+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 31 2025 14:56:00
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی بھی 11500 ہی ریٹ ہے۔ ایکسپورٹرز کم کر کے ریٹ لگاتے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل پاکستان میں ریٹ بھی کم ہے۔ بیجائ بھی کم تھی اور موسم بھی صحیح نہیں ملا۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی پیچیدہ صورتحال ہے۔ افریکہ میں سٹاک بھی کافی پڑے ہیں۔ اس کے علاؤہ برازیل بھی اس سال 90 ہزار ٹن تل ایکسپورٹ کر چکا ہے اور مزید بھی مال پڑا ہے۔ برما میں بھی کافی سٹاک پڑا ہے۔ سوڈان میں بھی کافی سٹاک پڑا ہے۔ افریکہ میں ہر طرف سٹاک پڑے ہوئے ہیں۔ چائنہ میں بھی 20/30٪ بیجائیاں کم ہوئ ہے اور چائنہ کی کراپ کو بھی موسم صحیح نہیں ملا ہے۔ لیکن چائنہ میں بھی کیری فارورڈ سٹاک کافی پڑا ہے۔ گلوبل کلائمٹ تبدیل ہونے کی وجہ سے ہر طرف کی اگلی فصلوں کی صورتحال الگ ہے۔ کہیں بہت زیادہ بارشیں اور سیلاب ہے اور کہیں خوشک سالی ہے۔ اس لیے آگے افریکہ کی نئ کراپ مندہ تیزی میں بہت اہم کردار ادا کریں گی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سٹاکسٹ افریکہ کی پیداوار دیکھ کر ہی کام کریں گے۔ فل حال رکے ہوئے ہیں۔ تاہم پچھلے سال جب پاکستان کی فصل شروع ہوئ تھی تو شروع میں 50/60 ٹن ہر ماہ میں ایکسپورٹ ہو جاتا تھا تل۔ اس سال بھی ایکسپورٹرز گاہک ہیں۔ ساتھ ساتھ پاکستان سے مال ایکسپورٹ ہو رہے ہیں۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہے۔