+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 17 2025 13:37:48
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سرگودھا زون نون شوگر ملز 200 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 16200 روپیہ کوئنٹل جبکہ رمضان العریبیہ یونیکول سفینہ شوگر ملز کے 16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد لوڈنگ بند ہے۔ اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی الائنس 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 15900 لوڈنگ مل جاتی ہے۔ آر وائی کے 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آر وائی کے لوڈنگ نہیں ہے۔ فارورڈ کے سودوں کے کوئ آفیشل تو کام نہیں ہو رہے ہیں لیکن پرائیوٹ میں مارچ کے 15600/15650 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے اوپر ریٹوں میں بلائنڈ مال بیچے ہیں اندر خانے کوورنگ کر رہے ہیں۔ زیریں سندھ میں بھی لوڈنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال اگلے دنوں رمضان المبارک کی وجہ سے تھوڑی بہت گاہکی تو نکل سکتی ہے۔ لیکن فل حال مال سٹاک نہیں کرنا چاہیے۔ ابھی مارکیٹ میں صورت حال غیر یقینی ہے۔ مارکیٹ میں کریکشن کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔