Sesame | تل
Oct 31 2026
Jun 23 2026 12:46:19 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل مارکیٹ 100/200 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 10600/10700 روپیہ من جبکہ کراچی مارکیٹ میں 10800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ تھوڑی بہت ڈیمانڈ آتی ہے وہاں مارکیٹ بہتر ہو جاتی ہے۔ .
Jun 23 2026 12:37:47 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12500/12700 جبکہ 60/40 کوالٹی 12300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000/13200 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج ٹھنڈا ہے۔ .
Jun 23 2026 12:20:24 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ پرمٹ والے مال اسلام آباد پہنچ میں 4150 جبکہ بغیر پرمٹ والے مال 4300/4325 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Jun 23 2026 12:19:58 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8400/8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کے مال 7000 جبکہ برازیل کے مالوں کے 9600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ضرورت کے مطابق ہے۔ آگے جولائی کے وسط سے سیالو مونگی کی آمدن بھی شروع ہو جائے گی جبکہ کراپ بھی اچھی ہے۔ .
Jun 23 2026 12:09:46 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل کے مال کے سرگودھا منڈی میں 6600/6650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی سی ہے۔ سٹھڑی سفید چنے کا ریٹ بھی کافی کم ہے 5000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جو کہ کالے چنے کی ڈیمانڈ پر اثر انداز ہے۔ اس کی دال بھی بن رہی ہے اور بیسن میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔ .
Jun 23 2026 12:07:16 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 6100/6200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ اکا دکا گاڑی پرافٹ ٹیکنگ آجاتی ہے۔ .
Jun 23 2026 12:05:04 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ نرم ہی ہے۔ لالا موسیٰ لائن 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ تھل کے کچے مالوں کے لوڈ میں 7800 روپیہ کوئنٹل پلانٹ والے 8000/8100 روپیہ کوئنٹل اور راولپنڈی پلانٹ والے مال پہنچ میں 8500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ آگے بس یہ جولائ کا ہی مہینہ ہے اس کے بعد قصور کے مال آنا شروع ہو جائیں گے۔ دوسری جانب بینائی والے باریک مال روجھان 6000 قمر مشانی 5000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jun 22 2026 23:55:46 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو اور شیخو پورہ کی منڈیوں میں 9000 سے 12500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ واہنڈو سائیڈ کے مشین کلین مال 13500/14000 روپیہ من جبکہ آر کو سیڈ گوجرانولہ اور جاوید ابن منظور پلانٹ شیخو پورہ والے مال 14700/800 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پرانا مصری برسیم کراچی 13000 سمجھنا چاہیے۔ ملتان منڈی میں بھی پرانا مصری برسیم 13400/500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ نیا مصری برسیم کراچی 15500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ خریدار بھی کھل کر سامنے نہیں ہے جبکہ بیچ بھی اتنی زیادہ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج مصر میں 400 اردب کی آمد تھی 1000 پاونڈ تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پہلے مصر کی محلہ الکبریٰ منڈی میں مال زیادہ آتے تھے اور تمام فیکٹریاں وہاں سے مال لیتی تھیں۔ اب ایسا نہیں ہے اب دیہاتوں سے بیوپاری ڈائریکٹ فیکٹریوں میں بھی مال بھیج دیتے ہیں۔ مصر سے انڈیا کیلئے 1350 ڈالر میں کام ہوے ہیں پاکستان ابھی گاہک نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں پرانے مال کافی ہیں۔ اور نئی دیسی فصل بھی بمپر ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ایک لوکل ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ دریائے راوی اور دریائے ستلج والی پٹی پر بھی گھر گھر بیج پکا ہوا ہے۔ ایک آدھ دن تک ہماری ٹیم آپ کو دریائے چناب والی پٹی کے متعلق بھی تفصیل معلومات دے گی ابھی ہم ورکنگ کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر پیداوار بہت شاندار ہے۔ کئی لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں مصر سے اس سال نہ بھی امپورٹ ہو تب بھی مال پورا ہو جائے گا۔ تاہم کئی لوگوں کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے پاکستان کو 300 کنٹینر امپورٹ کرنا پڑے۔ دوسری جانب مصر میں بھی کراپ بہت اچھی ہے ابھی تک پاکستان نے مصر سے کوئی خریداری نہیں کی ھے۔ اس کی وجہ ہے کہ دیسی سستا ہے۔ مجموعی طور پر تو مندے کا رحجان ہی نظر آتا ہے۔ تاہم وکرا شروع ہونے سے پہلے تھوڑی بہت آپ ڈاؤن ہو سکتی ہے۔ اس دفعہ جام کی حکمت عملی اس طرح رکھیں کہ وکرا شروع ہونے سے پہلے پہلے اپنے آپ کو فارغ کر لیں .
Jun 22 2026 18:56:19 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 36000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں لوکل میں۔ فل حال نیچے ریٹیل میں محرم الحرام کی وجہ سے ڈیمانڈ اچھی ہے اور ٹریڈرز کے پاس اوپر ریٹوں والے مال پڑے ہوئے تھے تاہم ان ریٹوں میں لوکل میں ساتھ ساتھ مال اب فروخت بھی کرنا چاہیے۔ بکنگ میں وارہ ہے۔ چائنا سے بھی بکنگ 2400 ڈالر ہے اور انڈیا بھی بھاؤ 2450 ڈالر ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 32500/33000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے اور لوکل 2500/3000 روپیہ من اوپر ریٹ ہے۔ امپورٹرز لوکل مال بیچ کر دوبارہ بکنگ میں چلے جائیں گے۔ .
Jun 22 2026 18:51:21 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن پلانٹ والے مال اچھے والی آئ پی 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 44500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott