+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 17 2026 13:32:52
  • Comments

Turmeric | ہلدی ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کچی ہلدی آ رہی ہے زیادہ تر اسی کے کام ہو رہے ہیں۔ کچی ہلدی کے چھانگا مانگا منڈی میں 2200/2300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ 76 کلو لیتے ہیں اور 60 کلو کے حساب سے پیسے ملتے ہیں 16 کلو تک کاٹ ہوتی ہے۔ پروسیس میں بھی کافی ٹائم لگتا ہے۔ ابال کر خشک کرنے میں 4 ماہ لگ جاتے ہیں اور سوکھے تیار مال اپریل مئ میں آتے ہیں۔ 5 من کچی ہلدی سے 1 من تیار ہلدی آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ہلدی ایکسپورٹ والا آئٹم ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کے ساتھ ہی چلتی ہے۔ انڈیا ہلدی شارٹ ہے۔ جس کی وجہ سے آگے لانگ ٹرم میں ہلدی ثابت کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔