Desi Chickpeas | کالا چنا
Jul 07 2026
Mar 26 2026 16:38:16 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے 8/9 ایم ایم مال 245/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھی پرسنٹیج والے مالوں کے۔ سٹھری چنا حیدرآباد منڈی میں مارکیٹ کمزور ہے اور 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 345/350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم کھلے مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 26 2026 16:35:41 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 41000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 42000/42500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 26 2026 16:33:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15000 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 17000/18000 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سندھی دھنیا حیدرآباد منڈی میں 14000/15000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں کچے مالوں کے۔ .
Mar 26 2026 16:06:50 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 40 دن کی پیمنٹ پر 12500 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک ہے 30/70 کوالٹی مالوں کا جبکہ حاضر میں 12000/12100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی 11600 روپیہ کوئنٹل جبکہ 50/50 کوالٹی کے 11200 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 جبکہ لائن لوڈ سے 102 کلو کے 13300/13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط ہی نظر آرہی ہے۔ .
Mar 26 2026 15:14:00 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور حاضر میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13400 اتحاد شوگر ملز 13410 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فکس مارچ کے سودوں کے 13380 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فکس اپریل کے سودوں کے 13250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 26 2026 15:08:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 166/167 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ نپر کوالٹی 610/620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 26 2026 14:46:13 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 11000/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے جبکہ پرانے مالوں کے 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آگے اپریل میں آمدن میں اضافہ ہوگا جسکی وجہ سے مارکیٹ میں تھوڑا بہت مزید دباؤ بن سکتا ہے تاہم مڈل ایسٹ میں بھی ایکسپورٹ وغیرہ کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ .
Mar 26 2026 14:44:11 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 700 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 13300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ ہی کافی اونچی ہو گئ تھی۔ پڑتے سے 2000 روپیہ من اوپر تھی۔ اس لیے لوکل گاہک نہیں تھا ٹریڈرز بکنگ میں ہی جا رہے تھے۔ ابھی بکنگ میں بھی جو کراچی پورٹ پر مال ا رہے ہیں ان میں ٹریڈرز کو اچھا نفع ہے اس لیے مال ہولڈ نہیں کر رہے ہیں۔ جو بھی مال پورٹ پر آتا ہے ساتھ ہی امپورٹرز لوکل مال بیچ کر دوبارہ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ اس لیے لوکل مارکیٹ ڈاؤن ہوئ ہے۔ بکنگ 975 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 11920 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 280 روپیہ کے لیول پر ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ مظبوط ہے۔ انڈیا کی گاہکی ہے ساتھ ساتھ۔ پچھلے سال کے مقابلے میں انڈیا کی اس سال دالوں کی امپورٹ میں تو 20 فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن انڈیا کی ماش کی امپورٹ میں 35 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے سال جو بھی برما میں سپلائ تھی انڈیا مال لے گیا اور برازیل کی بھی ساری سپلائ انڈیا لے گیا۔ اس سال بھی انڈیا میں ماش کی شارٹیج ہے۔ پیداوار بھی کم ہو گئ ہے اور موسمی حالات کی وجہ سے ہر سال کراپ ڈیمیج ہوتی تھی اس لیے کسان دوسرے آئٹمز پر شفٹ ہو گئے ہیں۔ انڈیا انٹرنیشنل مارکیٹ میں خریدار رہے گا سارا سال ہی۔ جو بھی برما اور برازیل میں سپلائ ہے انڈیا ساتھ ساتھ خریداری کرتا رہے گا۔ بکنگ میں جانا چاہیے۔ مال بک کروانے چاہیں۔ افغانستان سے بھی چمن ماش نہیں آ رہے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کے ساتھ بھی حالات خراب ہونے کی وجہ سے چمن ماش نہیں آ رہے ہیں۔ اکا دکا مال ایران کے راستے آئے ہیں لیکن اس پر وقت بھی کافی لگا ہے اور خرچہ بھی زیادہ آیا ہے۔ .
Mar 26 2026 14:25:37 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ لائنوں پر بارشیں ہیں آمدن بھی کم ہے اور بارش کی وجہ سے کوالٹی بھی ہلکی اتر رہی ہے۔ شہزادی اور مورو کوالٹی فیصل آباد منڈی میں 15000/16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 26 2026 14:07:20 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں کینیڈا کے مال 98 روپیہ کلو جبکہ رشیا کے مال 97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نرم ہے۔ پیمنٹوں کا پریشر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott