+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 29 2025 11:57:11
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 12000/12100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق برما کے مال حیدر آباد منڈی میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ برازیل کے 10500 جبکہ ارجنٹینا کے مال کے حیدر آباد منڈی میں اچھے مالوں کے 10700 تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال حیدر آباد منڈی میں باہر کے مال پڑے ہیں۔ ان ریٹوں میں مال بکتا بھی نہیں ہے 300/500 کم کر کے بیوپاری بیچ دیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی حیدرآباد منڈی کے ایک ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا کے پچھلے دو مہینے سے اس طرح سے مال بک نہیں سکے ہیں جس طرح عموماً بکتے ہیں۔ ڈیمانڈ کم دیکھنے میں آئی ہے۔ فل حال ان ریٹوں میں مال فروخت کرنا چاہیے آگے 15 مئ تھوڑی تھوڑی آمدن شروع ہو جائے گی۔