+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 15 2026 14:17:21
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس رشین کراچی مارکیٹ میں 94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا کے مالوں کے 95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن گیا ہے۔ سیلنگ کم ہو گئ ہے۔ بازار تھوڑا بہت بہتر ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب جو ویسل بک ہوا تھا 292 میں اس کے ڈاکیومنٹس میں مسئلہ آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوکل سیلنگ رک گئ ہے۔ بکنگ رشیا سے 300 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 92 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ییلو پیس اور کالے چنے کی قیمتوں میں اس وقت 300 ڈالر کا فرقہ آ گیا ہے جو کہ تاریخی ہے۔ انڈیا میں ییلو پیس کی قیمت 4300 روپیہ کوئنٹل ہے انڈین کرنسی میں۔ انڈیا میں ییلو پیس کا ریٹ ریٹ کافی اونچا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ میں عجیب سی صورتحال بنی ہوئ ہے۔ سپلائیاں کافی زیادہ پڑی ہیں لیکن بھی بہت کم ہے اور مزید ریٹ ٹوٹ نہیں رہے ہیں آگے موسمی صورتحال اور سیاسی تناؤ کی وجہ سے اجناس میں فنڈز کافی ایکٹو ہیں۔ ریٹ کم ہیں کوئ بیچنے کو تیار نہیں ہے۔ آگے لانگ ٹرم ہولڈنگ میں بھی مارکیٹیں جا سکتی ہیں۔