Sugar | چینی
Jan 03 2026
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Mar 01 2025 14:40:52 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 15000 ریٹ ہے۔ فروری کے سودے مزید تیز ہوئے ہیں اور 14975 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ مارچ کے سودوں کے 15730/35 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 01 2025 14:05:13 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودے 30/40 روپیہ بہتر ہوئے ہیں اور 14930/40 جبکہ مارچ کے سودوں کی 15730 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2025 13:56:06 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی ملتان منڈی میں مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 2900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بھاگ ناڑی کوالٹی ملتان منڈی میں 3000/3050 روپیہ من جبکہ سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 3200/3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ہائبرڈ جوار گنگا 280 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن 359 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 5400 روپیہ من اور 400 توڑے تک کی آمدن ہے جبکہ ملتان منڈی میں 5450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 01 2025 13:42:30 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب مزید مارکیٹ تیز ہے اور سرگودھا زون نون شوگر ملز 15500 روپیہ کوئنٹل جبکہ العریبیہ شوگر ملز کے 15500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں رمضان 15450 اور سفینہ شوگر ملز کے 15400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 15500 کمالیہ نو سیل کنجوانی نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی کام گرم ہے جے ڈی 15000 یونائٹڈ اور اتحاد 15100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سیلنگ ہی نہیں ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی 15050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودے مارکیٹ تیز اوپن ہوئ ہے اور 14925 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15710/15 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں بھی کام گرم ہو گیا ہے۔ اومنی گروپ 200 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 15200 تک کام ہو گئے ہیں لاڑ چمبڑ وغیرہ کے۔ ساہنگھڑ مٹیاری 15300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ مزید تیزی نظر آ رہی ہے۔ انویسٹرز نے مال ہولڈ ہی رکھے ہوئے ہیں ابھی بیچتے نہیں ہیں۔ .
Mar 01 2025 13:03:32 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12800/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کوالٹی کے حساب سے۔ ایکسپورٹ میں تھوڑی بہت ڈیمانڈ ہے جسکی وجہ سے فلحال مارکیٹ سٹیبل ہے تاہم سٹاکیہ بھی کھل کر بیچ نہیں دیتے ہیں۔ انڈین مارکیٹ بھی 100/200 روپیہ بہتر ہوئی ہے اور 12600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے تھے انڈین کرنسی میں۔ .
Mar 01 2025 13:02:43 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 22000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم ان ریٹوں میں مال بیچ دینے چاہیے پاکستان کی لوکل کراپ بھی بمپر ہے اور امپورٹ میں بھی انڈیا سے وارہ ہے۔ .
Mar 01 2025 13:01:55 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 20000/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ فیصل آباد منڈی میں شہزادی کوالٹی کی تھوڑی بہت آمدن شروع ہوگئی ہے تاہم مال ابھی گیلے ہیں اور 20000 روپیہ من تک بھاؤ مانگتے ہیں لیکن گاہک نہیں ہے کیونکہ 20/21 میں ہائبرڈ مال مل جاتے ہیں۔ آج کنری منڈی میں 1500 بوری تک کی آمدن تھی 21000/22000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں ہائبرڈ مالوں کے۔ .
Mar 01 2025 12:36:34 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان کوالٹی 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Mar 01 2025 12:25:10 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 12600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان نظر آرہا ہے۔ برما کے مالوں کے 11500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Mar 01 2025 12:14:20 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 100 روپیہ مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 17100/300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ گوارہ سبی کوالٹی لوڈ میں 17300/500 جیسی پوزیشن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آمدن کے وقت زمینداروں نے گوارہ کا ریٹ پہلے ہی تیز کردیا جسکی وجہ سے زیادہ تر سٹاکسٹ کو 17000/18000 میں پرافٹ نہیں ہے جسکی وجہ سے سٹاکسٹ مضبوط بیٹھے ہیں کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ .
Mar 01 2025 12:06:44 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلوری مال 202 اور کیش پیمنٹ پر 204 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ایل ڈی سی 2 کے مال 194/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آگے پہلی تاریخوں میں پورٹ پر آمدن ہے جسکی وجہ سے فلحال لوکل بازار سست سا ہے تاہم انویسٹرز ایل ڈی سی 2 میں تھوڑا تھوڑا مال لے جاتے ہیں۔ .
Mar 01 2025 12:03:39 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن سائڈ 4400/4450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن ریگولر کوالٹی مال 10900/11000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال 11350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی پلانٹ پہنچ مالوں کے 11700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ شارٹج کا اثر وقت کے ساتھ ساتھ ظاہر ہو رہا ہے۔ سٹاکسٹ مضبوط بیٹھے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Feb 28 2025 22:16:28 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودوں کی 14880 جبکہ مارچ کے سودوں کی 15670 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ .
Feb 28 2025 20:00:12 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودوں کی 14900 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ مارچ کے سودے 15690 میں ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے فل الحال۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 28 2025 18:17:21 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودے 14910/15 جبکہ مارچ کے سودوں کی 15690 جیسی صورتحال بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے سویرہ شوگر ملز نے 10 مارچ کی پیمنٹ پر 15700 میں مال بیچا ہے۔ جبکہ کمالیہ شوگر ملز سے اپریل کے سودے 16400 میں ہوے ہیں 800 ڈیپازٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایس جی ایم شوگر ملز سے اپریل کے سودے 16300/400 تک ہو گئے ہیں۔ زیریں سندھ کی دیگر ملیں فارورڈ میں بھی سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے مئ کے سودے 16500 جبکہ جون کے سودے 17000 تک ہو گئے ہیں۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ اب جے ڈی ڈبلیو نے 16600 مئی اور 17100 تک جون کے سودے کر لئے ہیں۔ یہ تمام سودے ملوں سے ہوے ہیں۔ پاکستان کی جتنی مضبوط ملیں ہیں وہ حاضر میں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ ملوں میں جس حساب سے ڈیلر سودے لکھوا رہے ہیں وہ آپ کے سامنے ہی ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق حاضر میں اس وقت خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ ملیں حاضر میں سیلنگ ہی نہیں دے رہی ہیں۔ مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی پاکستان کے چند نامی گرامی ڈیلروں سے بات چیت ہوئی ہے۔ تقریباً تمام ڈیلر ہی بھرپور تیزی کی باتیں کر رہے ہیں۔ ڈیلر چونکہ ملوں سے ہر وقت ٹچ ہوتے ہیں اس لئے انہیں ملوں کی ٹون کا بھرپور اندازہ ہوتا ہے۔ .
Feb 28 2025 17:38:13 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 193 روپیہ کلو تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 28 2025 17:11:45 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن سائڈ پر 100 روپیہ مارکیٹ بہتر اوپن ہوئی ہے اور 4400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ باجرہ تھل لائن کچے مال 100/200 روپیہ بہتر ہیں اور 10800 سے 10900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال 11200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ .
Feb 28 2025 17:05:10 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فارورڈ میں فروری کے سودے 5/10 روپیہ نرم ہوئے ہیں اور 14900/905 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 15700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 28 2025 16:55:43 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودوں کے 14915 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودے 10 روپیہ نرم ہوئے ہیں اور 15700 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 28 2025 16:48:48 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی مال 195/200 جبکہ مشین کلین 212/15 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم مال 230/40 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ انڈیا سے اپریل شپمنٹ 58/60 کاؤنٹ 1100 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 10/15 روپیہ بیتر ہوئے ہیں اور 320/325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ کینیڈا سے 840 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 420/425 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امیرکا سے 1290/1300 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Feb 28 2025 16:47:52 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10750 روپیہ من تک کام ہوئے تھے۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 885/890 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 28 2025 16:35:40 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودے دوبارہ 25/30 روپیہ تیز ہوے ہیں اور 14915 جیسی صورتحال بن گئ ہے۔ مارچ بھی 15710 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ .
Feb 28 2025 16:28:40 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ایل ڈی سی 2 کے مال ایڈوانس 198 جبکہ کیش پیمنٹ پر 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران ہے۔ بکنگ فارمر ڈریس 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 28 2025 16:14:07 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلوری مال 204/05 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ایل ڈی سی 2 کے مال 194.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ بکنگ اپریل مئی شپمنٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 680 ڈالر جبکہ نمبر 1 کوالٹی 705 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 28 2025 16:01:13 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودے 15/20 روپیہ مزید نرم ہوے ہیں اور 14890 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارچ 15700 جیسی صورتحال بن گئ ہے۔ بنک پیر کو بھی بند ہونگے۔ پیمنٹ کا لین دین منگل کو ہوگا۔ .
Feb 28 2025 15:43:04 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی فروری کے سودے 30/35 روپیہ نرم ہوے ہیں اور 14915 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ 15720/25 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ تھوڑی بہت نرم ضرور ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Feb 28 2025 15:26:44 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور سوموار منگل پیمنٹ پر 118 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ییلو پیس دال کے 130 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Feb 28 2025 15:21:09 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ فروری کے سودے 20 روپیہ نرم ہوئے ہیں اور 14930 روپیہ جبکہ مارچ کے سودوں کے 15750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 28 2025 15:04:44 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ مزید تیز ہے۔ حاضر جے ڈی 15000 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ اتحاد 15100 ڈھرکی گھوٹکی 15100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ انتہای گرم ہے۔ بیچ ہی نہیں آتی ہے۔ فروری کے سودوں کے 14950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 15765 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ اپریل کے سودے 650 ڈپازٹ پر 16350 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ مئ کے سودوں کے 17200 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Feb 28 2025 14:57:16 10 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل سائڈ مارکیٹ گرم ہے۔ سرگودھا زون نون شوگر ملز 15450 روپیہ کوئنٹل جبکہ العریبیہ شوگر ملز کے 15400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں رمضان 15350 اور سفینہ شوگر ملز کے 15350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 15500 کمالیہ نو سیل کنجوانی نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی کام گرم ہے یونائٹڈ اور اتحاد 14950 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سیلنگ ہی نہیں ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی 15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 14925 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15735/40 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ مارکیٹ اومنی گروپ کے 14900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott