Sugar | چینی
Apr 13 2026
Jan 18 2024 13:56:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 182/182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 فروری کے سودوں کے 184.5/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 18 2024 12:42:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 فروری پیمنٹ پر 183.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7475 ملتان 7400 فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی تھی۔ ٹریڈرز ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ بکنگ 15 ڈالر کم ہوئ ہے اور 605 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہو ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 184.12 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم سی ایچ کے ایم کوالٹی ناقص رہ گئ ہے آسٹریلیا میں۔ آسٹریلین بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق آسٹریلیا نے نومبر کے مہینے میں 38138 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جو کہ اکتوبر کے مقابلے میں 53٪ کم ہے۔ جس میں پاکستان کے لیے 4353 ٹن مال ہے اور سب سے زیادہ مال دبئ کے لیے لوڈ ہوا ہے جو کہ 13768 ٹن ہے۔ اکتوبر میں آسٹریلیا نے 80426 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ستمبر اکتوبر نومبر میں دبی کے لیے 41521 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ ہوا ہے۔ دبئ آہستہ آہستہ مرکز بنتا جا رہا ہے۔ امپورٹر دبئ کے لیے مال بک کروا کر ہولڈ کر لیتے ہیں۔ اور پھر جس طرف تیزی بننے لگتی ہے اس طرف بیچ دیتے ہیں۔ 3 دن میں دبئ سے پاکستان میں مال آ جاتا ہے۔ .
Jan 17 2024 17:32:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 3 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 181/181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج نیچے گاہکی اچھی تھی اسلیے بازار بہتر ہو گیا ہے۔ پچھلے 4 دن میں 6 روپے مارکیٹ کمزور بھی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ٹریڈرز ساتھ ساتھ نفع پکا کر رہے ہیں۔ .
Jan 17 2024 13:42:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے دوپہر کے اوقات میں اور 178.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری کی پیمنٹ پر 181 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال گاہکی کمزور ہے۔ .
Jan 17 2024 12:34:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید نرم اوپن ہوئ ہے اور 179.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری کے سودوں کے 183 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7425 ملتان 7350 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ بکنگ 620 ڈالر پر رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے کم ہوا ہے اور 281 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کافی سارے انویسٹرز اور ٹریڈرز کالے چنے میں نفع پکا کر گئے ہیں۔ فل حال اوپر اوپر ہی کام ہو رہے ہیں۔ نیچے ریٹیل لیول پر کام ٹھنڈا ہے۔ نیچے جب مکمل کام شروع ہونگے تو مارکیٹ کی صورت حال واضح ہوگی۔ .
Jan 16 2024 17:58:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام میں دوبارہ مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 180/180.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری کے سودوں کے 183/183.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Jan 16 2024 14:31:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ 0.5/0.75 روپیہ کلو پلس ہوئ ہے اور 181/181.25 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری ہے سودے 184.25 روپیہ کلو تک ہوئے ہیں۔ .
Jan 16 2024 12:29:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 180.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 فروری پیمنٹ پر 183.5/184 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ پچھلے 20/25 دن سے گاہکی ٹھنڈی ہے دال نہیں بن رہی ہے۔ پنجاب میں زیادہ دھند پڑنے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں انتہائ کم ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7450 روپیہ من ملتان 7400 روپیہ من فیصل آباد منڈی میں 7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ رکی ہوئ ہے بکنگ 620/625 ڈالر فی ٹن تک بھاو ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 281.45 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jan 15 2024 17:29:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 181.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 184.5/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 15 2024 13:46:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 182.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 186 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
Jan 15 2024 12:48:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے گاہکی بھی سست ہے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 186.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7500 روپیہ من ملتان 7450 روپیہ من فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 625 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 190.89 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 281.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jan 13 2024 17:32:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 184 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری کے سودوں کے بھاؤ 188 روپیہ کلو تک ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نیچے دالوں کی گاہکی سست ہے۔ .
Jan 13 2024 12:37:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 184.5/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 189 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7525 ملتان 7450 فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ ابھی تک پنجاب کے بیشتر علاقوں میں صحیح دھوپ نہیں پڑ رہی ہے۔ جیسے ہی موسم صاف ہوگا امید ہے نیچے اچھی ڈیمانڈ نکلے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کی کالے چنے کی امپورٹ کو اگر دیکھا جائے تو اپریل 2023 سے دسمبر 2023 تک 133492.4 لاکھ ٹن تک ہے۔ جس میں 131401.14 لاکھ ٹن کالا چنا تنزانیہ سے ہے۔ تنزانیہ کا سارا مال ہی تقریباً انڈیا لے گیا ہے۔ آسٹریلیا کی اگر بات کی جائے تو ادھر بھی اتنے مال نہیں ہیں۔ اور سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کی کوالٹی بھی بہت ہلکی رہ گئ ہے۔ .
Jan 12 2024 15:12:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1.5 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 185 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 189 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 193 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے 15 دن سے نیچے ریٹیل میں گاہکی ٹھنڈی ہے۔ جہاں 100 گاڑیوں کا کام ہوتا تھا وہاں 10/15 گاڑیوں کا کام ہو رہا ہے۔ جب موسم صاف ہو گا تو نیچے گاہکی بھی اچھی نکلے گی۔ بکنگ 620 ڈالر پر رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 281.45 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jan 11 2024 17:20:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 183.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ 5 فروری کے سودوں کے 187.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ .
Jan 11 2024 13:30:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 184 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 185 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سوموار منگل پیمنٹ پر۔ 5 فروری 188.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی 7550 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 11 2024 12:49:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 187.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7500 روپیہ من ملتان 7400 فیصل آباد منڈی میں 7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نا کھل کر گاہکی ہے اور نا ہی کھل کر بیچ ہے۔ پچھلے ایک دو دن سے پنجاب میں موسم صاف ہوا ہے امید ہے نیچے گاہکی نکلے گی۔ بکنگ 620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 189.36 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں آسٹریلیا سے 575 کنٹینر کی آمدن تھی جبکہ رشین کالا چنا 15 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Jan 10 2024 17:41:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 181.5/182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 187 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jan 10 2024 15:34:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 182 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 187 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالے چنے میں اچھی تیزی آ گئ ہے ٹریڈرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ اسٹریلین کالا چنا دسمبر کے مہینے میں 575 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ 15 کنٹینر رشین کالے چنے کی آمدن تھی۔ .
Jan 10 2024 12:29:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ فل حال گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ سرگودھا منڈی میں بھی 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان 7400 فیصل آباد منڈی میں 7300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 09 2024 16:53:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 183 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ 5 فروری کے سودوں کے 187.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ آج گاہکی سست تھی۔ .
Jan 09 2024 14:55:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور 183 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 فروری 188 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 09 2024 12:41:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 183.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری کے سودوں کے 188.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست تھی۔ سرگودھا منڈی میں 7600 روپیہ من ملتان 7500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 281.75 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 1111 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ .
Jan 08 2024 17:49:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 184.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 فروری پیمنٹ پر 188.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال نا کھل کر گاہکی ہے اور نا ہی کھل کر بیچ ہے۔ تاہم ٹریڈرز کے جزبات گرم ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تھوڑی سی بھی بہتری آئ تو لوکل میں مزید تیزی بن جائے گی۔ فل حال جب تک مال زیادہ ُبک نہیں ہوتے تب تک مارکیٹ پڑتے کے ساتھ ساتھ ہی چلنے کے امکانات ہیں۔ بکنگ 620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 189.36 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ تھوڑی نرم اس لیے ہے کہ ٹریڈرز نے چھوٹی چھوٹی تاریخوں کے سودے لیے ہوئے ہیں۔ 10 جنوری کے۔ 20 جنوری کے۔ اب ساتھ ساتھ ان کی کٹنگ بھی چل ہی رہی ہے۔ فل حال کٹنگ کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ .
Jan 08 2024 15:24:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1.5 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 184.5/185 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 189/189.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Jan 08 2024 12:37:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 183.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ فل حال مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ 5 فروری کے سودوں کے 187/188 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7650 ملتان 7550 فیصل آباد 7450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی بھی سست ہے۔ بکنگ 620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 189.36 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jan 06 2024 17:18:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کرا چی مارکیٹ میں 186/186.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے جبکہ 5 فروری پیمنٹ پر 192 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Jan 06 2024 12:29:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 186/186.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 192/193 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7650/7675 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں 7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ابھی مارکیٹ اوپن ہی ہوئ ہے واضح صورت حال تھوڑی دیر تک پتا چلے گی۔ .
Jan 05 2024 14:35:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہی اوپن ہوئ ہے اور 186/187 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ 5 فروری پیمنٹ پر 193/194 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب انٹرنیشنل مارکیٹ کے لیول پر لوکل مارکیٹ آ گئ ہے اب امپورٹرز بکنگ میں بھی جا رہے ہیں۔ اب مارکیٹ انٹرنیشنل کے ساتھ ہی چلنے کے امکانات ہیں اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ لوکل میں بھی جزبات بہتر ہو گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے جتنی اوپر جائے مال بیچنا بھی چاہیے اور پڑتے سے جتنی نیچے آئے مال لینا بھی چاہیے۔ کالا چنا پڑتے سے 50 روپے اوپر بھی بکا تھا اور پڑتے سے 40 روپے نیچے بھی بکا تھا۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں سیلنگ کم ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7725 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Jan 04 2024 20:28:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ رات کے اوقات میں 3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 186 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 191.5 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ پچھلے دنوں مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہوئ ہے لیکن کوئ خاطر خواہ پریشر نہیں آیا۔ فل حال لوکل میں جزبات بہتر ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott