+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 13 2025 14:34:06
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم ملتان منڈی میں 24500/24800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من بہتر ہے اور 23800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے حاضر میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ امپورٹرز نے اپنے ہاتھوں میں مال رکھے ہوئے ہیں کہ آگے اگر بائر آپشن کے سودوں کی کال آتی ہے تو بگھتان کریں گے۔ اس لیے حاضر نہیں بیچ رہے ہیں۔ اور جب حاضر میں مال ملتے نہیں ہیں تو ٹریڈرز فارورڈ ہی خریدنے لگ جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے مارکیٹ میں کھینچ ہے۔ دیسی برسیم شیخوپورہ واہنڈو منڈی میں ہلکے کچرا کوالٹی مال 21000/22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 29000/29500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں دیسی مشین کلین مالوں کے 31000/32000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔