ہوئ ہے جبکہ سندھ مارکیٹ کمزور ہے۔ لائنوں پر 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی بھی 93.310 کلو کے 12500/700 تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ .
Jan 10 2026 18:39:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے گڈ ایوریج مالوں کے 9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لائنوں سے سٹاکسٹ اب آہستہ آہستہ تھکتے جا رہے ہیں۔ تھوڑا تھوڑا کر کے سٹاک کی مقدار کم کر رہے ہیں۔ اکا دکا 100/200 کم کر کے بیچ آ جاتی ہے۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Jan 10 2026 18:35:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ والے 160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ آمدن جہاز والے مالوں کے 158.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کافی بہتری آ چکی ہے۔ لوکل مارکیٹ میں 12 روپیہ کلو پڑ چکے ہیں۔ ابھی فل حال جن ٹریڈرز یا ملز نے نیچے ریٹوں میں مال خریدنے ہیں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔ ان ریٹوں میں بیچ ہے۔ .
Jan 10 2026 18:31:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ ٹھنڈی ہی ہے۔ .
Jan 10 2026 18:21:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی یونائٹڈ جے ڈی شوگر ملز کے 14225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر میں کھل کر مال ملتا نہیں ہے۔ فارورڈ میں بھی جنوری کے سودوں کے 14160 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لیکن بڑے گھر جنوری کا بھی بڑھا کر ریٹ مانگتے ہیں۔ فل حال ملز زیادہ کھل کر سیلنگ نہیں دے رہی ہیں حاضر میں۔ جبکہ آگے لوکل میں بھی اچھی ڈیمانڈ رہنے کے امکانات ہیں اور فارورڈ ہاتھ بدلی ہو رہے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے نیچے ریٹوں میں مال لیے ہیں وہ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں جبکہ نئے ٹریڈرز جو رہ گئے تھے وہ بھی ان ریٹوں میں مال خرید رہے ہیں۔ حاضر میں سیلنگ بہت کم ہے کافی ساری ملز نو سیل ہیں۔ حاضر میں بازار تھوڑا بہت نرم ہو تو دوبارہ خریداری کرنی چاہیے۔ فل حال مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Apr 15 2026
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott