+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 28 2025 18:17:21
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودے 14910/15 جبکہ مارچ کے سودوں کی 15690 جیسی صورتحال بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے سویرہ شوگر ملز نے 10 مارچ کی پیمنٹ پر 15700 میں مال بیچا ہے۔ جبکہ کمالیہ شوگر ملز سے اپریل کے سودے 16400 میں ہوے ہیں 800 ڈیپازٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایس جی ایم شوگر ملز سے اپریل کے سودے 16300/400 تک ہو گئے ہیں۔ زیریں سندھ کی دیگر ملیں فارورڈ میں بھی سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے مئ کے سودے 16500 جبکہ جون کے سودے 17000 تک ہو گئے ہیں۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ اب جے ڈی ڈبلیو نے 16600 مئی اور 17100 تک جون کے سودے کر لئے ہیں۔ یہ تمام سودے ملوں سے ہوے ہیں۔ پاکستان کی جتنی مضبوط ملیں ہیں وہ حاضر میں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ ملوں میں جس حساب سے ڈیلر سودے لکھوا رہے ہیں وہ آپ کے سامنے ہی ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق حاضر میں اس وقت خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ ملیں حاضر میں سیلنگ ہی نہیں دے رہی ہیں۔ مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی پاکستان کے چند نامی گرامی ڈیلروں سے بات چیت ہوئی ہے۔ تقریباً تمام ڈیلر ہی بھرپور تیزی کی باتیں کر رہے ہیں۔ ڈیلر چونکہ ملوں سے ہر وقت ٹچ ہوتے ہیں اس لئے انہیں ملوں کی ٹون کا بھرپور اندازہ ہوتا ہے۔

comment

Muhammad Arif – Mar 05 2025

why market is slow.

Reply
comment

Muhammad Arif – Mar 05 2025

why market is slow.

Reply