+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 25 2024 13:46:18
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور بھلوال شوگر ملز 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی اور العریبیہ شوگر ملز 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں رمضان شوگر ملز کے 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ بھون 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کسان شوگر ملز کے 13700 کشمیر 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 10 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 13225 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوری کے سودوں کے 13300 جبکہ فروری کے سودوں کے 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 13775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ڈھرکی 13200 اے کے ٹی 13090 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور 13200 جبکہ اومنی گروپ کے 12900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے جبکہ اوپر لیول پر ٹریڈرز جیسے جیسے مارکیٹ نیچے ہو رہی ہے مال خرید رہے ہیں۔ دوسری جانب گاہکی نیچے ٹھنڈی ہو تو بلائنڈ مارنے والے بھی چھا جاتے ہیں۔ حاضر میں جن ٹریڈرز نے مال لیے ہوئے ہیں وہ ہولڈ کریں۔ وقتی طور پر مارکیٹ ضرور گھسائی کر رہی ہے کبھی 3/4 اوپر کبھی 3/4 نیچے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے ہی امکانات ہیں۔