Lentils | مسور ثابت
Mar 15 2026
Dec 10 2025 14:46:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کویٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 32000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 34000/34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ 50 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور انڈین کوالٹی کراچی پورٹ کے لیے 2455 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Dec 10 2025 14:45:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500/15800 روپیہ من اور گولی کوالٹی 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 10 2025 14:43:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 17000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17500/18000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ ایکسپورٹ میں ڈیمانڈ ہے۔ .
Dec 10 2025 14:41:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے آج کام کاج نہیں ہیں۔ .
Dec 10 2025 14:18:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں ارجنٹینا کے مال کے 30 دن پیمنٹ پر 11500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ برازیل کے مالوں کے 30 دن پیمنٹ پر 12000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Dec 10 2025 14:17:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 121 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ بکنگ رکی ہوئ ہے 340 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 14:16:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہے اور 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں 40 دن پیمنٹ پر 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر مسور کے 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ .
Dec 10 2025 13:51:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من بہتر ہے اور 10050روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج بکنگ 15 ڈالر تیز ہے اور 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 10 2025 13:36:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ رمضان العریبیہ وغیرہ کے 15350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 15350 جبکہ کشمیر سورج وغیرہ کے 15250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 15000/15050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی سکرنڈ باندی نوڈھیرو وغیرہ کے 15300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر فل حال گاہکی کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں مزید مندے کا رجحان ہے۔ فارورڈ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14005/10 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 13:21:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 4200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری ہائبرڈ مکئ کا بھی ریٹ کم ہوا ہے 15 موئسچر والے فیڈ مل پاس مال 3050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اوکاڑہ منڈی اچھے مالوں کے 3300/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 13:19:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید بھاگ ناڑی 200 روپیہ من مزید کمزور ہے اور 4200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ دادو ابھی آمدن شروع نہیں ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم ہے۔ ٹریڈرز بھی ابھی رہے ہوئے ہیں مال نہیں خرید رہے ہیں۔ مال ہیں بھی نمی والے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق عموماً جب پلیرز برسیم میں جیتے ہوتے ہیں تو وہ جواروں میں زور لگاتے ہیں لیکن اس سال برسیم میں ہر طرف ٹریڈرز کو کافی نقصان ہوا ہے۔ دکان داروں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ انویسٹرز کو بھی نقصان ہوا ہے۔ اس لیے ابھی فل حال خاموشی ہے۔ سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی میں 7200/7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بیچ ہے۔ گاہکی کمزور ہے۔ آج آمدن 2 گاڑی تک کی تھی .
Dec 10 2025 12:42:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مال 3500 جبکہ پلانٹ والے مال 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8750 روپیہ کوئنٹل جبکہ پلانٹ والے مال 9000/9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مال 9300/9400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی پہنچ میں تھرپارکر والے مالوں کے 9000 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال نیچے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Dec 10 2025 12:41:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے جبکہ لائنوں سے 200 کم کر کے بھی مال مل جاتے ہیں۔ لائنوں پر مال سٹاک بہت ہوا ہے۔ .
Dec 10 2025 12:21:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سودیمہ ویسل کے مال ایڈوانس پیمنٹ 161 روپیہ کلو جبکہ کیش پیمنٹ پر 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ بھی رکی ہوئ ہے۔ پائپ لائن میں کافی مال بک ہیں پہلے سے ہی اس لیے اب کوئ بکنگ میں جا نہیں رہا ہے۔ دوسری جانب لالڑی چنوں کی مارکیٹ بہتر ہے۔ لائنوں پر 7500 سے 8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9700 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال یہ دو ماہ بھنائ کا سیزن ہے اور تنزانیہ کے اچھی کوالٹی مال بھی کم ہیں۔ تنزانیہ 175 سے 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں جبکہ ریل پاس مال 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 10 2025 11:48:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 10200/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 70/30 کوالٹی 10700/800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں مال موائسچر والے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے گاہکی کمزور ہے۔ تاہم اس سال پنجاب فصل اچھی ہے۔ جھاڑ اچھا ہے۔ دانا بھی بڑا ہے اور کلر بھی اچھا ہے۔ .
Dec 09 2025 23:11:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 15050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ آیا ہے۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ فارورڈ 3 مل 14020 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سنٹرل پنجاب سائڈ 15350/15450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ 15300 سے 15400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ 15350/15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔اج پنجاب بھر کی ملز میں 3725 ٹرالی گنے کی ارائول تھی اور جنوبی پنجاب میں شوگر ملز نے کین ریٹ بھی بڑھایا ہے 425/445 تک ہو گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں ملز کے درمیان مقابلہ ہے جو ریٹ اچھا دے گا وہاں زیادہ گنا آئے گا۔ .
Dec 09 2025 18:50:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 200/300 روپیہ من بہتر ہے اور 12700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز کو نقصان ہے ان ریٹوں میں اس لیے ابھی بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Dec 09 2025 18:41:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی مال 175 رول جبکہ مشین کلین 180/185 روپیہ کلو یوکرین کے 7 ایم ایم مال 205 جبکہ 8 ایم ایم مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 205/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ امریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 09 2025 18:40:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 119/120 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ .
Dec 09 2025 18:33:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ کمزور ہی ہے۔ تاہم حاضر ریٹ رات کو کٹیں گے۔ 3 مل فارورڈ کے سودوں کے 30/40 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 14010 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 18:15:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کراچی مارکیٹ 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 18:15:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 166.5/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 09 2025 18:11:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ سندھ تھرپارکر کوالٹی لوڈ میں 12700 تک کام ہوئے ہیں 100 کلو کے۔ جبکہ کراچی میں تھرپارکر کوالٹی 12100 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ فل حال ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Dec 09 2025 18:10:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم گڈ ایوریج 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ وائٹ مال 10000/10200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔تھرپارکر کوالٹی کے لوڈ میں 8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کی منڈیوں میں بھی تھوڑے تھوڑے مال آجاتے ہیں 400/500 من ان کے 8000 سے 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 17:46:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر سودیمہ ویسل والے مال 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ وائٹیرا ویسل جو آنا ہے اس کے مال کے 152.25 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6815 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ نومبر میں 188 کنٹینر کی آمدن تھی بلک کے علاؤہ آسٹریلیا سے جبکہ تنزانیہ سے 80 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Dec 09 2025 17:36:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کابلی مونگ کی آمدن نہیں ہو رہی ہے افغانستان کے ساتھ تجارت بند ہونے کی وجہ سے۔ دوسری جانب نومبر میں کراچی پورٹ پر 178 کنٹینر کی آمدن تھی مونگ ثابت کی۔ .
Dec 09 2025 17:35:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں کچے مالوں کے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ پلانٹ والے مال ملتان فیصل آباد پہنچ میں 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Dec 09 2025 15:25:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ برسیم کے نومبر کے مہینے میں بھی 88 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ .
Dec 09 2025 15:21:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رکی ہوئ ہے 530/40 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ نومبر میں کراچی پورٹ پر رشیا سے 602 کنٹینر کی آمدن تھی۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 205 جبکہ 8 ایم ایم مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یہ کچے مال کے ریٹ ہیں جبکہ یوکرین کے تیار کر کے صفائی کروا کر سارٹ کر کے 228 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا کچا مال 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ تیار کر کے برانڈ بنا کر 170/175 روپیہ کلو تک بک جاتے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ جس میں 9 ایم ایم کی پرسنٹیج 60٪/70% تک ہو وہ 245/250 ریٹ ہے۔ کینیڈا مال کم ہیں نومبر میں 38 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بکنگ 710 ڈالر ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 217.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ کے 365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نومبر میں امیریکن چنا بھی 38 کنٹینر کی آمدن تھی۔ اس بار جبل علی پورٹ سے کافی مال کمیشن پر پاکستان بکنے آئے ہیں نومبر کے مہینے میں 93 کنٹینر آئے ہیں۔ .
Dec 09 2025 14:57:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کراچی مارکیٹ میں 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نومبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر بلک میں 30452 ٹن مال آیا ہے جبکہ 120 کنٹینر آئے ہیں اور مزید بھی آگے سپلائ میں بھی مال ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہی ہے۔ مزے داری نہیں ہے ۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott