+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 27 2026 17:21:57
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہے اور 12100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا مدیھہ پردیش میں غیر موسمی بارشوں اور کچھ علاقوں میں ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم انڈیا میں اب آہستہ آہستہ ماش کی کاشت کم ہوتی جا رہی ہے اور دوسری جانب برما اور برازیل میں کاشت زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ پچھلے سال بھی آخر میں برازیل سے کافی مال نکلے تھے جس کی وجہ سے آخری ٹائم مارکیٹ مزید تیز نہیں ہوئ۔ اس سال بھی انڈیا نے ستمبر اکتوبر نومبر میں برما کے ساتھ ساتھ برازیل سے بھی کافی مال اٹھایا ہے۔ ابھی دونوں ممالک میں کیری فارورڈ سٹاک اتنے زیادہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے بکنگ تیز ہوئ ہے۔