Yellow Peas | ییلو پیس
Jan 23 2026
Sep 26 2025 16:21:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 10600/10650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں ماش ثابت کی پیداوار تو کم ہے لیکن دوسری دالوں دال چنا دال مسور ییلو پیس کا ریٹ کافی کم ہونے کی وجہ سے اس میں انویسٹرز کھل کر دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ ماش ثابت کا ریٹ باقی دالوں کے مقابلے میں اونچا ہے۔ بکنگ 10/15 ڈالر بہتر ہے اور 860/65 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10616 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ برما لوکل بازار بہتر ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 281.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 26 2025 16:09:46 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے سودوں کے 187/188 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 15 اکتوبر پیمنٹ پر 189 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تھل سائڈ 7800 روپیہ من تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ نومبر دسمبر شپمنٹ 460 ڈالر جبکہ دسمبر جنوری شپمنٹ 450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ 460 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 141.14 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 450 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 138 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں فارورڈ کے مالوں کے 145/147 تک کام ہوئے ہیں آگے جہاز کے مالوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تو مندے کا رجحان ہے۔ آسٹریلیا ریکارڈ پیداوار ہے۔ لیکن فل حال لوکل بازار میں بھاٹا مارنے والے بھی چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی لوکل مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان دیکھ کر ہر ٹریڈر ہی بلائنڈ مارے جا رہا ہے۔ امپورٹرز بھی سر پر مال بیچ رہے ہیں۔ امپورٹرز بھی مال بک کروا کر ایک ایک لاٹ آگے 5 بندوں کو بکی ہوئ ہے۔ امپورٹرز کو پتا ہے ابھی زیادہ تر ٹریڈرز صرف مندہ تیزی کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں ناکہ جینین طریقے مال اٹھاتے ہیں۔ بس کاغذوں میں ہی نفع نقصان ہوتا ہے۔ اس لیے ٹریڈرز اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ بکنگ میں ریٹ تو کافی کمزور ہو گئے ہیں۔ یہ لینے والے ریٹ بن گئے ہیں لیکن لالچ بھی مارکٹ میں بہت زیادہ ہے۔ امپورٹرز کم ریٹوں میں اندھا دھند مال منگوا لیں گے۔ جس کی وجہ سے عموماً دیکھا گیا ہے کہ پھر پورٹ پر مال نیلام ہوتے ہیں اور پڑتے سے بھی کم ریٹوں میں مال ملتے ہیں۔ اس لیے فل حال ان ریٹوں میں بکنگ میں تھوڑا تھوڑا کام کرنا چاہیے زیادہ والیوم میں ایک ساتھ کام نہیں کرنا چاہیے۔ .
Sep 26 2025 15:46:44 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 101 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں اور ییلو پیس دال کے 111 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ بکنگ مارکیٹ کمزور ہے۔ کینیڈا اور رشیا دونوں سے 285 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ رہ گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 87.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزید مندے کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پچھلی بار جب ییلو پیس 290 ڈالر ہوئ تو چائنہ کی فیڈ ملوں نے خریدنا شروع کر دیا تھا لیکن اس سال گندم رشیا کا انٹرنیشنل ریٹ 225 ڈالر کے لیول پر ہے۔ اس لیے فیڈ ملیں سستا سودا گندم خریدیں گی نا کہ ییلو پیس۔ جب تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم تیز نہیں ہوتی ییلو پیس میں بھی تیزی نہیں ہے مندہ ہی ہے۔ اس سال ییلو پیس کی ریکارڈ پیداوار ہے۔ .
Sep 26 2025 15:33:18 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 17900 سلانوالی 17775 رمضان العریبیہ 17750 سفینہ 17725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سویرہ شوگر ملز کے 17750 کمالیہ 17625 فاطمہ 17550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو 17400 یونائیٹڈ 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ لیکن صرف ریٹ ہی بولتے ہیں کام کاج نہیں ہے۔ مال بکتے نہیں ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ اے کے ٹی ڈھرکی 17525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ الائنس 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یہ لوڈنگ والے مالوں کے ریٹ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ کل لوڈنگ کھلی ہے۔ فاران آبادگار وغیرہ کے کل 17600 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے تھے آج 75 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 17525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی پورٹ والے مال 125 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے 17475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یہ مال لوکل مالوں سے تھوڑے باریک ہیں۔ اور آگے جو پورٹ پر مال ا رہے ہیں وہ تو فائن گرین ہیں اور بھی باریک مال ہے۔ .
Sep 25 2025 18:11:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 196 جبکہ کرمسن کوالٹی 194 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Sep 25 2025 18:05:07 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 50 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ یونائیٹڈ 17300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ الائنس 17500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے .
Sep 25 2025 17:50:28 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی سست ہے۔ .
Sep 25 2025 17:49:16 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 103 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 290 ڈالر میں مزید 30 ہزار ٹن کا ویسل بک ہوا ہے جو کراچی پورٹ پر 89.14 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Sep 25 2025 17:38:01 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ آج قصور منڈی میں 700/800 توڑے تک آمدن تھی۔ لالا موسیٰ لائن پر ریگولر کوالٹی مال 3500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان فیصل آباد منڈی میں پلانٹ والے مال 3800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز خشک مال نیچے 3400/3500 میں لے جاتے ہیں۔ .
Sep 25 2025 17:29:55 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی مال 195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مشین کلین مال 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا فیصل آباد منڈی 7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم کوالٹی مال اکا دکا ہیں۔ کینیڈا کے مال 7 ایم ایم مال 215 8 ایم ایم مال 240 کینیڈا 8/9 ایم ایم 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 380/90 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott