Sorghum | جوار
May 09 2026
Jan 17 2026 15:06:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں 156/157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 17 2026 15:04:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی لائن 6200 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ بھاگ ناڑی 6100 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آمدن بہت کم ہے گاہک بن جاتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jan 17 2026 15:01:27 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس حاضر ویسل والے مال کے 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ فروری والے ویسل میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 112 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ دکان داروں کو جو سستا مال ملتا ہے اسی طرف جاتے ہیں۔ .
Jan 17 2026 15:00:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500/16000 روپیہ من اور گولی کوالٹی 18500/19200 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ایران سے کلیئرنگ کے کافی مسائل ہیں۔ لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ حیدر آباد منڈی میں سندھ کے ٹکڑا کوالٹی مالوں کے 12200/12400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سندھ کے گولی کوالٹی مالوں کے 17200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔رشیا کا دھنیا ٹکرا کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 270 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jan 17 2026 14:40:57 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین 500 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں 3000/4000 کی بہتری آئی ہے۔ ابھی بازار تھوڑا رکا ہوا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر زیرے کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ زیرہ ان ریٹوں میں خریدنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایران کے فل حال ایران کے ساتھ رابطہ منقطع ہے۔ وہاں انٹرنیٹ کے سگنل نہیں ہیں۔ دوسری جانب افغانستان سے بھی مال آتے تھے لیکن اس بار بارڈر بند ہونے کی وجہ سے نہیں آ رہے ہیں۔ لوکل بلوچستان میں بھی تھوڑے بہت مال آتے ہیں آگے مئ میں آئیں گے لیکن لوکل کراپ بہت کم ہوتی ہے۔ وہ دیسی مال ہوتے ہیں ان کامی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے اور ریٹ انڈین کوالٹی سے کافی تیز ہی ہوتا ہے۔ وہ مال بھی خریدنے چاہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 17 2026 14:26:52 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 10750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ پچھلے دو ہفتوں میں 1000 روپیہ من کی تیزی آئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال ملرز اور دکان دار تو تھوڑا تھوڑا کام کر رہے ہیں جبکہ انویسٹرز نہیں ہیں مارکیٹ میں۔ آگے انڈیا فروری مارچ میں ربی کراپ بھی آتی ہے۔ انڈیا میں ماش ثابت کا رقبہ اپستہ آہستہ کم ہو رہا ہے لیکن ساتھ برما اور برازیل کاشت آہستہ آہستہ زیادہ ہو رہی ہے۔ .
Jan 17 2026 14:15:11 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں 132 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ حاضر جو ابھی مال پورٹ پر لگنا ہے وہ 2 روپیہ کلو بازار کم ہوا ہے اور 117/118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ جو مال فروری شروع میں مال لگنا ہے وہ 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 111.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مڈ فروری آمدن والا مال بھی 106 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز ساتھ ساتھ مال بیچ رہے ہیں ہولڈ نہیں کر رہے ہیں۔ نفع اچھا ہے۔ .
Jan 17 2026 13:49:18 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 14750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ العریبیہ نو سیل رمضان یونیکول وغیرہ کے 14550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جھنگ بھون 14450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان سویرا جڑاںوالا 14550 کنجوانی کشمیر سورج وغیرہ کے 14400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو اور یونائٹڈ شوگر ملز کے 14125 جبکہ حمزہ آر وائ کے 14240 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ کے 13650/13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مہران فاران آباد گار وغیرہ کے 14000/14050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جنوری کے سودوں کے 14080/90 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 17 2026 13:32:52 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کچی ہلدی آ رہی ہے زیادہ تر اسی کے کام ہو رہے ہیں۔ کچی ہلدی کے چھانگا مانگا منڈی میں 2200/2300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 76 کلو لیتے ہیں اور 60 کلو کے حساب سے پیسے ملتے ہیں 16 کلو تک کاٹ ہوتی ہے۔ پروسیس میں بھی کافی ٹائم لگتا ہے۔ ابال کر خشک کرنے میں 4 ماہ لگ جاتے ہیں اور سوکھے تیار مال اپریل مئ میں آتے ہیں۔ 5 من کچی ہلدی سے 1 من تیار ہلدی آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ہلدی ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کے ساتھ ہی چلتی ہے۔ انڈیا ہلدی شارٹ ہے۔ جس کی وجہ سے آگے لانگ ٹرم میں ہلدی ثابت کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 17 2026 13:31:56 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے کھرے مال 17500/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ لائنوں پر آمدن کم ہے۔ 2000/2500 چوری تک کی آمدن ہوتی ہے اور گیلے مالوں کے 16500 جبکہ اچھے کھرے مالوں کے 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔کوئٹہ منڈی میں بلوچستان وڈ والے مالوں کے 21500/2200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ وہ لونگی کی طرح کے مال ہیں تھوڑے موٹے ہوتے ہیں اور ٹوٹ جلدی جاتے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں لونگی کوالٹی مالوں کے 24000/26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott