Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 07 2026
Mar 25 2026 17:11:33 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سندھ اور جنوبی پنجاب میں گندم کی کٹائی کے ساتھ ساتھ مونگ کی کاشت بھی ہورہی ہے۔ .
Mar 25 2026 17:09:31 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں مرچ کی تقریباً 1500 بوری کی آمدن تھی اور ہائبرڈ 19000 لونگی 2 نمبر کوالٹی مال زیادہ آئے تھے اور 19500 جبکہ رچ سٹار 18000/18500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Mar 25 2026 17:05:52 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کراچی مارکیٹ میں ایس کیو کوالٹی کے 14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق برما سے ہر منگل اور بدھ کو مال آرہا ہے پہلے مال زیادہ آتے تھے تاہم ابھی مالوں کی آمدن کم ہے۔ پورٹ پر جو بھی مال آتا ہے ساتھ ہی بک جاتا ہے۔ لوکل گوداموں میں بھی مال شارٹ ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ تیز ہے تاہم ٹریڈرز بکنگ میں بھی جارہے ہیں مال بک کروانا چاہیے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Mar 25 2026 17:00:03 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 172/173 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے تاہم اوپر لیول پر کھل کر سیلنگ بھی نہیں ہے۔ آگے جہاں نیچے ڈیمانڈ آئی لوکل مارکیٹ شوٹ اپ کر جائے گی۔ .
Mar 25 2026 16:57:09 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایوریج مال 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں گڈ ایوریج مال 10500/10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ کمزور ہوئی ہے جسکی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں تھوڑی بہت بیچ آئی ہے۔ .
Mar 25 2026 16:56:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 96.5/97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ پیمنٹ پریشر کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ فلحال گاہکی سست ہے۔ .
Mar 25 2026 16:55:45 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن پر 3250/3300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن پر کچے مال 7900 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8500/8550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی بھی خاموش ہے تاہم آگے گندم کی فصل بھی سر پر ہے۔ ان ریٹس میں ٹریڈرز تھوڑا تھوڑا نقصان کر کے مال فروخت کر رہے ہیں پیسے خالی کر رہے ہیں۔ .
Mar 25 2026 16:55:05 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 50/50 کوالٹی 11300/11400 روپیہ کوئنٹل 60/40 کوالٹی 11600/11700 جبکہ 70/30 کوالٹی 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ انڈین مارکیٹ آج 56 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 5505 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Mar 25 2026 16:28:18 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 157.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Mar 25 2026 15:28:03 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 10/15 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور حاضر میں 13440 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ میں مارچ کے سودوں کے 13435 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott