+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 20 2026 13:44:06
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ نون 13500 العربیہ اور سفینہ 13485 المعیز 2 13370 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13510 کمالیہ 13475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو 13100 یونائیٹڈ 13095 اے کے ٹی 13115 ڈھرکی 13065 گھوٹکی 13050 الائنس 13040 ایس جی ایم 13035 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ شوگر ملز کے 13180 آروائے کے 13190 فاطمہ 13265 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور 13020 آبادگار 13040 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ مارکیٹ اگست فکس کے سودوں کے 13005 جبکہ ستمبر فکس کے سودوں کے 12765 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال ایکسپورٹ کی اجازت کم ملی ہے جس کی وجہ سے جزبات اتنے نہیں بنے ہیں۔ پرانی جو امپورٹڈ چینی بچ گئ تھی صرف اسی کی اجازت ملی ہے۔ باقی 2.5 لاکھ ٹن کی بات چیت چل رہی ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ لوکل میں ٹریڈرز مزید ایکسپورٹ کی خبر کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ مزید گرم ہے اور لندن شوگر کے 551 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ برازیل میں موسمی حالات ناساز ہونے کی وجہ سے پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔ برازیل کے ایک حصے میں ضرورت سے زیادہ بارشیں ہیں جو کہ فصل کے لیے نقصان دہ ہیں اور دوسری طرف خشک سالی ہے جس سے خشک سالی والے ایریا میں ییلڈ متاثر ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 13 ڈالر تیز اوپن ہوئی ہے اور 551 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔