+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 29 2025 17:22:29
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ بکنگ بھی بہتر ہے۔ 875 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ میں بہتری کی وجہ سے لوکل میں بیچ تھوڑی کم ہے۔ برما سے بکنگ انڈیا میں زیادہ بارشوں کی وجہ سے بہتر ہوئ ہے۔ انڈیا میں ماش ثابت کی بیجائ بھی پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ کیونکہ پچھلے 3/4 سالوں میں ماش کی کراپ بارشوں کی وجہ سے ڈیمیج ہو جاتی ہے اور پھر مارکیٹ میں اس کا اتنا ریٹ نہیں ملتا اس لیے زیادہ تر کسان دوسری فصلوں پر شفٹ ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر کسانوں نے مکئ لگائئ ہے۔ جس کی وجہ سے ماش کا رقبہ کم کاشت ہوا ہے اور مجموعی طور پر انڈیا میں ماش ثابت کی 6/7 ٪ تک ایکریج کم آنے کے امکانات ہیں پچھلے سال کی نسبت۔۔ تاہم یہ صرف اندازہ ہے۔ ابھی قبل از وقت چیزوں کو صحیح گننا نہیں جا سکتا۔ سنٹرل انڈیا میں جو مین علاقہ ہے بوندل کھنڈ کا جو اکیلا 5/6 لاکھ ٹن ماش پیدا کرتا ہے۔ وہاں بارشوں سے فصلیں بہت متاثر ہیں۔ یہ علاقہ انڈیا کی ماش فصل کا تیسرا حصہ اگاتا ہے۔ دوسری جانب سنٹر نے انڈیا میں اس سال ماش کی سپورٹ پرائس بھی بڑھائ ہے۔ پچھلے سال 7400 روپیہ کوئنٹل تھی انڈین کرنسی میں جبکہ اس سال 7800 روپیہ کوئنٹل سپورٹنگ پرائس ہے انڈین کرنسی میں۔ یہ 900 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ مزید براں سپلائ میں برما کے ساتھ ساتھ برازیل کی فصل میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اور پاکستانی مارکیٹ میں پچھلے سال چمن ماش بھی کافی آئے ہیں۔ پورا سال ہی آتے رہے ہیں اور ابھی بھی مارکیٹوں میں چمن ماش پڑے ہوئے ہیں۔ لیکن چمن کے ٹریڈرز سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ چمن کی مارکیٹ بھی برما کے پیچھے ہی چلتی ہے۔ اگر برما بوکنگ کا ریٹ تیز ہوتا ہے تو چمن والے بھی ریٹ تیز کر دیں گے۔ فل حال لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ دونوں بہتر نظر آ رہی ہیں۔