Sorghum | جوار
Feb 07 2026
Oct 27 2025 15:25:29 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور چھانگا مانگا منڈی میں 17000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Oct 27 2025 15:13:24 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 13700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 14500 جبکہ گولی کوالٹی مال 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 27 2025 15:12:49 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 31800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی 33500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیا میں اس سال زیرہ کی 10٪ تک بیجائ میں کمی کے امکانات ہیں کیونکہ اور آل زیرہ کا ریٹ پچھلے کچھ سالوں کی نسبت کم ہوا ہے۔ .
Oct 27 2025 14:59:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 500 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 16500 جبکہ ملتان منڈی میں اینی معرکہ 17500 سٹار معرکہ 17700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Oct 27 2025 14:55:38 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو مارکیٹ مزید کمزور ہوئی ہے اور 164/165 روپیہ کلو تک ریٹ رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں گھبراہٹ ہے۔ .
Oct 27 2025 14:25:48 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 195/196 جبکہ نپر کوالٹی 198 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال حاضر اتنے مال نہیں ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے تاہم آسٹریلیا سے مال لگنے کے بعد مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے اور کیونکہ آمدن مالوں کا پڑتا کافی نیچے ہے۔ آج بکنگ 15 ڈالر تیز ہوئی ہے اور آسٹریلیا سے نپر مسور 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 161.08 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ میں تمام ایشن ممالک سے اچھی ڈیمانڈ ہے۔ پچھلے تین سال سے مسور 800 سے 650 ڈالر کے بیچ میں مارکیٹ گھوم رہی ہے۔ ابھی اس سال ریٹ کمزور ہوا ہے۔ ان ریٹوں میں بکنگ میں اچھی ڈیمانڈ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ 50 ڈالر دوبارہ بہتر ہوئی ہے۔ حاضر میں 38 روپیہ کلو ریٹ اوپر ہے۔ اس لیے حاضر میں ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ جہاں مال لگنا شروع ہونگے مارکیٹ کمزور ہو جائے گی۔ آگے 7/8 نومبر کو پورٹ پر آمدن ہے۔ .
Oct 27 2025 14:17:19 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 99 جبکہ ییلو پیس دال 108 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جہاز والے مال 97 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ نومبر شپمنٹ 310 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 97.73 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 281.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Oct 27 2025 14:17:12 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 9850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ کے مالوں کے 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے جبکہ خریدار خاموش ہے۔ بکنگ 835/840 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 27 2025 13:41:35 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب لوڈنگ بند ہے صرف سلانوالی کی لوڈنگ ہے اور 18250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں رمضان شوگر ملز کے آگے پہلی گنے کی ٹرالی آگئی ہے رمضان شوگر ملز پہلی نومبر سے ہی چلنے کے امکانات موصول ہو رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 17600 اے کے ٹی 17600 الائنس 17450 ایس جی ایم 17425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جن ملز کی لوڈنگ ہے وہاں رش بہت زیادہ ہے لوڈنگ میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں اور فی دن کا کرایہ خریدار کو دینا پڑے گا۔ حمزہ آروائے کے لوڈنگ نہیں ہے۔ زیریں سندھ سائڈ لوڈنگ بند ہے۔ پورٹ والے باریک مالوں کے 16500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 27 2025 12:44:21 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 6200/6300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج آمدن تقریباً 150 توڑے کی تھی آمدن کم ہے جس وجہ سے جو تھوڑے مال آتے ہیں ٹریڈرز رکھ لیتے ہیں۔ تاندلیا وآلہ منڈی میں 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott