Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Aug 13 2026
May 14 2026 18:42:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 10/15 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 13535 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئی فکس کے سودوں کے 13520 جبکہ جون فکس کے سودوں کے 13620 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ شام کے اوقات میں 9 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 441 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ .
May 14 2026 18:30:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 164/165 جبکہ کرمسن کوالٹی کے 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
May 14 2026 18:28:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا چیکو ریگولر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 165 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا کچے مال حیدرآباد منڈی میں 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 215/220 جبکہ 9 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ مکس مالوں کی 680/700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم برانڈڈ مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
May 14 2026 18:16:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مالوں کے 12400 جبکہ 60 40 مالوں کے 12000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ شام کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 5700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
May 14 2026 18:11:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی اور کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں گڈ ایورج مال 11200/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 14 2026 17:55:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مالوں کے 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج کنری منڈی میں 250/300 بوری تک آمدن تھی اور 12000 سے 17000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں 2/3 نمبر کوالٹی مالوں کے اور لونگی کوالٹی کے بھی 18000 کے اندر اندر کام ہوئے ہیں۔ .
May 14 2026 17:52:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں 500 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 13500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ نیچے گاہکی اچھی ھے۔ لال جوار اوکاڑہ کوالٹی بھی مضبوط ہوئی ہے 500 روپیہ من اور 15500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں نیچے گاہکی اچھی ھے ہائبرڈ جوار ملتان 450/55 روپیہ کلو جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں .
May 14 2026 17:46:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 93/94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر بلک میں کافی مال آئے ہیں جسکی وجہ سے فلحال ضرورت کے مطابق کام ہورہے ہیں۔ .
May 14 2026 17:45:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مالوں کے جبکہ 11150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پورٹ کے مالوں کے۔ فلحال کام کاج سلو ہے۔ .
May 14 2026 17:42:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 163.5/164 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال کراچی سے پنجاب وارہ پڑتا نا ہونے کی وجہ سے گاہکی خاموش ہے۔ .
May 14 2026 17:38:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسیٰ لائن پر 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ .
May 14 2026 17:33:59 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانے مل پاس مال 9800/9900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے ہاڑو مل پاس مال 9500/9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مزید بھی کمزور ہی نظر آرہی ہے۔ .
May 14 2026 15:31:21 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی برسیم شیخو پورہ واہنڈو منڈی میں کچے مال 11000 سے 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے تیار مال 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن ابھی کم ہے۔ دوسری جانب کراچی مارکیٹ سے مصری برسیم کے 14500 روپیہ من کی بیچ ہے۔ فل حال کوئ تھوڑا بہت اکا دکا کام ہوا ہے۔ .
May 14 2026 15:21:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا 5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور چیکو ریگولر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 165 جبکہ مشین کلین مال 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 560/580 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 177 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ سٹھری چنا کچے مال حیدرآباد منڈی میں 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم مال کراچی مارکیٹ میں 210 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم 215/220 جبکہ 9 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ مکس مالوں کی 680/700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں 680 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 207.64 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم برانڈڈ مال 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کلپر برانڈ کی 980 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 298.56 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
May 14 2026 14:53:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور ایرانی ٹکڑا 15000 جبکہ گولی کوالٹی 19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 14 2026 14:43:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 1 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 165 جبکہ کرمسن کوالٹی کے 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑی تھوڑی گاہکی بھی ہے جبکہ بیچ بھی ساتھ ساتھ آجاتی ہے۔ .
May 14 2026 14:36:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ پرمٹ والے مال اسلام آباد پہنچ میں 4050/4100 جبکہ بغیر پرمٹ والے مال 4400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لائن لوڈ سے 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
May 14 2026 14:27:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 11250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نیچے گاہکی بھی ضرورت کے مطابق ہے تاہم بیچ بھی کچھ خاص نہیں ہے۔ بکنگ 900 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 10967 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
May 14 2026 14:12:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 93/94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ییلو پیس دال کے 101 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق کام کاج ہیں۔ .
May 14 2026 14:04:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال کے 12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 12800 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے فل حال لوکل مارکیٹ رکی سی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ 5750/5800 روپیہ کوئنٹل کی مارکیٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں پچھلے کافی سالوں سے چائنہ میں گوار گم کی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ پاکستان میں ایکسپورٹرز فارغ بیٹھے ہوئے ہیں۔ چائنہ گوار گم کا بالکل کام نہیں ہے۔ گوار گم ایک بہت اہم تھکنر (thickner) اور stabilizer ہے، خاص طور پر فوڈ، ٹیکسٹائل اور آئل ڈرلنگ میں۔ لیکن اب اس کے کئی متبادل استعمال ہوتے ہیں، جو مختلف انڈسٹریز میں اس کی جگہ لے گئے ہیں۔ آئل ڈرلنگ میں گوار گم کے سب سے اہم متبادل پولیاکریلامائڈ بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اس کی پیداوار چائنہ میں سب سے زیادہ ہے 2.5 سے 3 ملین ٹن تک ہے۔ اور چائنہ میں سب سے زیادہ استعمال بھی پولیاکریلامائڈ استعمال ہوتا ہے جہاں گوار گم تین سے پانچ کیوبک میٹر فی کلو استعمال ہوتی ہے وہاں یہ صرف 1.5/2 کیوبک میٹر استعمال ہوتا ہے۔ اور فرکشن کو بہت کم کر دیتا ہے۔ جس سے مشینری کو زیادہ چلنے میں فائدہ ہوتا ہے۔ قیمت اس کی گوار گم سے ڈبل ہے لیکن نتائج اچھے ہونے کی وجہ سے 80/90 پرسنٹ یہی استعمال ہوتا ہے۔ باقی یو ایس میں بھی پولیاکریلامایڈ کی پیداوار 5 لاکھ ٹن تک ہے جبکہ یورپ میں 3 لاکھ ٹن تک ہے۔ انڈیا میں بھی اس کی فیکٹریاں کافی تیزی سے کھل رہی ہیں اور 2.5 لاکھ ٹن تک انڈیا میں اس کی پیداوار ہے۔ یہ بنتا بھی کروڈ آئل اور گیس سے ہے۔ لیکن کروڈ آئل اور گیس کی قیمتوں میں تیزی کے باوجود اس کی قیمتیں سٹیبل ہیں۔ چائنہ میں پچھلے دو سال میں اس کی پیداوار ہی بہت زیادہ ہو گئ تھی اور چائنہ کے پاس اس کا ذخیرہ بھی بہت زیادہ ہے۔ مزید دو سال کا ذخیرہ پڑا ہے چائنہ میں اور یہ پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں بنتا ہے۔ اس کے علاؤہ کاربوکسی میتھائل سیلولوز بھی گوار گم کا اچھا متبادل ہے۔ اس کی سب سے زیادہ پیداوار بھی چائنہ میں ہوتی ہے اور 8 لاکھ ٹن تک کی پیداوار ہے۔ اس کی وسکاسٹی بھی زیادہ ہے اور فلیوڈ لاس کنٹرول بھی اچھا ہے اور سستا ہے لیکن گوار گم کے مقابلے میں زیادہ ڈلتا ہے ۔ گوار گم کے مزید متبادل بھی ہیں۔ کارباکسیمیتھال بھی متبادل ہے جو لکڑی اور کاٹن لنٹر سے بنتا ہے۔ اس کی قیمتوں کا تعلق کپاس کی قیمت کے ساتھ ہے۔ جس جس فیلڈ میں بھی پہلے گوار گم استعمال ہوتا ہے اب اس کے متبادل ہی کافی آگئے ہیں اور سب سے سستے سٹارچ ہیں۔ جو بھی فصل جس علاقے میں سستی ہوتی ہے اس کا سٹارچ بنا دیتے ہیں۔ سٹارچ کا ریٹ ایوریج ریٹ 400 ڈالر کی رینج میں ہے۔ جو سستا ہوتا ہے اس کا استعمال زیادہ شروع ہو جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوار گم کی قیمتوں میں بہتری ہے۔ لیکن زیادہ کوئ لمبی تیزی متبادل زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکل ہے۔ .
May 14 2026 13:48:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 35000/36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بلوچستان اور پشتون بیلٹ سے بھی زیرہ کی آمدن ہورہی ہے اور کچے مالوں کے 24000/26000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں تاہم ان مالوں کی کوالٹی اور خوشبو وغیرہ اچھی ہوتی ہے دوسری جانے ایران کی کرنسی بھی کافی کمزور ہوئی ہے جسکی وجہ سے باقی آئٹمز کے ریٹس تیز ہوئے ہیں جبکہ زیرہ کمزور ہی ہوا ہے اور مارکیٹ میں ایرانی زیرہ کی بیچ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 20 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 2090 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ایف او بی میں۔ .
May 14 2026 13:21:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ سفینہ شوگر ملز کے 13900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13975 کمالیہ 13775 سویرہ 14075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کے پی کے سائڈ المعیز 1 13725 المعیز 2 13690 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13515 اتحاد 13530 ڈہرکی گھوٹکی اور ایس جی ایم شوگر ملز کے 13490 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے 13615 فاطمہ 13685 شیخو 13680 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور آبادگار 13540 مہران 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئی فکس کے سودوں کے 13500 اور جون فکس کے سودوں کے 13585 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہے اور 450 ڈالر فی ٹن تک کے لیول پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حالیہ ہفتوں میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کچھ تیزی اس وجہ سے آئی کہ برازیل میں گنے کا کچھ حصہ ایتھانول کی طرف جا رہا ہے، جس سے شوگر سپلائی وقتی طور پر کم ہوئی۔ ایل نینو کی وجہ سے موسم کا خطرہ بھی موجود ہے، جو بھارت، تھائی لینڈ اور برازیل کی فصل کو متاثر کر سکتا ہے۔ اگر موسم خراب ہوا تو انٹرنیشنل مارکیٹ دوبارہ تیزی پکڑ سکتی ہے لانگ ٹرم میں۔اسے بائو فیول بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ زرعی فصلوں سے بنتا ہے۔برازیل میں زیادہ تر گنے سے بنتا ہے۔ یو ایس اے میں زیادہ تر مکئ سے بنتا ہے۔ اس کے علاؤہ مولائسز ،گندم،چکندر،چاول وغیرہ سے بھی بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں خام تیل کی قیمتیں تیز ہیں اور جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو حکومتیں اور کمپنیاں سستا متبادل فیول ڈھونڈتی ہیں۔ اس وقت ایتھانول کو پٹرول میں ملا کر استعمال کیا جا رہا ہے قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے۔ برازیل میں تو کئ گاڑیاں چلتی ہی ایتھنول پر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برازیل میں چینی کی سپلائی ٹائٹ ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے۔ اس وقت ملوں کو ایتھنول میں زیادہ منافع ہے۔ شوگر ملیں زیادہ گنا ایتھنول بنانے میں لگا دیں گی اگر خام تیل کی قیمتیں زیادہ رہی تو اگلے سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی سپلائی ٹائٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ .
May 14 2026 12:52:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مالوں کے 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ .
May 14 2026 12:36:53 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فیصل آباد منڈی میں بھی 12500/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑا تھوڑا گاہک بن جاتا ہے۔ بکنگ ایف او بی میں 1620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 14 2026 12:29:16 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں سبی والے مال 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ نیچے تھوڑی تھوڑی گاہکی بھی ہے جبکہ اوپر لیول پر پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ 450/460 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 14 2026 12:28:17 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت 200 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں نئے مالوں کے 9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ لائنوں سے علی پور وغیرہ سے لوڈ میں 8700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لائنوں سے آمدن ہورہی ہے۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ .
May 14 2026 12:27:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مال 11200/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 14 2026 11:55:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسیٰ لائن پر 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال لوڈ میں 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ برابر سے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 14 2026 11:53:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 164.5 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ کراچی سے ملرز گاہک نہیں ہیں۔ تھل مارکیٹ رکی ہوئی ہے اور سرگودھا منڈی میں 6450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
May 14 2026 11:50:22 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی دیسی فتح جنگ کوالٹی گوجر خان منڈی میں 6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سٹاکسٹ نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچتے نہیں ہیں تاہم ریٹس میں یک دم تیزی آنے کی وجہ سے کافی لوگ مکئی خرید نہیں سکے اس لیے ماہرین کے مطابق 6000/6200 کے لیول پر خریداری کرنی چاہیے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott