Sesame | تل
Oct 31 2026
May 04 2026 12:01:21 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3400/3450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن کچے مالوں کے 8400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال پہنچ میں راولپنڈی کراچی وغیرہ 9300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ باجرے میں ملا جلا رجحان ہے۔ کوئ زیادہ مزے داری نہیں ہے۔ .
May 04 2026 11:40:17 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی ملتان منڈی میں کام گرم ہی ہے 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ریٹ کافی بڑا ہے جس کسی کو نفع پکا کرنا ہوتا ہے تھوڑا کم کر کے بھی مال بیچ جاتا ہے۔ ٹریڈرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ نیچے پرچون اچھی ڈیمانڈ ہے۔ ہائبرڈ جوار بھی کام گرم ہی ہے۔ مارکیٹ 10 روپیہ کلو تیز ہے اور گنگا پیلے باردانے والے کے 535 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ کیوری کے 550 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں گلابی باردانے والے کے۔ پرولائن کے 540 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن مال اس بار اچھے نہیں آئے ہیں اور لوکل میں بھی لوگ رنگ لگا کر پرولائن کر کے بیچ دیتے ہیں۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں کل 16500/17000 روپیہ من تک پوزیشن تھی۔ تاہم آج اوکاڑہ منڈی مزید تیز ہے اور بولی میں 17700 روپیہ من تک کام ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جواریں شارٹ ہیں اور نیچے ڈیمانڈ آنے پر مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ اور اسی گرمی میں ہی ساتھ ساتھ مال نکالنا چاہیے۔ ابھی مارکیٹ بہت کم ٹائم میں کافی تیز ہوئ ہے۔ .
May 02 2026 18:49:56 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار شام کے اوقات میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
May 02 2026 18:45:25 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 8400 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے کچے مالوں کا۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
May 02 2026 16:01:15 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جواریں مارکیٹ گرم ہی ہے۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 14500/15000 روپیہ من جبکہ سدا بہار 16000 روپیہ من ریٹ مانگنے لگ گئے ہیں۔ مال شارٹ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ ساتھ ساتھ نفع بھی لازمی پکا کرنا چاہیے۔ .
May 02 2026 15:33:56 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ سہ پہر کے اوقات میں 200/300 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 8400/8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں تھل لوڈ میں۔ یہی 100/200 روپیہ من کی بہتری لگتی تھی اچھی بازار 8000 والا 8500 ہو گیا ہے۔ آگے مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ .
May 02 2026 12:17:53 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار مارکیٹ مزید گرم ہے۔ سبی والی جوار کے 13500/14000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں ملتان منڈی میں کام گرم ہی ہے۔ مارکیٹ گرم ہے ساتھ ساتھ نفع پکا کریں۔ ہائبرڈ جوار بھی مارکیٹ گرم ہے اور گنگا 520 کیوری 540 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ ساتھ ساتھ نفع پکا کریں۔ سدا بہار جوار بھی مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ ملتان منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ ساتھ ساتھ نفع پکا کریں۔ .
May 02 2026 11:42:49 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے اور 8150/8250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لوڈ میں۔ فل حال گاہکی تو سست ہے لیکن ٹریڈرز کے پاس اوپر ریٹوں والے مال ہیں اس لیے بیچ بھی کم ہے۔ راولپنڈی پہنچ میں تھل پلانٹ والے مال کے 9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لالا موسیٰ لائن 3300/3350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھوڑا بہت بازار بہتر بن سکتا ہے 100/200 روپیہ من تاہم زیادہ لمبی چوڑی مزے داری نہیں ہے۔ .
May 02 2026 11:20:58 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید مارکیٹ انتہای گرم ہو گئ ہے۔ 1000 سے 1500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور ملتان منڈی میں 13000/13500 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ اب ساتھ ساتھ مال اب فروخت بھی کرنے چاہیں۔ ہائبرڈ جوار بھی کام گرم ہے۔ گنگا پیلے باردانے والے مال 485 جبکہ کیوری گلابی باردانے والے مال کے 500 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ جواریں شارٹ ہیں لیکن ساتھ ساتھ مال فروخت بھی کرنا چاہیے۔ سدا بہار جوار مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ آج اوکاڑہ منڈی میں بولی میں 14500 سے 15000 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں ایک آدھی ڈھیری 15450 تک بھی گئ ہے۔ ملتان منڈی میں بھی 14500 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ لیکن جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے۔ ساتھ ساتھ بھی پکا کرنا چاہیے۔ .
May 01 2026 22:45:40 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ لال جوار ملتان منڈی 500 روپیہ مزید تیز ہوئی ہے اور بند مارکیٹ میں ملتان منڈی میں 14200 روپیہ من تک سودے ہو گئے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott