+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 21 2026 14:35:56
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فیصل آباد منڈی میں بھی 11900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے اور کراچی مارکیٹ میں پیمنٹوں کا بحران ہے۔ بکنگ 20 ڈالر مزید کم ہوئ ہے اور 1020 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 12372 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ماش ثابت کا باقی دالوں کے مقابلے میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے انویسٹرز اس میں اتنی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ انویسٹرز کے پاس دوسرے آپشن ہیں اس لیے ماش کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ایک بڑے ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے ماش کی کھپت بھی کم ہوئ ہے اور اس کا ٹریڈنگ والیوم کم ہو گیا ہے۔ لوکل ملرز ہی اب اپنی اپنی امپورٹ میں چلے گئے ہیں۔ لوکل مال بیچ کر وہ اپنی ہی امپورٹ میں چلے جاتے ہیں۔ اس لیے بازار میں سودا بیچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کراچی سے با مشکل دو چار کنٹینر کا کام ہوتا ہے۔