+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 09 2026 11:41:43
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی 500 روپیہ من مارکیٹ دوبارہ تیز ہے اور 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ ریٹ اتنا بڑا ہو گیا ہے ہر بندے کی خواہش ہے کہ اس کا مال پہلے بکے۔ 

ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں گنگا لائن وغیرہ کے 505 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ ہائبرڈ مال شارٹ ہیں۔ تاہم ابھی اپر پنجاب سائڈ گندم کی کٹائیاں ہی مکمل نہیں ہوئ ہیں۔ گندم بارشوں کی زد میں آگئ تھی ابھی بھی اس سائڈ کافی سارے کسانوں نے سوکھانے کے لیے رکھی ہوئ ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جواروں کا وکرا لیٹ ہے۔ اگلے دنوں میں نیچے بھرپور ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ 
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں دوبارہ مارکیٹ تیز ہے اور 16400 سے 16800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ارد گرد دوسرے علاقوں سے مال اوکاڑہ بھیج دیتے ہیں بولی میں۔ سدا بہار مال انتہای کم ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ملتان منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔