Sugar | چینی
Dec 11 2025
ہلدی ثابت ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Sep 08 2025 14:55:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 6700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں نئے مال 5000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اوکاڑہ منڈی میں 4200 سے 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے۔ اوکاڑہ سائڈ 2 دن سے بارش ہے آمدن کم ہے۔ .
Sep 08 2025 14:29:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 115 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ویسل میں ریسیل میں 111 روپیہ کلو تک مال مل جاتے ہیں۔ آگے ویسل کی آمدن ہے جسکی وجہ حاضر میں کام ضرورت کے مطابق ہے۔ بکنگ رشیا سے 340/345 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Sep 08 2025 14:28:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں نپر کوالٹی مالوں کے 201 جبکہ کرمسن کوالٹی مالوں کے 199 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ رکی ہوئی ہے آگے لوکل میں گاہکی نکلی تو مزید بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں تاہم لوکل میں ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ ٹریڈرز لوکل میں مال بیچ کر بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سپلائی زیادہ ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Sep 08 2025 14:14:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بارش کی وجہ سے کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے جو 15 سے 20 اگست تک ہوئ ہیں اس میں ماش کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ جو مین علاقے ہیں وہاں بہت خرابی ہوئ ہے۔ مہاراشٹر کے 29 اضلاع میں اس سال 15 سے 20 اگست کے درمیان موسلا دھار بارش سے 35 لاکھ ایکڑ سے زیادہ کھیت کی زمین متاثر ہوئی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر زراعت کے مطابق، بنیادی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریاست کے 29 اضلاع میں 14.36 لاکھ ہیکٹر (35.90 لاکھ ایکڑ) کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں سے 12 اضلاع 10,000 ہیکٹر سے زیادہ مہاراشٹر کے بڑے نقصانات ناندیڑ میں 6,20,566 ہیکٹر ہیں، جب کہ وسیم میں 1,64,557 ہیکٹر، یاوتمال میں 1,64,932 ہیکٹر، دھاراشیو میں 150,753 ہیکٹر، 89,782 ہیکٹر، بلڈھانہ میں 4382 ہیکٹر،4382 ہیکٹر اکولہ میں ہیکٹر، سولاپور میں 47,266 ہیکٹر اور ہنگولی ضلع میں 40,000 ہیکٹر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی فصلیں سویابین، مکئی، کپاس، اُڑد، تور، مونگ ہیں، اس کے علاوہ بعض مقامات پر سبزیاں، پھلوں کی فصلیں، باجرہ، گنا، پیاز، جوار اور ہلدی کی فصلیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔متاثر ہوئے ہیں، اور سب سے زیادہ متاثر ضلع مراٹھاواڑا کا ناندیڑ ہے، جہاں 6.20 لاکھ سے زیادہ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ برما میں سپلائ بھی زیادہ ہے لیکن انڈیا میں شدید کراپ متاثر ہونے کی وجہ سے برما والوں نے بھی کھینچ ڈال دی ہے۔ ماش کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ بکنگ میں بھی تیزی کا رجحان ہے اور لوکل بھی ان ریٹوں میں مال خریدنا چاہیے۔ .
Sep 08 2025 13:54:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 213 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
Sep 08 2025 13:40:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17700 جبکہ نون شوگر ملز آس پاس کے کچھ اضلاع میں جاسکتی ہے سلانوالی سفینہ 17650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 17675 فاطمہ 17650 شیخو 17625 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ یونائٹڈ 17350 جے ڈی 17400 اے کے ٹی 17400 ڈھرکی 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 17450 حمزہ 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شوگر ملز کے 17475 جبکہ شاہمراد آباد گار 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ لوڈنگ کے مسائل ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Sep 08 2025 12:47:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 17400 یونائیٹڈ 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ ڈھرکی گھوٹکی 17450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Sep 08 2025 12:33:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی کام گرم ہے۔ 5100 روپیہ من تک کام ہو کر ابھی ٹریڈرز 5300 ریٹ مانگ رہے ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مال بھی انتہائ کم رہ گئے ہیں۔ اکا دکا ٹریڈرز کے ہاتھوں میں مال ہیں اور ابھی یہ پورا مہینہ مال بکتے رہیں گے۔ فل حال بارشوں کی وجہ سے ڈیمانڈ رکی ہوئ تھی۔ آگے نیچے ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ .
Sep 08 2025 12:25:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 11200/300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال لائنوں پر بارشیں ہیں۔ دوسری جانب کابلی مونگ 11500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ابھی کابلی مونگ صحیح مال نہیں ا رہے ہیں۔ باریک مال ہیں۔ 15/20 دن بعد صحیح مال آنا شروع ہونگے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مونگ ثابت مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے دالوں کی ڈیمانڈ اچھی ہے۔ لیکن یہ ریٹ اونچے ہیں۔ یہ سٹاک والے ریٹ نہیں ہیں۔ .
Sep 08 2025 12:21:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ سرگودھا منڈی میں 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کراچی سے حاضر مالوں کی لوکل میں نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ حاضر میں ساتھ ساتھ مال بیچنا چاہیے۔ بکنگ حاضر میں ستمبر شپمنٹ کے 625 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 192.11 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فارورڈ بکنگ کے ریٹ کافی کم ہیں 515/525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ اس لیے حاضر میں سٹاک نہیں کرنا چاہیے۔ کالے چنے کے ٹریڈرز لوکل مال بیچ کر فارورڈ بکنگ میں جا رہے ہیں۔ بکنگ میں بھی فل حال ملا جلا رجحان ہے کیونکہ اسٹریلیا کی کراپ بمپر ہے۔ ریٹ تو کافی کم ہیں لیکن عموماً دیکھا گیا ہے کہ کم ریٹ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز دھڑا دھڑ مال بک کروا لیتے ہیں اور وقت آنے پر مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ سپلائ ہو جاتی ہے۔ زیادہ لالچ کی وجہ سے اوور امپورٹ ہو جاتی ہے ادھر مالوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پھر پورٹ سے مال نیلام ہو رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے زیادہ لالچ میں نہیں جانا چاہیے۔ تھوڑے تھوڑے مال بک کروانے چاہیں۔ وقت آنے پر اگر مارکیٹ موقع دے تو وہاں اپنی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔ .
Sep 08 2025 12:11:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ تیز ہے اور 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 11800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل اچھے مالوں کا ریٹ تیز ہے۔ لوکل لائنوں پر بارشیں بھی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوکل بازار تیز ہے۔ تاہم فل حال ان ریٹوں میں ایکسپورٹ میں وارہ نہیں ہے۔ .
Sep 08 2025 11:21:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کل مارکیٹ گرم ہوئ ہے۔ لوکل 1500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور حاضر والے مالوں کے 22500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال حاضر والے مالوں میں کھینچ ہے۔ دکان دار گاہک ہیں حاضر والے مالوں کے۔ اس بار مال سارے ٹرانس شپمنٹ والے ہیں۔ لیٹ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بازار تیز ہوا ہے۔ بکنگ بھی تیز ہوئ ہے اور 1600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 20000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل جیسے جیسے ریٹ بڑھ رہا ہے امپورٹرز لوکل نفع پکا کر کے دوبارہ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ لوکل جیسے جیسے ریٹ بڑھ رہا ہے ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ .
Sep 05 2025 17:38:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 17375/17400 یونائیٹڈ 17275/300 الائنس 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اے کے ٹی ڈھرکی 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لوڈنگ والے مال بک جاتے ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Sep 05 2025 16:56:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 17375/17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اے کے ٹی ڈھرکی 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ملز سے لوڈنگ ہو رہی ہے مال بک جاتے ہیں۔ .
Sep 05 2025 16:25:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 210/215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ سٹانڈرڈ کوالٹی مالوں کی 580 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم 220 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ارجنٹینا کے مال ہلکی کوالٹی کے ہیں۔ کینیڈا کے مال 8/9 ایم ایم 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 285/95 روپیہ کلو تک بھاؤ بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ 390/400 کلپر 380 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال لوڈنگ اچھی ہے مال بک رہے ہیں۔ .
Sep 05 2025 16:25:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 216 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 221.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ 9050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں سرگودھا منڈی میں۔ کراچی سے لوڈنگ کھل کر نہیں ملتی ہے۔ حاضر ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Sep 05 2025 16:24:23 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 115.5/116.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ ویسیل والے مال کم میں مل جاتے ہیں جسکی وجہ سے حاضر میں گاہکی ضرورت کے مطابق ہے۔ .
Sep 05 2025 16:23:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں نپر کوالٹی مالوں کے 201 جبکہ کرمسن کوالٹی مالوں کے 199 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Sep 05 2025 16:22:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 250 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور پیر پیمنٹ پر 10700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ بکنگ 15 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 890 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 10950 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Sep 05 2025 15:33:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ سلانوالی سفینہ 17600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 17650 فاطمہ 17650 شیخو 17625 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ یونائٹڈ 17300 جے ڈی ڈبلیو پیر پیمنٹ پر 17400 اے کے ٹی 17400 ڈھرکی 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 17450 حمزہ 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شوگر ملز کے 17475 جبکہ شاہمراد آباد گار 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملز سے لوڈنگ ہو رہی ہے جبکہ نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Sep 05 2025 00:03:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی 25 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 17350 جبکہ پیر پیمنٹ پر 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Sep 04 2025 18:33:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی پیر پیمنٹ پر 17325 ڈھرکی 17375 گھوٹکی 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Sep 04 2025 18:05:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 14400/500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Sep 04 2025 18:04:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا فیصل آباد منڈی میں چھنائی والے مال 7600 جبکہ بغیر چھنائی والے مال 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم 210/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 230/235 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے مال 8/9 ایم ایم 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 285/95 روپیہ کلو تک بھاؤ بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم رامبا برانڈ 390/400 کلپر 370/80 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Sep 04 2025 18:01:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ آمدن کی وجہ سے سست ہے۔ .
Sep 04 2025 17:58:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 300/500 روپیہ من بہتر ہوئ ہے شام کے اوقات میں اور 20800 سے 21000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 21600/700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بکنگ سٹار برانڈ کے 1525 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 19100 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال حاضر میں گاہکی ہے۔ دکان دار اپنی دکانداری کے لیے تھوڑے تھوڑے مال لے جاتے ہیں۔ .
Sep 04 2025 17:50:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید بہتر ہوئی ہے اور پیر پیمنٹ پر 17325 جبکہ اے کے ٹی ڈھرکی 17325 الائنس 17280 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Sep 04 2025 17:41:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 116.5/117.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریسیل میں ویسل والے مال 111.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Sep 04 2025 17:40:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 5 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 870/875 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے حاضر جہاں اچھی گاہکی آئی بہتری کا رجحان بن سکتا ہے۔ .
Sep 04 2025 17:25:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہے اور 214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ حاضر میں لوڈنگ اچھی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 8950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 9150 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ تو بہتر ہے لیکن ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ آگے بکنگ کا ریٹ کم ہے۔ آگے فارورڈ اور حاضر میں 50 روپیہ کلو سے بھی زائد کا فرقہ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott