+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 24 2026 12:45:40
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 13475 اتحاد 13490 ایس جی ایم شوگر ملز 13425 گھوٹکی 13475 اے کے ٹی 13490 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 13480 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کشمیر شوگر ملز کے 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ ابھی اوپن ہوئ ہے۔ باقی ملز کے ریٹ تھوڑی دیر تک آ جائیں گے۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں لنڈن شوگر کے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہونے کی تین چار بڑی وجوہات ہیں ایک تو مڈل ایسٹ میں کشیدگی کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ آئل تیز ہوا ہے۔ کرائیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سپلائ بھی رکی ہوئ ہے۔ کنٹینر رکے ہوئے ہیں مڈل ایسٹ میں۔ شپنگ مہنگی ہوئ ہے اور کچھ روٹس بھی متاثر ہیں۔ دوسرا برازیل چینی کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے۔ برازیل اس وقت گنے سے چینی کی بجائے ایتھنول بنا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے انٹرنیشنل شوگر کی وقتی سپلائ متاثر ہوئ ہے۔ تاہم اوور آل انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سپلائ زیادہ ہے۔ انڈیا اس بار پیداوار کافی ہے۔ انڈیا 25 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرے گا۔ لیکن وہ چینی بازار میں آنے میں وقت لگے گا۔ پہلے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ کم تھا اس لیے ایکسپورٹ میں وارہ نہیں تھا۔ لیکن ابھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ میں فل حال پیرٹی ہے۔ اس لیے اب آگے لوکل مارکیٹ خبروں پر ہی چلے گی۔ جہاں کہیں آگے ایکسپورٹ کی خبریں آئیں گی بازار تھوڑا بہت بہتر ہو جایا کرے گا۔ اس کے علاؤہ ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے مزے داری نہیں ہے۔ لوکل میں سپلائ زیادہ ہی ہے چینی کی۔