+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 16 2025 15:29:31
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 700 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 25700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سیلر آپشن مالوں کے 24600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹرز بکنگ میں تھوڑے تھوڑے مال بک کروا کر ادھر لوکل میں پرافٹ رکھ کر بیچ دیتے ہیں۔ بکنگ 1850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 23181 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم لوکل میں ابھی فل حال دکاندار گاہک نہیں ہیں۔ کیونکہ پچھلی بار لوکل میں اور بکنگ کے پڑتے میں زیادہ فرق ہو گیا تھا۔ لوکل مارکیٹ 36000 تک چلی گئ تھی اور پڑتا 22000 تک تھا۔ اس وجہ سے بعد میں بازار 36000 والا 22000 تک آ گیا تھا اور دکانداروں کے لیے کام کرنا مشکل ہو گیا تھا۔ ایک ایک دن میں 3000/4000 کی مندہ تیزی ہو جاتی تھی۔ تاہم اس سال بکنگ کے ساتھ ہی رہنا چاہیے کیونکہ برسیم کی مارکیٹ مصر کے ساتھ ہی چلتی ہے۔ اس بار مصر کی بھی کراپ اچھی ہے اور ریٹ اونچے کھلے ہیں۔ آگے جا کر مصر سے بکنگ بھی کمزور نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب شیخوپورہ منڈی میں 22000 سے 27000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ یہ جو اوپر والا ریٹ ہے اس میں ایک آدھی چھٹی ڈھیری کا کام کرتے ہیں ریٹ اونچا چھاپنے کے لیے تاہم پکا ریٹ 22000/23000 ہی ہے۔