Black Matpe | ماش ثابت
Apr 22 2026
زیرہ سفید ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jan 17 2026 14:40:57 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین 500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں 3000/4000 کی بہتری آئی ہے۔ ابھی بازار تھوڑا رکا ہوا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر زیرے کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ زیرہ ان ریٹوں میں خریدنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایران کے فل حال ایران کے ساتھ رابطہ منقطع ہے۔ وہاں انٹرنیٹ کے سگنل نہیں ہیں۔ دوسری جانب افغانستان سے بھی مال آتے تھے لیکن اس بار بارڈر بند ہونے کی وجہ سے نہیں آ رہے ہیں۔ لوکل بلوچستان میں بھی تھوڑے بہت مال آتے ہیں آگے مئ میں آئیں گے لیکن لوکل کراپ بہت کم ہوتی ہے۔ وہ دیسی مال ہوتے ہیں ان کامی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے اور ریٹ انڈین کوالٹی سے کافی تیز ہی ہوتا ہے۔ وہ مال بھی خریدنے چاہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 17 2026 14:26:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 10750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ پچھلے دو ہفتوں میں 1000 روپیہ من کی تیزی آئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال ملرز اور دکان دار تو تھوڑا تھوڑا کام کر رہے ہیں جبکہ انویسٹرز نہیں ہیں مارکیٹ میں۔ آگے انڈیا فروری مارچ میں ربی کراپ بھی آتی ہے۔ انڈیا میں ماش ثابت کا رقبہ اپستہ آہستہ کم ہو رہا ہے لیکن ساتھ برما اور برازیل کاشت آہستہ آہستہ زیادہ ہو رہی ہے۔ .
Jan 17 2026 14:15:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں 132 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر جو ابھی مال پورٹ پر لگنا ہے وہ 2 روپیہ کلو بازار کم ہوا ہے اور 117/118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ جو مال فروری شروع میں مال لگنا ہے وہ 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 111.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مڈ فروری آمدن والا مال بھی 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ مال بیچ رہے ہیں ہولڈ نہیں کر رہے ہیں۔ نفع اچھا ہے۔ .
Jan 17 2026 13:49:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ نو سیل رمضان یونیکول وغیرہ کے 14550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جھنگ بھون 14450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان سویرا جڑاںوالا 14550 کنجوانی کشمیر سورج وغیرہ کے 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو اور یونائٹڈ شوگر ملز کے 14125 جبکہ حمزہ آر وائ کے 14240 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ کے 13650/13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مہران فاران آباد گار وغیرہ کے 14000/14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14080/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 17 2026 13:32:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کچی ہلدی آ رہی ہے زیادہ تر اسی کے کام ہو رہے ہیں۔ کچی ہلدی کے چھانگا مانگا منڈی میں 2200/2300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 76 کلو لیتے ہیں اور 60 کلو کے حساب سے پیسے ملتے ہیں 16 کلو تک کاٹ ہوتی ہے۔ پروسیس میں بھی کافی ٹائم لگتا ہے۔ ابال کر خشک کرنے میں 4 ماہ لگ جاتے ہیں اور سوکھے تیار مال اپریل مئ میں آتے ہیں۔ 5 من کچی ہلدی سے 1 من تیار ہلدی آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ہلدی ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کے ساتھ ہی چلتی ہے۔ انڈیا ہلدی شارٹ ہے۔ جس کی وجہ سے آگے لانگ ٹرم میں ہلدی ثابت کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 17 2026 13:31:56 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے کھرے مال 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ لائنوں پر آمدن کم ہے۔ 2000/2500 چوری تک کی آمدن ہوتی ہے اور گیلے مالوں کے 16500 جبکہ اچھے کھرے مالوں کے 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔کوئٹہ منڈی میں بلوچستان وڈ والے مالوں کے 21500/2200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ وہ لونگی کی طرح کے مال ہیں تھوڑے موٹے ہوتے ہیں اور ٹوٹ جلدی جاتے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں لونگی کوالٹی مالوں کے 24000/26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 17 2026 12:57:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں سبی کوالٹی 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ لائنوں پر صحیح مارکیٹ ظہر کے بعد آئے گی۔ سدا بہار جوار بھی اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 7800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ آمدن بھی بہت کم ہے۔ آج 100 توڑے کی آمدن تھی۔ .
Jan 17 2026 12:53:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ ریگولر کوالٹی مال 9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ گڈ ایوریج مال 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لائنوں پر سٹاک کافی پڑے ہیں لوکل میں۔ ٹریڈرز ساتھ ساتھ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے تھوڑا تھوڑا مال نکال رہے ہیں نقصان کر کے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی مارکیٹ رکی ہوئ ہے 950$ کے لیول پر۔ .
Jan 17 2026 12:32:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں وئٹیرا ویسل والے مال کے 154/155 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ حاضر ایڈوانس والے سودوں کے 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آگے نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی اچھی ہونی ہے اور اوپر لیول پر مال بھی لگنے ہیں بلک میں بھی اور کنٹینر میں بھی۔ اوپر لیول پر پیمنٹوں کا بحران بن سکتا ہے۔ ییلو پیس بھی لگنا ہے اور مسور بھی لگنا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سپلائ بہت ہے انٹرنیشنل مارکیٹ بھی سست ہی نظر آ رہی ہے۔ انڈیا نارتھ گجرات میں نئ کالے چنے کی فصل کی آمدن شروع ہو گئ ہے 5555 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ کھلے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jan 17 2026 12:11:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 3550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان فیصل آباد منڈی میں کچے مالوں کے 3600 جبکہ پلانٹ والے مالوں کے 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہے اور 8800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ .
Jan 17 2026 11:54:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11400/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ان ریٹس میں ساتھ ساتھ مال فروخت کرنے چاہیے ریٹ اونچا ہے اور رمضان المبارک میں ڈیمانڈ بھی کم ہو جاتی ہے۔ .
Jan 17 2026 11:40:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی گوجر خان منڈی میں 4400/4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ آگے مئی میں وکرا شروع ہوگا جو کہ ستمبر تک چلتا رہے گا۔ .
Jan 17 2026 11:38:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 70/30 کوالٹی مالوں کے 13000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ 60/40 کوالٹی مال 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھوڑے تھوڑے کر کے خشک مال مارکیٹ میں آنا شروع ہوئے ہیں سٹاکسٹ نے مال خریدے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jan 16 2026 17:55:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے۔ حاضر جے ڈی ڈبلیو 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ جنوری کے سودوں کے 14125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 16 2026 16:29:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور فارورڈ جنوری 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حاضر بھی 14125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے۔ .
Jan 16 2026 16:13:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ دکان دار گاہک ہیں۔ یوکرین 6 ایم ایم مال مشین کلین 195 روپیہ کلو 7 ایم ایم 213 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 235/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہے۔ جبکہ 9 ایم ایم 285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم کھلے مال 305 جبکہ برانڈڈ مال 345/60 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تمام قسم کے موٹے چنوں میں گاہکی اچھی ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jan 16 2026 16:10:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی 156.5/157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آج جمعہ ہے پنجاب مارکیٹ بند ہے۔ کام کاج نہیں ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ .
Jan 16 2026 16:08:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 158/159 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ وئٹیرا جہاز والے مال کے 154/155 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں نیچے ڈیمانڈ تو ہے لیکن اوپر لیول پر مزے داری نہیں ہے اور آگے مال لگنے کی وجہ سے پیمنٹوں کا بحران بھی بن سکتا ہے۔ .
Jan 16 2026 15:58:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ساتھ ساتھ تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ بکنگ بھی 10 ڈالر کمزور ہے اور 870/880 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 16 2026 15:35:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 17 والے جہاز میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری شروع والے جہاز میں 110 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور فروری مڈ آمدن جہاز والے مال میں 104 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ادھر ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ بلک میں سپلائ کافی ہے اور امپورٹرز کو نفع اچھا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 320 ڈالر میں ایک اور جہاز بک ہوا ہے 12000 ٹن کا کینیڈا سے مارچ شپمنٹ کا۔ فل حال سپلائ میں کوئ کمی نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی کراپ زیادہ ہونے کی وجہ سے مزے داری نہیں ہے۔ .
Jan 16 2026 15:27:27 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ نو سیل ہے۔ رمضان شوگر ملز کے 14500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ بھون شوگر ملز کے 14425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان سویرہ وغیرہ کے 14550 جبکہ کنجوانی سورج وغیرہ کے 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ شوگر ملز کے 14150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ اومنی گروپ کے 13750/1380 جبکہ مہران فاران آباد گار ساہنگھڑ کے 14000/14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14150 جبکہ فروری کے سودوں کے 14175 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال 14 جنوری تک کے ڈیٹا کے مطابق 12/13٪ چینی زیادہ بنی ہے اور گنے کی ریکوری 0.46 ٪ تک زیادہ ہے۔ پچھلے سال کیری فارورڈ سٹاک 6 لاکھ ٹن تک تھا جبکہ اس سال 1.12 لاکھ ٹن تک تھا۔ دوسری جانب پیداوار زیادہ متوقع ہونے کی وجہ سے فارورڈ فروری کا گاہک نہیں ہے۔ فل حال حاضر بازار میں بھی پہلے سے ہی 6/7 روپے پڑ چکے ہیں۔ فل حال حاضر ساتھ ساتھ ہی کام کرنا چاہیے۔ تھوڑا بہت نفع ملے تو ساتھ بیچنا بھی چاہیے۔ لمبے کام سے گریز کرنا چاہیے۔ .
Jan 15 2026 20:02:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی 150 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور 6300 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ بھاگ ناڑی بھی 6100/6150 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آ رہی ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی سے 7700 کا خریدار بن جاتا ہے بیچ نہیں آ رہی ہے۔ امپورٹڈ جوار لائن وغیرہ ملتان تھوڑے بہت مال پہنچے ہیں۔ 300 روپیہ کلو ریٹ نکلا ہے۔ .
Jan 15 2026 19:39:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے اور جے ڈی ڈبلیو 14125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14140 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں فارورڈ 30/40 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے۔ .
Jan 15 2026 18:32:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل بہتر ہے اور جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ کے 14125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ بھی مارکیٹ 30/40 روپیہ کوئنٹل پلس ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال کام سست ہے۔ لوڈنگ کے بھی مسئلے ہیں اور جنوبی پنجاب میں دھند کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن سلو ہے۔ اب دکان داروں کی 2/3 دن ہو گئے گاڑیاں لگی ہوئ ہے ابھی تک لوڈ نہیں ہوئ ہیں۔ اب لوڈ ہونگی مال بکیں گے پھر دکان دار دوبارہ خریدیں گے۔ .
Jan 15 2026 18:25:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ یوکرین 7 ایم ایم 213 روپیہ کلو جبکہ یوکرین 8 ایم ایم 235/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس کوالٹی 238/255 جبکہ 9 ایم ایم 285 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم کھلے مال 305 جبکہ برانڈڈ مال 345/60 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ موٹے چنوں کی گاہکی اچھی ہے۔ .
Jan 15 2026 18:24:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 156/157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آگے کچھ دنوں تک پورٹ پر آمدن متوقع ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ دوبارہ نرم ہے۔ .
Jan 15 2026 18:11:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11400/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 15 2026 18:09:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مال 9600/9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ مال مل بھی جاتے ہیں اور بک بھی جاتے ہیں .
Jan 15 2026 18:08:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 15 2026 18:05:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت حاضر میں 133 روپیہ کلو 17 والے جہاز میں 120 روپیہ کلو فروری شروع والے جہاز میں 113 روپیہ کلو جبکہ مڈ فروری والے جہاز میں 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ امپورٹرز جہاز والے مالوں میں نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott