Sorghum | جوار
Aug 29 2026
May 25 2026 15:17:01 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 4000/5000 بوری کی آمد تھی 9000 سے 14000 ہزار تک بولی ہوئی ہے۔ پرانا مصری برسیم کراچی 14500 جبکہ نیا مصری برسیم کراچی 15 ستمبر 15 اکتوبر 17000 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں ہمارا وزٹ تھا واہنڈو منڈی کا۔ واہنڈو منڈی میں ہماری کافی آڑھتیوں سے بات چیت ہوئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال تقریباً 125000 بوری کی فصل متوقع ہے۔ کئی لوگ تو 150000 بوری کی باتیں بھی کرتے ہیں لیکن زیادہ تر سوا لاکھ بوری پر متفق ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سوا لاکھ بوری سے تقریباً 110000 بوری تیار مال نکلے گا۔ پرانا مصری اور دیسی ملا کر تقریباً 110000 بوری پاکستان میں پڑی ہے کچھ امپورٹرز کے ہاتھوں میں ہے اور کچھ پرچون فروشوں کے پاس پڑی ہوئی ہے یعنی نیا پرانا ملا کر تقریباً 220000 بوری ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان کی برسیم کی لاگت تقریباً 225000 سے 250000 بوری کے لگ بھگ ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ شیخو پورہ اور واہنڈو کے علاؤہ دریائے راوی والی پٹی دریائے ستلج والی پٹی اور دریائے چناب والی پٹی پر بھی برسیم پکتا ہے۔ یہ پٹیاں جس سال خالی ہوں اس سال لاگت ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ بوری ہو جاتی ہے اور جب ان پٹیوں میں بھی برسیم پک جائے پھر لاگت سوا دو لاکھ سے ڈھائی لاکھ بوری ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مصر کی فصل بھی اچھی ہے۔ اس سال پاکستان پچھلے سال جتنی امپورٹ نہیں کرے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر پچھلے سال جتنی فصل مصر میں نکل اتی ہے تو ہو سکتا ہے اس سال مصر میں 800/1000 کنٹینر بچ جاے گا۔ مختصر بات یہ ہے کہ سپلائی بہت وافر ہے۔ پرچون فروش بھی اپنی ضرورت کا مال پہلے ہی خرید لیں گے کیونکہ ریٹ چھوٹا ہے۔ اور وکرے کے وقت پریشانی والا معاملہ بن سکتا ہے۔ برسیم کا کاروبار اس طرح کریں کہ 25 ستمبر سے پہلے پہلے فارغ ہو جائیں۔ کیونکہ جب پائپ لائن بھر جائے تو وکرے کے وقت مال ہی نہیں بکتا 2012/2013 میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ البتہ وکرے سے پہلے تھوڑی بہت مندہ تیزی چلے گی دوسری اہم بات یہ ہے کہ مصر سے بعض اوقات شپمنٹ لیٹ ہو جائے تب 1000/2000 کی اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ وکرے کے وقت ڈیڈ ہو سکتی ہے۔ اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔ .
May 21 2026 18:45:04 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں آج 9000 سے 15000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ نیا برسیم 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ ہے مال مل جاتے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 21 2026 15:06:08 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 4000 سے پلس بوری کی آمد ھے۔ 9000 سے 14500 تک بولی ہوئی ہے۔ پکے دڑے کے مال 12000/13000 روپیہ من تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی پرانا برسیم 14500 میں مل جاتا ہے۔ نیا برسیم 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن 17000 میں کل کام ہوا تھا آج بھی مل جاتا ہے۔ مصر کی فصل ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ 10/15 جون کے بعد شروع ہو گی۔ فل الحال انتظار کرنا چاہیے۔ .
May 20 2026 18:31:22 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 5000 بوری کی آمد تھی 11000 سے 15000 تک مارکیٹ گئی ہے۔ مصری برسیم پرانا کراچی 14500 پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج نیا مصری مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن 17000 میں کام ہوا ہے 10 لاکھ ڈیپازٹ کے ساتھ .
May 20 2026 14:58:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم آج شیخوپورہ اور واہنڈو کی منڈیوں میں 2000 بوری تک آمدن تھی اور 9000 سے 16000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں بولی میں کچے مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی سست ہے۔ کراچی مارکیٹ میں پرانا برسیم کے 14300/14400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور نئے مالوں کے 16800/17000 15 ستمبر سے 15 اکتوبر ڈیلوری مال مل جاتے ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ .
May 19 2026 19:33:11 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 3000 بوری سے پلس مال ایا ہے۔ 10000 سے 13000 روپیہ من تک سودے ہوے ہیں۔ بعض ڈھیریاں 14000 تک گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی 14400 کی بیچ ھے لیکن آج کام کاج نہیں ہوے۔ مصر سے ابھی نیا مال کی بکنگ شروع نہیں ہوئی ہے۔ 1425 ڈالر جیسے ریٹ موصول ہوے جو کراچی آکر 17800 تک پڑتا ہے۔ تاہم پاکستان کے تاجر مصری نیا مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کر کے 17000 میں بیچ دیتے ہیں 10 لاکھ بیعانہ کے ساتھ۔ اگر کوئی اچھا گھر خریدار ہو تو 16500 میں بھی مل جاتا ہے نیا مال اینی مارکہ کر کے۔ .
May 19 2026 14:51:57 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 2025 ماڈل مالوں کے 14400/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ ملتان نیچے پرچون میں 14800/900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال پرانے مالوں کی بیچ ہے ان ریٹوں میں امپورٹرز تھوڑا تھوڑا کر کے مال نکال رہے ہیں اور ابھی امپورٹ میں پاکستان سے کام نہیں ہوئے ہیں۔ کیونکہ لوکل پرانے مال کافی پڑے ہیں اور اپنی لوکل فصل اتر آئے گی پھر صحیح اندازہ ہوگا۔ دوسری جانب دیسی برسیم شیخو پورہ واہنڈو منڈی میں 12500 سے لے کر 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال دکان داروں کے پاس بھی پرانے مال کافی بچے پڑے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ .
May 18 2026 19:01:16 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 2000 بوری سے زیادہ کی آمد تھی۔ شیخو پورہ منڈی میں 400/500 بوری کی آمد تھی۔ 11000 سے 14000 تک کام ہوے ہیں۔ ٹوٹل آمد کا بیس فیصد مال فروخت ہوا ہے۔ گاہک اتنا مزے دار نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال انتظار کرنا بہتر ہے کیونکہ مصر کی فصل بھی اچھی ہے۔ کراچی پرانا مال 2025 والا 14400 میں کام ہوا ہے۔ اس ریٹ میں مال مل جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملتان منڈی میں پرچون فروش پرانا مال لئے جا رہے ہیں سستا سمجھ کر اس لئے ملتان کے دوکاندار پرانا مال کراچی سے لے کر بیچ رہے ہیں۔ جلد بازی والا سال نہیں ہے۔ کیونکہ اگر پائپ لائن وکرے سے پہلے بھر گئی تو وکرے کے دنوں میں لوگ وکرا ڈھونڈیں گے۔ سپلائی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پرانے مال بہت پڑے ہوئے ہیں پاکستان میں اور مصر کی فصل بھی اچھی ہے۔ .
May 18 2026 15:14:41 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم آج واہنڈو منڈی میں تقریباً 500/600 بوری تک آمدن تھی اور 11000 سے 15000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں بولی میں۔ کراچی مارکیٹ میں 14500 روپیہ من تک کی بیچ آتی ہے جبکہ گاہک 200/300 روپیہ من کم کر کے مانگتا ہے۔ .
May 16 2026 17:35:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم آج واہنڈو منڈی میں تقریباً 1500 بوری کی آمد تھی 11000 سے 16000 روپیہ من تک بولی ہوئی ہے۔ کچے مال اچھی کوالٹی کے 12000/14000 تک فروخت ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق کراچی پرانا مال 14500 کی بیچ ھے۔ گاہک سست ہے۔ دو ماہ کے ادھار پر 15000 میں مل جاتا ہے۔ پرانا کراچی سے .
May 14 2026 15:31:21 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی برسیم شیخو پورہ واہنڈو منڈی میں کچے مال 11000 سے 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے تیار مال 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آمدن ابھی کم ہے۔ دوسری جانب کراچی مارکیٹ سے مصری برسیم کے 14500 روپیہ من کی بیچ ہے۔ فل حال کوئ تھوڑا بہت اکا دکا کام ہوا ہے۔ .
May 13 2026 14:55:54 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دیسی برسیم شیخو پورہ اور واہنڈو منڈی میں 10000 سے 15000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ کوئ ایک آدھی ڈھیری اوپر کر کے بھی بک جاتی ہے۔ فل حال ابھی آمدن شروع ہوئ ہے۔ ابھی مال کم آ رہے ہیں آہستہ آہستہ آگے آمدن بڑھے گی۔ لیکن فل حال پرانے مال ہی کافی بچے ہوئے ہیں اس لیے ابھی کوئ نئے مال خریدنے میں جلد بازی نہیں کر رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی مارکیٹ پرانے مال 14000/14200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ میں انڈیا کے لیے 1425 ڈالر تک کام ہوئے تھے۔ لیکن فل حال پاکستان سے امپورٹرز ان ریٹوں میں مال خریدنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔ پاکستان مال پرانے بچے ہوئے ہیں اور نئ لوکل کراپ کی صورتحال واضح ہونے کے بعد ہی امپورٹ کی طرف دیکھا جائے گا۔ .
May 12 2026 15:06:31 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں تقریباً 100 بوری کی آمد تھی ہلکی کوالٹی 10000 روپیہ من جبکہ اچھی کوالٹی کچے مال 15000 روپیہ من تک بھاؤ موصول ہونے ہیں۔ پرانا برسیم کراچی 14000 روپیہ من تک ہے۔ .
May 11 2026 16:42:49 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور واہنڈو میں درمیانے مال 8000/10000 روپیہ من جبکہ اچھی کوالٹی 13000/15000 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیا مال مصری 15000 میں کام ہوا ہے 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن۔ جبکہ پرانا مصری مال کراچی 14000 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ ابھی مصر کی فصل شروع نہیں ہوئی ہے جون میں شروع ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شیخو پورہ اور واہنڈو کے علاقے میں دو تین دن بارشوں کے امکانات ہیں تاہم بارشوں کے بعد ہم ان شاءاللہ سروے کریں گے پھر آپ کو مکمل راہنمائی دیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان میں پرانا مصری مال تقریباً 300 کنٹینر امپورٹرز کے پاس پڑا ہوا ہے۔ جبکہ پچھلے سال پاکستان نے 1450 کنٹینر امپورٹ کیا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے سال جو 1450 کنٹینر امپورٹ ہوے ہیں ان میں 300 امپورٹر کے ہاتھوں میں بچ گئے ہیں اور تقریباً 150 کنٹینر کے لگ بھگ پرچون فروشوں کے پاس بھی بچ گئے ہیں تاہم پرچون فروشوں کے پاس جو مال پڑے ہوتے ہیں کسی کے پاس 100 بیگ بچ گئے کسی کے پاس 70 کسی کے پاس 50 بیگ بچ ان حتمی گنتی کوئی نہیں کر سکتا یہ ایک اندازہ ہی۔ فل الحال صبر کرنا چاہیے جب سروے ہم کر لیں گے پھر آپ کو انڈیا مصر اور پاکستان کے مکمل فنڈا مینٹلز سے آگاہ کریں گے .
Apr 18 2026 22:05:28 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصر سے انڈیا کیلئے 1300 ڈالر میں کام ہوا ہے ہے جولائی اگست شپمنٹ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا پرانا مال بھی مصر سے تقریباً 225/250 کنٹینر لے چکا ہے 1200/1250 ڈالر میں۔ تاہم 1300 ڈالر میں جو سودے ہوے ہیں یہ نئی کراپ کے ہیں 2026 والی کراپ کے۔ ابھی مصر میں فصل شروع نئی ہوئی ہے۔ مصر کی فصل جون میں شروع ہوتی ہے۔ بعض اوقات جون کے آخر میں شروع ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فصل 13/14 مئ سے شروع ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں کاشت اچھی ہے۔ اگر موسمی حالات صحیح رہے فصل کی کٹائی کے وقت بارشیں نہ ہوئیں تو فصل اچھی آے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی فصل بھی مئ میں شروع ہوتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی قبل از وقت کام نہیں کرنا چاہیے۔ ایک تو پاکستان میں پرانے مال کافی پڑے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ انڈیا پاکستان کی فصل جب جب آ جائے گی منڈیوں میں پھر تخمینہ لگائیں گے کیا کرنا چاہیے۔ .
Dec 16 2025 12:57:55 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 15 2025 18:49:26 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں سٹار برانڈ کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 15 2025 12:48:15 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کا وکرا پنجاب اور سندھ میں ختم ہوچکا ہے۔ سیزن ختم سمجھیں۔ .
Dec 13 2025 15:07:16 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 11 2025 15:54:20 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 10 2025 17:40:36 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید تیز ہے اور 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ان ریٹوں میں امپورٹرز کو نقصان ہے۔ .
Dec 10 2025 15:02:38 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من مزید بہتر ہے اور 12900 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ ملتان منڈی میں سٹار برانڈ کے 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کراچی سے بیچ بھی رک گئ ہے۔ اب جن کے پاس مال رہ گئے ہیں انہوں نے ہولڈ کر لیے ہیں اگلے سال کے لیے۔ ان ریٹوں میں کافی نقصان ہے امپورٹرز کو۔ دوسری جانب پنجاب نیچے ریٹیل میں گاہکی بھی تقریباً ختم ہی ہے۔ سندھ بھی ختم ہی ہے بس 5/10 مزید ٹک ٹک چل سکتی ہے۔ .
Dec 09 2025 18:50:48 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 200/300 روپیہ من بہتر ہے اور 12700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز کو نقصان ہے ان ریٹوں میں اس لیے ابھی بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Dec 09 2025 15:25:46 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ برسیم کے نومبر کے مہینے میں بھی 88 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ .
Dec 08 2025 14:30:54 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ملتان منڈی میں مارکیٹ 200 روپیہ من بہتر ہے اور 13400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں سٹار برانڈ کے۔ ملتان گاہکی بھی تقریباً ختم ہے۔ فل حال ان ریٹوں میں نقصان ہے امپورٹرز بیچ بھی کھل کر نہیں دے رہے ہیں۔ سندھ سائڈ نیچے ریٹیل میں تھوڑا تھوڑا مال بک جاتا ہے لیکن وہ بھی بہت کم۔ سکھر 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں سٹار برانڈ کے۔ .
Dec 06 2025 17:00:40 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سیزن اختتام ہی ہے۔ .
Dec 06 2025 12:31:54 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 04 2025 17:08:31 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سیزن اختتام کی طرف ہے۔ پنجاب ڈیمانڈ تقریباً ختم ہے۔ ملتان کوئ اکا دکا دکان دار کے پاس 5/10 گٹو بک جاتے ہیں۔ جبکہ سندھ بھی ڈیمانڈ کم رہ گئ ہے۔ سکھر 12600/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ سندھ نیچے ٹک ٹک ہی ہے۔ دکان داروں کے 20/30 گٹو کر کے مال بک رہے ہیں۔ بس یہ تھوڑا ٹائم ہی ہے آگے 10/15 دن میں سیزن ختم ہے۔ .
Dec 04 2025 12:12:15 8 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott