Sugar | چینی
Dec 11 2025
Jul 15 2025 17:47:06 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی نیا 15 ستمبر 15 ستمبر خریدار مرضی 20700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ سیلر آپشن سودوں کے 19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ فل الحال مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 15 2025 17:45:35 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ آرائول کم ہے جسکی وجہ سے بازار بہتر ہے تاہم بارشوں کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔ .
Jul 15 2025 17:22:16 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 205 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ مسور کرمسن جہاز آمدن والے مال 191/191.5 جبکہ نپر آمدن والے مال 193 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 15 2025 17:20:28 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 10250 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 15 2025 17:09:32 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 213.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں پیر منگل پیمنٹ پر۔ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 8900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹیل میں اچھی گاہکی نکلی تو مارکیٹ میں مزید بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 15 2025 17:08:18 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی سائڈ پر 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مالوں کے 10000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھل پلانٹ والے مال لوڈ میں 10300 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 10650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 15 2025 16:36:38 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فارورڈ مارکیٹ میں فلحال کام کاج بند ہیں۔ .
Jul 15 2025 14:56:17 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا فیصل آباد منڈی میں مشین کلین مال 7200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم اے گریڈ مال 210 جبکہ 8 ایم ایم 240/45 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 ایم ایم ایم برانڈڈ مال 250/55 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 300/305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 400/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 15 2025 14:43:47 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی نیا 15 ستمبر 15 ستمبر خریدار مرضی 20800 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ سیلر آپشن سودوں کے 19500 تک سودے ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 15 2025 14:40:37 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000/22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج فیصل آباد سائڈ بارش ہے جسکی وجہ سے کام کاج سست ہے۔ جامپور کوالٹی مال 17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مورو کوالٹی ڈنڈی والے 15000/15500 تک بھاؤ ہیں اور شہزادی ڈنڈی والے مال فیصل آباد منڈی میں 14000/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 15 2025 14:36:32 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ حاضر ڈیلوری مال 206 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آگے بلک میں کافی آمدن ہے جسکی وجہ سے حاضر میں ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ مسور کرمسن جہاز آمدن والے مال 191.5 جبکہ نپر آمدن والے مال 193/94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 15 2025 14:35:36 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد مارکیٹ میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 13900/14200 جبکہ گولی دھنیا 14400/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 15 2025 14:34:52 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 34000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ بکنگ جبل علی پورٹ کے لیے 2380 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 15 2025 14:07:43 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 116.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Jul 15 2025 14:07:03 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے کام کاج سست ہیں۔ .
Jul 15 2025 13:56:55 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 212.5 جبکہ کیش پیمنٹ پر 213.5/214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل بھی 8900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جیسے جیسے مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے جو لوگ پھنسے ہوئے ہیں ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال بھی فروخت کرتے ہیں۔ .
Jul 15 2025 13:43:16 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17800 العریبیہ 17650 رمضان 17650 سفینہ 17600 المعیز 2 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17650 سویرہ 17675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ 17550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وی کے شوگر ملز کے 17150 فاطمہ شیخو 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 17000 اتحاد 17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 17000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لوڈنگ جلد مل جائے گی۔ زیریں سندھ میں النور ٹنڈو آباد گار میر پور خاص مہران فاران 17300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ ابھی فل حال ریٹ آئے ہیں۔ مارکیٹ کی صحیح صورتحال نماز کے بعد واضح ہوگی۔ .
Jul 15 2025 12:55:57 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں دادو کوالٹی مال 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فلحال گاہکی بھی اکا دکا ہے۔ ہائبرڈ جوار کیوری 295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 6900/7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اوکاڑہ سائڈ 3/4 دن سے بارشیں ہیں کوئی کام کاج نہیں ہوا ہے .
Jul 15 2025 12:53:46 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 12200/300 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فارورڈ میں اکتوبر ڈیلوری 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال بارشیں ہیں جسکی وجہ سے آمدن نہیں ہے۔ .
Jul 15 2025 12:31:15 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60 40 کوالٹی 15700/800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 15500/700 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 15 2025 12:29:44 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 10100/200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال سٹاکسٹ لوکل میں ان ریٹوں میں سٹاک کرنے میں ترجیح نہیں دے رہے ہیں۔ فل حال بارشیں ہیں۔ موسم جب صاف ہو جائے گا پھر کراپ کی صورتحال واضح ہوگی۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ڈائون ٹرینڈ ہے مونگ ثابت میں۔ انڈیا میں مونگ کی بیجائ بہت بمپر ہے اور اگر اچھی اتر آتی ہے تو انٹرنیشنل بکنگ کے ریٹوں میں کمی آ سکتی ہے۔ کیونکہ ہر ملک جو مونگ ایکسپورٹ کرتا ہے انڈیا کے ریٹوں کو مد نظر رکھ کر ہی کرتا ہے۔ .
Jul 15 2025 12:27:58 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجرخان منڈی میں 4500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی سست ہے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 15 2025 12:04:34 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی سائڈ پر 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ 10000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے۔ تھل کے پلانٹ والے مال لوڈ میں 10300 جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 10650 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ ملتان فیصل آباد منڈی میں کچے مال کے 4000 جبکہ پلانٹ والے مال کے 4150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ بھی آجاتی ہے تاہم ان ریٹس میں تھوڑا تھوڑا گاہک بھی بن جاتا ہے۔ .
Jul 15 2025 12:03:30 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 218 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں تھل کے مالوں کے 8850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ریٹس کافی نیچے رہ گۓ تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کھل کر بیچ نہیں تھی تاہم مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 15 2025 11:36:23 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ مزید 800 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور یکم اگست سے 15 ستمبر سیلر آپشن مالوں کے 19200 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ بائر آپشن مالوں کے کام بہت زیادہ ہوئے ہیں لیکن وہ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے درمیاں ہیں۔ ابھی صرف جبکہ اب امپورٹرز صرف سیلر آپشن مال ہی بیچ رہے ہیں یکم اگست سے 15 ستمبر کے۔ کیونکہ وقت سے پہلے جولائ اگست میں ہی کافی مال پورٹ پر لگ جانے ہیں اور ان کو سنبھالنے کے لیے بھاری رقم چاہیے۔ بڑے گھر تو اپنی عزت سنبھالنے کے لیے ہو سکتا ہے زیادہ تر مال سمبھال لیں لیکن کمزور گھروں کے مال نیلام ہی ہونے کے امکانات ہیں۔ مارکیٹ میں وقت سے پہلے ہی بہت زیادہ کام ہو گیا ہے جس کی وجہ سے فل حال ان ریٹوں میں بھی گاہکی نہیں ہے۔ ابھی نیچے ریٹیل میں مال بکنے میں بہت وقت پڑا ہے۔ .
Jul 14 2025 18:55:29 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں پرانے مال کے 12400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ نئے مال کے 12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال پاکستان میں تل کی بیجائ کم ہوئ ہے اور موسم اس کو صحیح نہیں ملا ہے۔ پہلے مئ میں گرمی کا سامنا ہوا پھر جو کراپ کھڑی ہے اس کو پچھلے 10/12 دن سے بارشوں کی لپیٹ میں ہے ضلع لیہ چوبارہ کروڑ لال عیسن ضلع بھکر منکیرہ دریاخان ضلع خوشاب نورپور تھل ہر دوسرے دن بارش شروع ہو جاتی ہے جس سے پودا کمزور ہو رہا ہے اور کئ علاقوں میں واٹر لاگنگ بھی ہے یعنی فصلوں میں پانی کھڑا ہے۔ جس سے پودا سکڑ جاتا ہے اور پیداوار کم ہونے کے امکانات ہیں۔ چائنہ میں بھی شینگڈانگ میں کراپ ٹھیک ہے جبکہ ہینن میں کراپ متاثر ہوئ ہے۔ پہلے مئ میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اور اب بارشوں کی وجہ سے کھڑی فصلیں زد میں ہیں۔ دوسری جانب چائنہ میں کیری فارورڈ سٹاک بہت ہے۔ اور نائجیریا ٹوگو ایتھوپیا برازیل وغیرہ میں بھی کافی سٹاک ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فارورڈ کے سودے 1050 ڈالر تک آفر ہو رہے ہیں۔ .
Jul 14 2025 18:37:45 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000/22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 14 2025 18:36:27 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا مارکیٹ ریگولر کوالٹی مال 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم اے گریڈ مال 210 جبکہ 8 ایم ایم 240/45 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا کے مال ہلکے ہیں گاہک پسند نہیں کرتا ہے۔ کینیڈا 8 ایم ایم ایم برانڈڈ مال 250/55 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور کینیڈا 9 ایم ایم برانڈڈ مال 300/305 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 400/410 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ .
Jul 14 2025 18:13:14 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 9900/10000 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 14 2025 18:10:33 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فل حال مارکیٹ میں کام کاج نہیں ہو رہے ہیں۔ حاضر میں لوڈنگ نہیں ہے امید ہے کل تک لوڈنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔ کے ڈی ڈبلیو 17000 جبکہ جولائ 17500 اگست 18020 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ بھی گروپ بند ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اگلے دو چار دن میں امپورٹ کا ٹینڈر بھی ہو جائے گا اور فیڈرل کیبنیٹ اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کا جو ہول سیل ریٹ 165 تک رکھا گیا ہے اس کے حوالے سے کافی خبریں مارکیٹ میں گردش کر رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بڑے ادارے ہر سال پرائس کنٹرول پر کچھ نا کچھ ایکشن ضرور لیتے ہیں تاکہ عوام کی نظروں میں رہیں۔ پچھلے سال ای سی سی نے چینی کا ریٹ 139 تک طے کیا تھا تاہم بازار میں 117/120 روپے تک چینی فروخت ہوتی رہی کیونکہ سپلائ زیادہ تھی۔ تاہم اس سال ضرورت کے مطابق ہی مال ہے پائپ لائن میں زیادہ مال نہیں ہے۔ اسی لیے حکومت جلد سے جلد امپورٹ کروا کر مارکیٹ میں اضافی مال پھینکنا چاہ رہی ہے تاکہ ریٹوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ ایک چیز زہن نشین کرنی چاہیے کہ حکومت کیری فارورڈ کے طور پر مال منگوا رہی ہے۔ تاکہ جتنی بھی ڈیمانڈ ہے اس سے تھوڑا زیادہ مال پڑا ہو جس سے ریٹ نہیں بڑھ سکیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل لنڈن شوگر بھی 14 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 486 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott