+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 17 2026 15:00:44
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 15500/16000 روپیہ من اور گولی کوالٹی 18500/19200 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ایران سے کلیئرنگ کے کافی مسائل ہیں۔ لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ حیدر آباد منڈی میں سندھ کے ٹکڑا کوالٹی مالوں کے 12200/12400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سندھ کے گولی کوالٹی مالوں کے 17200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔رشیا کا دھنیا ٹکرا کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 270 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔