Sorghum | جوار
May 09 2026
Nov 18 2025 15:01:40 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار مارکیٹ مزید تیز ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 6600/6700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اوکاڑہ منڈی میں آمدن بہت کم ہے۔ 300/400 گٹو تک کی آمدن ہے۔ جو بھی مال آتے ہیں سٹاکسٹ لے جاتے ہیں۔ لائنوں پر بھی آمدن بہت کم ہے۔ جہاں پچھلے سال ایک ایک سٹیشن پر 10/10 ٹرک آتے تھے اس سال 150 گٹو ا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ریٹ کافی تیز ہے۔ ان ریٹوں میں بھی سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ سفید جوار سبی دادو کوالٹی بھی بیجائ کم ہوئ ہے۔ نئے مالوں کا ایڈوانس میں 5000 کا گاہک کھڑا ہے۔ جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Nov 18 2025 14:57:03 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوالٹی کویٹہ منڈی میں 800 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 36500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ 43000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ لوکل میں سٹاکسٹ کے پاس اوپر ریٹوں والے مال ہیں۔ بکنگ 30 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 2590 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 35200 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں زیادہ مزے داری نہیں ہے۔ انڈیا کیری فارورڈ سٹاک بہت پڑا ہے۔ 20/25 لاکھ بوری مال پڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے سال بھی انڈیا میں ٹریڈرز نے زیرے میں نقصان ہی کیے ہیں۔ اس لیے اس دفع کم بیجائیاں ہونے کے امکانات ہیں۔ لیکن یہ وقت کے ساتھ ہی بہتر پتا چلے گا۔ انڈیا بیجائیاں ابھی شروع ہوئ ہے 10 جنوری تک چلتی رہیں گی۔ .
Nov 18 2025 14:52:26 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17000/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مرچ ثابت کی انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ہے۔ انڈیا تیجہ ڈنڈی والے مال کی بکنگ 1850/1950 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ تیجہ ڈنڈی کٹ 2250 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ اس بار انڈیا میں سنم کوالٹی شارٹ ہیں۔ انڈیا لوکل میں تیجہ کوالٹی کا ریٹ 15000 روپیہ کوئنٹل تک ہے جبکہ سنم کوالٹی 19000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ گنٹور منڈی میں آج آمدن تقریباً 1 لاکھ بوری تک کی تھی۔ عموماً سنم کوالٹی کا لوکل ریٹ کم ہوتا ہے تیجہ کوالٹی سے۔ لیکن اس بار 4000 روپیہ کوئنٹل اوپر ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ گاہک ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ مزید بہتر نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب لوکل کنری منڈی میں 4000 باری تک کی آمدن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایکسپورٹ میں اچھا نفع ہے۔ مال ایکسپورٹ ہونے چاہیں۔ .
Nov 18 2025 14:42:07 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن جہاز والے مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر 175 جبکہ کیش پیمنٹ پر 176.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 2/3 دنوں تک ویسل کی کراچی پورٹ پر آمدن متوقع ہے۔ .
Nov 18 2025 14:24:41 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل بکنگ 800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Nov 18 2025 14:23:25 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور کینیڈا ویسل والے مال 116 جبکہ کنٹینر والے مال کے 115 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال لوکل بازار بہتر ہے۔ یہی جو ویسل پورٹ پر لگا تھا اسی کے مال ہی ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ بکنگ کنٹینر میں 330 ڈالر جبکہ بلک میں 318 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں۔ 318 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 100 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ 330 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 104 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال سپلائ میں گیپ ہے جس کی وجہ سے لوکل بازار بہتر ہے۔ تاہم جہاں مال لگنا شروع ہونگے دوبارہ پڑتے کے قریب مارکیٹ آ سکتی ہے۔ .
Nov 18 2025 13:47:05 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس کراچی 172.5 روپیہ کلو جیسی پوزیشن ہے۔ سودیمہ ویسل 175 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بیچ نہیں ہے مارکیٹ تیز نظر آ رہی ہے۔ تھل بھی 25 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 7275 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 18 2025 13:43:22 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی مکئ فتح جنگ ہری پور کوالٹی مارکیٹ 3900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط ہے۔ ہائبرڈ مکئی فصل شارٹ ہیں اور اوکاڑہ منڈی میں نئے مال 3300/3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Nov 18 2025 13:17:11 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سنٹرل پنجاب سائڈ ملز چل پڑی ہیں۔ نون شوگر ملز، رمضان شوگر ملز کے مال مارکیٹ میں آنا شروع ہو گئے ہیں 17450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ بھی جڑانوالہ سورج سویرہ 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی جے ڈی ڈبلیو وغیرہ کے 17450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آر وائ کے شوگر ملز کے 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ کل آباد گار کے 18800 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے تھے۔ جس کے پاس مال ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ تاہم نفع بھی ساتھ ساتھ پکا کرنا چاہیے۔ . .
Nov 18 2025 12:49:08 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11000/11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 10700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی 10700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott