Sorghum | جوار
May 09 2026
Oct 22 2025 13:24:45 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں ہلکے مال 9500 ریگولر کوالٹی 9700/9800 جبکہ اچھے وائٹ مال 10500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی بھی ریگولر کوالٹی 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوئٹہ پہنچ میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال ڈیمانڈ سست ہے۔ چائنہ فل حال اس طرح کی ڈیمانڈ نہیں ہے جس طرح پچھلے سال تھی۔ .
Oct 22 2025 13:24:20 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی کے 12100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Oct 22 2025 13:04:04 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے اور تھل کچے مالوں کے 8100/8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ خشک مال تھوڑا تھوڑا لے جاتے ہیں۔ .
Oct 22 2025 13:03:04 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کابلی مونگ کے فیصل آباد منڈی میں پالشی مالوں کے 11000 روپیہ من تک بھاؤ مانگتے ہیں لیکن گاہک نہیں ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Oct 22 2025 12:45:04 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 172.5/173 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7325/7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ آج 10/15 ڈالر بہتر ہوئ ہے نومبر شپمنٹ 496 ڈالر دسمبر شپمنٹ 475 ڈالر اور جنوری شپمنٹ 470 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پڑتا تو ان کا نیچے ہے۔ 496 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 152 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پڑتا تو کافی نیچے ہے لوکل بازار سے لیکن نومبر شپمنٹ کنٹینر والے مال بھی 30/45 دن تک وقت لگتا ہے۔ جب آسٹریلیا سے مال کراچی پورٹ پر لگیں گے پھر ریٹ نیچے آنا شروع ہو جائے گا۔ حاضر بھی ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Oct 22 2025 12:33:48 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 17500/17700 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 18400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ وقتی بازار کافی کمزور ہو گیا ہے۔ تین دن میں 2500 روپیہ من نکل گیا ہے۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ آنے پر تھوڑا بہت بہتر ہو سکتا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ دکان دار حضرات ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔ .
Oct 22 2025 12:21:43 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ 100 روپیہ من بہتر ہے۔ لالا موسیٰ لائن خشک مالوں کے 3100/3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن بھی کچے مالوں کے 8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور 45/50 دن پیمنٹ پر 8500/8600 کا گاہک ہے۔ پلانٹ والے مال 8400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لوڈ میں جبکہ راولپنڈی پہنچ میں 8800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سٹاکسٹ گاہک ہیں خشک مالوں کے۔ تھل سائڈ فصل تو اچھی ہے لیکن ہائبرڈ مکئ 3500 روپیہ من نکو 3300 روپیہ من اور گندم 3700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گورنمنٹ نے فیڈوں کو گندم لینے سے منع بھی کیا ہوا ہے۔ اس لیے 3000/3200 باجرہ فیڈوں کے لیے وارے میں ہے اور سٹاکسٹ بھی ان ریٹوں میں مال خرید جائیں گے۔ ابھی سٹاکسٹ گاہک ہیں اسی لیے ریٹ تھوڑا بہتر ہوا ہے۔ .
Oct 21 2025 23:27:31 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 17600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ سنٹرل پنجاب سائڈ 18600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں گورنمنٹ نے پورے پاکستان کی لوڈنگ بند کر کے امپورٹ والے جو مال تھے وہ بیچے ہیں۔ جو پورٹ پر مال لگے ہیں وہ آدھے سے زیادہ بک گئے ہیں۔ ابھی جو باریک مال ہیں وہ ممکن ہے زیادہ تنگ نہیں کریں گے وہ بڑی انڈسٹرییوں میں جا سکتے ہیں جہاں چینی کا شیرہ استعمال ہوتا ہے۔ جو انڈسٹری شیرہ بناتی ہیں ان کو کرسٹل سائز کا فرق نہیں پڑتا کہ دانا موٹا ہو یا باریک ہو۔ مثال کے طور پر باریک چینی کنفکشنری (ٹافیاں وغیرہ) انڈسٹری، بیورجز انڈسٹری میں استعمال ہو جائے گی۔ دوسری جانب لوکل مارکیٹ تیز کروانے کے لیے شوگر ملز تھوڑا بہت بفر سٹاک جو ہے وہ خرید بھی سکتی ہیں۔ ابھی 5 لاکھ ٹن کے قریب سٹاک موجود ہے اور ملز اگر 20 نومبر تک چلیں تو بالکل برابر برابر سٹاک ہے۔ لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے لیکن صرف ایک مہینہ رہتا ہے حکمت عملی سے کام کرنا چاہیے زیادہ لالچ نہیں کرنی چاہیے۔ جیسے جیسے بازار بہتر ہو ساتھ ساتھ مال لازمی نکالتے جانا چاہیے۔ اب آخری ریٹ تک نہیں جانا چاہیے۔ .
Oct 21 2025 22:57:45 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ رات کے اوقات میں 17700/800 روپیہ من تک بھاؤ تھے جب کہ ملتان منڈی میں 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج ملتان منڈی میں کام اچھا تھا صرف اوپر لیول پر سیٹلمنٹ کی وجہ سے مارکیٹ ڈاؤن تھی۔ .
Oct 21 2025 18:45:43 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 17600 یونائٹڈ 17580 ڈھرکی گھوٹکی 17550 ایس جی ایم الائنس 17425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم ان ریٹس میں ساتھ ساتھ مال نکالنا چاہیے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott